1
میری پیاری بلّی کو ڈھونڈو !
آؤ گائیں
دیکھو،دیکھو، دیکھو
دیکھومیری پیاری بلّی
کیاتم بیٹھی کھڑکی کے اوپر؟
کیا تم سوئی پلنگ کے نیچے؟
کہاں چھپی ہو اوپر یا نیچے؟
دیکھو،دیکھو، دیکھو
دیکھومیری پیاری بلّی!
کیا تم بیٹھی بستے کے اندر؟
جلدی سے باہر آجاؤ،
کہاں چھپی ہو مجھے بتاؤ۔
آؤ، آؤ، آؤ
آؤ میری پیاری بلّی!
کبھی جار کے نیچے کھرچا
کبھی کار کے اوپر پوچھا
اوپر-نیچے، اوپر-نیچے
آؤ، آؤ، آؤ،
آؤ،میری پیاری بلّی!
کبھی ٹوپی کے اوپر،
کبھی دری کے نیچے ہوکر
جلدی آؤ پیاری بلّی!
تم ہی ہو میری پیاری بلّی۔
بچوں کو اداکاری کے ساتھ نظم دوہرانے کو کہیے۔بچے تصویر کا مشاہدہ کریں اور بتائیں کہ انہوںنے کیا دیکھا؟ اور ان چیزوں کے بارے میں گفتگو کیجیے جو اوپر ، نیچے ہوں؟ چھپن چھپائی کے کھیل میں چھپنے کی جگہوں واطراف میں پائے جانے والے جانوروں کے رہنے کے مقامات وغیرہ سے متعلق سوالات کے ذریعے گفتگو کرنے کے لیے بچّوں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔
نظم میں دی گئی تصویروں کو دیکھیے اور ذیل میں صحیح لفظ پر دائرہ بنایئے۔
.1 لال گیندپلنگ پر/اوپر / نیچے ہے۔
.2 بلّی کار کے اندر/باہر/ اوپر ہے۔
.3 آدمی پیڑ کے نیچے/اندر/اوپر سو رہا ہے۔
.4 گائے گھر کے اندر/باہرہے۔
سو چیے اور جواب دیجیے
.1 آپ اپنے جوتے کہاں رکھتے ہیں؟ کمرے کے اندر/باہر
.2 آپ کوڑا کہاں پھینکتےہیں؟ کوڑے دان کے اندر/باہر
آؤ کریں–چیزیں تلاش کریں
بچے خود کو دو ٹیموں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔ایک ٹیم کچھ چیزیں چھپائے گی جیسے سفید چاک، لال گیند وغیرہ داور دوسری ٹیم سےان کو مقام ظاہر کرنے والے الفاظ جیسے اندر/باہر، دور/پاس،اوپر/نیچے وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے چیزوں کو تلاش کرنے کے لیے زبانی ہدایت دے گی۔مثال کےطورپر:
.1 اُس سفید چیز کی تلاش کیجیے جو بورڈ کے قریب میز کے نیچے چھپائی گئی ہے۔
.2 اُس لال چیز کو تلاش کیجیے جو کمرۂ جماعت کے باہر اور پیڑ کے نیچے ہے۔
آؤ کھیلیں–گیندکوپھینکیں!
ہر بچہ ایک ایک بار ٹوکری کے اندر گینڈ ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ جب گیند ٹوکری کے اندر گرے گی تب دوسرے بچے بولیں گےاندراور جب گیند ٹوکری کے باہر گرے گی تب دوسرے بچےبولیں گے باہر ہے۔
آؤ کریں
A. جو اندر ہیں، ان پرصحیح کا نشان
لگائیے ۔
سرگرمی اس طرح انجام دی جائے کہ تمام بچے اس میں حصہ لے سکیں،بھلے ہی ان میں جسمانی صلاحیتیں کیسی بھی ہوں۔مثال کے طور پر،گیند پرگھنگرو باندھ سکتے ہیں اور ٹوکری کی اندرونی سطح باہرکی سطح سے مختلف کرسکتے ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ خصوصی آواز کا علم ہوسکے کہ گیندباہر/اندر ہے۔
B. جوباہرہیں،ان پرصحیح کا نشان
لگائیے۔
C. تصویرکو دیکھ کر مناسب جواب پر صحیح کا نشان
لگائیے۔
(i) ایک لڑکا پیڑ کے اوپر/نیچےبیٹھا ہے
(ii) پرندے پیڑ کے اوپر/نیچے ہیں
D. ناک کے نیچے مسکراہٹ کا نشان بنائیے،اور آنکھوں کے اوپر بھنویں بنائیے۔
E. ہمارےقومی جھنڈے کو دیکھیے جسے ہم ترنگا بھی کہتے ہیں۔ اس میں کتنےرنگ ہیں؟
مناسب جواب پرصحیح کا نشان
لگائیے۔
i. ترنگے میں سب سے اوپر کون سا رنگ ہے؟
سفید/زعفرانی/ہرا
ii. ترنگے میں کون سا رنگ سفید رنگ کے نیچے ہے ؟
گلابی/زعفرانی/ہرا
iii. ترنگے میں کون سا رنگ ہرے رنگ کےاوپر ہے ؟
سفید/زعفرانی/ پیلا
iv. ترنگے میں اشوک چکرکہاں ہے؟
ایک کونے میں/بیچ میں/کنارے پر
بچوں سے گفتگو کیجیے کہ ہم قومی جھنڈے کو کب کیوں اور کہاں لہراتے ہیں؟قومی تہواروں کے بارے میں بات کرنے کے لیے بچوں کی حوصلہ افزائی کریے۔ بچوں کو اپنا ترنگا بنانے اور کھڑے ہوکر قومی ترانہ گانے کے لیے کہیے۔
چھک!چھک! ہماری ریل گاڑی جاتی ہے
چھک-چھک،چھک-چھک
چھک-چھک کرتی ریل چلی
چھک-چھک کرتی ریل چلی
ٹیڑھی میڑھی ریل چلی
ندی، کھیت سے ریل چلی
اوپر جاتی، نیچے جاتی
تھوڑا رُکتی، چلتی جاتی
سمندر، پہاڑ، برسات دکھاتی
پورا ملک گھما کر لاتی
آگے انجن پیچھے ڈبّے
کچھ ڈبّوں کے آگے ڈبّے
کچھ ڈبّوں کے پیچھے ڈبّے
ہلتے-ڈولتے ریل چلی
چھک-چھک کرتی ریل چلی
.A انجن کے پیچھے کتنے ڈبے ہیں؟
.B لال ڈبے سے آگے کتنے ڈبےہیں؟
.C لال ڈبے کے پیچھے والے ڈبوں پرنارنجی رنگ کریں۔
.D لال ڈبے کے آگے والے ڈبوں پر نیلا رنگ کریں۔
بچوں سے کہیں کہ وہ اپنے ریل گاڑی کے سفر کے تجربوں کو بیان کریں۔ بچے جنہوں نے کبھی ریل گاڑی کا سفر نہیں کیا ہو وہ اس سفر سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں۔‘ریل گاڑی کیا ہوتی ہے’ اس موضوع پر گفتگو کریے۔ ان سے کہیں کہ وہ کاغذ پر ریل گاڑی کی تصویر بنائیں یا بےکار چیزوں جیسے خالی ڈبّوں اور بوتلوں کو استعمال کرکے ریل گاڑی بنائیں۔
آؤ کھیلیں
بچے نظم پڑھیں گے اور ایک کھیل کھیلیں گے، جس میں وہ ایک دوسرے کو پکڑ کر ریل گاڑی بنائیں گے۔سبھی بچے بتائیں گے کہ ان کے آگے اور پیچھے کون ہے؟
چھک چھک میری ریل چلی
چھک چھک میری ریل چلی
میرے آگے کوئی نہیں
میرا میرے پیچھے کھڑی
سُوالی اور روہت چیزوں کے کچھ گروپ بنا رہے ہیں۔
میں نے تمام پتیوں کو ایک گروپ میں اور چاک کے ٹکڑوں کو دوسرے گروپ میں رکھا ہے ۔
میں نے تمام کنکروں کو ایک ساتھ رکھا ہے۔
بچوں کو ایسی ہی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے کہیے جس سے وہ ٹھوس چیزوں جیسے بیجوں، پتیوں، موتیوں وغیرہ کو چھانٹ سکیں۔

سُوالی نے سبھی بٹنوں کوتین گروپ میں تقسیم کردیا۔
سُوالی نے ایسےگروپ کیوں بنائے؟
ڈرائینگ بناکر ان بٹنوں کو دوسرے طریقے سے چھانٹنے کے لیے سُوالی کی مدد کیجیے۔
پروجیکٹ
بچوں سے کلاس روم کی ایک الماری کو منظم کرنے کے لیے کہیے۔ استاد ان سے مقام ظاہر کرنے والے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے 2چیزیں سب سے نیچے والے خانے میں اور 1چیز سب سے اوپر والے خانے میں رکھوائیں۔