Skip to content
Qr






2
کیاہے لمبا ؟
کیا ہے گول؟


آس پاس دیکھو

ودیا دیدی نے تمام بچوں سے دائرہ میں بیٹھنے کو کہا۔

11

میرا پینسل باکس ہےلمبا

اور میری گیند ہے گول ۔

آس پاس دیکھو،

آس پاس دیکھو۔


کیا چیز لمبی؟

کیا ہے گول؟

آس پاس دیکھ کے،

جلدی بول۔



دیکھو، دیکھو

میری ٹانگیں ہیں لمبی،میرا چہرہ ہے گول۔


بچوں سے کلاس میں اس گیم کو کھیلنے کے لیے کہیں۔بچوں سے دو ایسی چیزوں کے نام بتانے کے لیے کہیں جو دیکھنے میں گول اور لمبی ہوں۔ ہر مرتبہ نئی چیزوں کا نام لینا ہے، دہرانا نہیں ہے۔لمبی چیزوں کے لیے بچوں کو ایک سمت پر غور کرنا چاہیے جیسے لمبا،چوڑا وغیرہ۔مثال کے طورپرگلاس کو کوئی لمبا کہہ سکتا ہے،جب کہ دوسرااسے گول کہہ سکتا ہے۔بچوں کو اپنی دلیل سے وضاحت کرنے دیجیے۔

سوچیے اور کیجیے

A. گول چیزوں کو میںاورلمبی چیزوں کو میں بنائیے۔

Screenshot 2026-02-17 at 16-14-58 Class 1 Math Urdu ch 2.pdf

B. ایک جیسی دکھنے والی چیزوں کوملائیے۔

Screenshot 2026-02-17 at 16-16-00 Class 1 Math Urdu ch 2.pdf

C. گیند جیسی دکھنے والی چیزوں پرصحیح کا نشان لگائیے۔

Screenshot 2026-02-17 at 16-16-06 Class 1 Math Urdu ch 2.pdf

D. ٹوپیجیسی دِکھنے والی چیزوں پرصحیح کا نشان لگائیے۔

Screenshot 2026-02-17 at 17-09-29 Class 1 Math Urdu ch 2.pdf

E. گلاس جیسی دِکھنے والی چیزوں پرصحیح کا نشان لگائیے۔

Screenshot 2026-02-17 at 17-09-35 Class 1 Math Urdu ch 2.pdf

F. ماچس کی ڈِبّی جیسی دِکھنے والی چیزوں پر صحیح کا نشان لگائیے۔

Screenshot 2026-02-17 at 17-09-45 Class 1 Math Urdu ch 2.pdf

آؤ کریں

اپنے آس پاس کی مختلف چیزوںکو استعمال کرتے ہوئے ایک گھر، کھلونا، مینار،بس یا اپنی پسند کی کوئی چیز بنائیے۔ آپ کاپیوں ،کتابوں، پنسل باکس ،پانی کی بوتل،پرانے بے کار صندوق، جنم دن کی ٹوپی،قیف وغیرہ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔


بچوں کو چار گروپ میں بانٹیے ۔ ہر ایک گروپ کو ایک شکل دیجیے اور بچوں سے کہیے کہ دی ہوئی شکل جیسی دو مختلف استعمال شدہ چیزیں لائیں۔ تمام جمع کی ہوئی چیزوں کو کلاس روم میںدکھائیں اور بچوں کو جمع کی ہوئی چیزوں کے بارے میں بتانے کو کہیں اور بچے یہ بھی بتائیں کہ یہ چیزیں انھوں نے وہ کیوں جمع کیں۔اس بات پر زور ہونا چاہیے کہ بچے اپنی تنقیدی سوچ کو ایک دوسرے کے ساتھ ساجھا کریں۔

ذہین نانی

ایک بار ایک میمنا اپنی نانی سے ملنے جارہا تھا۔

بھیڑیے نے میمنے کو دیکھااور وہ اس کو پکڑنا چاہتا تھا۔

براہِ کرم مجھے ابھی مت کھاؤ۔پہلے مجھے اپنی نانی کے گھرجانے دواور کھا پی کر آنے دو

ٹھیک ہے،

تم جاسکتے ہو۔

میمنے نے اپنی نانی کو بھیڑیے کے بارے میں ساری بات بتادی۔

نانی کو ایک ترکیب سوجھی اور اُس نے میمنے کو ایک ڈھولک میں لٹا کر ڈھولک کو اس کے گھر کی طرف لڑھکا دیا۔

61

کہانی کو بلند آواز میں پڑھیےاور بچوں سے کہیے کہ اس پر اداکاری کریں۔

ڈھولک بہت تیز لڑھکنے لگااور بھیڑیا اُس کے پیچھے دوڑنے لگا ۔

61

بھیڑیا میمنے کو نہیں پکڑسکا اور وہ حفاظت سے اپنے گھر پہنچ گیا۔


بچے بتائیں کہ ڈھولک لڑھکتا کیوںہے؟اس کی شکل اور جنگل سے بھیڑیے کے گھر تک کی زمین کی ڈھلواں سطح پر بحث کریں۔

آؤ پھسلیں

تصویر میں بچے کیرم کھیل رہے ہیں۔ آپ بھی کھیلیے اور دیکھیے کہ گوٹی سرکتےہوئے کسی خانےمیں کیسےجاتی ہے۔

1a

میری گوٹی سرکنے کے بجائے لڑھک گئی ہے۔

تصویر میں دیے گئے دائروں میں لڑھکنے والی چیز وں کے لیے ‘R’ لکھیے اور سرکنے والی چیزوں کے لیے ‘S’لکھیے۔

7

اپنے آس پاس سے الگ الگ چیزوں کو جمع کیجیے اور معلوم کیجیے کہ وہ لڑھکتی ہیں یا سرکتی ہیں۔

کیا آپ نے ایسی چیزیں دیکھی ہیں جو لڑھکتی بھی ہیں اور سرکتی بھی ہیں؟ اگر ہاں، توکمرۂ جماعت میں اس موضوع پر بحث کیجیے۔


بچوں سےکہیے کہ ان مختلف چیزوں کے بارے میں بتائیں جو انھوںنے اپنے گھر یا اسکول میں دیکھی ہوںاور جو لڑھکتی بھی ہوںاور سرکتی بھی ہوں۔یہ بھی بحث کریں کہ چیزوں کی کون سی خصوصیت ان کو عام سطح پر لڑھکنے اور سرکنے میں مدد کرتی ہے۔

سوچیے اور کیجیے

معلوم کیجیے کہ مندرجہ ذیل چیزیں لڑھکتی ہیںیاسرکتی ہیں یا ان میں دونوں خصوصیت ہیں۔ صحیح یاغلط کا نشان لگائیے۔

Screenshot 2026-02-18 at 14-23-16 Class 1 Math Urdu ch 2.pdf

پروجیکٹ


1. گتّے کے ڈبّےجیسے جوتوں کا ڈبّہ،کھانے کی چیزوں کے خالی ڈبّے، پھلوں کے ڈبے وغیرہ ۔ڈبّے کو چاک کرکے اس میںآنکھیں ،منھ اور ناک بنائیے۔اپنے والدین /استاد کی مدد سے ایک کٹھ پتلی بنائیے اور اس کے ساتھ کھیلیے۔اپنی پسندیدہ کہانیوں کی کٹھ پتلیاں بنائیے اور کلاس روم میں ان کی نمائش کیجیے۔

.2 مختلف چیزوں کا استعمال کرکے میناریں بنائیے۔معلوم کیجیے کہ چیزوں کی کون سی شکل سے لمبی میناریں بنتی ہیں۔

.3 مختلف چیزوں اور شکلوںکو بنانے کے لیے مٹی کا استعمال کیجیے۔