Skip to content
Qr






3
مزے دار آم


آؤ پڑھیں

16

کچھ پرندے ایک گلہری کوآم کھاتا دیکھ رہے ہیں ۔

ایک پرندہ ان میں شامل ہو جاتا ہے۔

اب وہ2 مل کر آم کھا رہے ہیں۔

ایک اور پرندہ شامل ہو جاتا ہے۔

اب وہ3 مل کر آم کھا رہے ہیں۔

ایک اور پرندہ شامل ہوجاتا ہے۔اب وہ 4 پرندے مل کر آم کھا رہے ہیں۔

ایک اور پرندہ شامل ہو جاتا ہے۔

اب وہ 5 مل کر آم کھا رہے ہیں۔

17

ایک اور پرندہ شامل ہوجاتا ہے۔

ایک او ر پرندہ شامل ہوجاتا ہے۔

اب 7پرندے، جانور مل کر آم کھا رہے ہیں۔

اب 6 پرندے، جانور مل کر آم کھا رہے ہیں۔

اب 8 پرندے، جانور مل کر آم کھا رہے ہیں۔

ایک او ر پرندہ شامل ہوجاتا ہے۔

ایک او ر پرندہ شامل ہوجاتا ہے۔

اب9 پرندوں اور جانوروں نےمل کر آم کھایا۔

آؤ بات کریں

  1. تصویر میں پرندوںکی شناخت کیجیے۔
  2. شروعات میںوہاںکتنےپرندےاورجانور آم کھا رہے تھے؟
  3. ہرمرتبہ کتنےاورپرندےیاجانورشامل ہوئے؟
  4. ایک سے زیادہ 2،1 سےزیادہ 1...نوتک،کیاہیں؟
  5. آخر میں کتنے پرندے اور جانوروں نے آم کھایا؟

جانوروں کے شامل ہونے سےگنتیوں کے بارے میں بات کیجیے۔ استاد کہانی کی ادائیگی کراسکتے ہیں، جس میں تمام بچے الگ الگ پرندوں اور جانوروں کا کردار ادا کریں اور ان کی آوازیں نکالیں۔مختلف پرندوں/جانوروں کی آوازوں اور ان کے مسکن کے بارے میں بات چیت کریں۔ بچوں کو بتائیں کہ کسی بھی عدد میں ایک اور جمع کرنے سے ایک نیاعدد بنتا ہے۔اعداد کی اس صفت کو‘‘ایکادھی کینا پوروینا’’ویدک ریاضی کہتے ہیں۔

چیزوں کی تعداد کو انگلیوں کی تعداد سے ملائیے۔

Screenshot 2026-02-18 at 16-14-05 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

انگلیوںکو ڈاٹس کی مناسب تعداد سے ملائیے(مثال کے لیے ایک کرکے دکھایا گیا ہے )

Screenshot 2026-02-18 at 16-14-38 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

آؤ کھیلیں انگلیوں کا جادو

Screenshot 2026-02-18 at 16-15-06 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

اپنے دوست کو تین انگلیاں دکھائیے۔ آپ کے دوست کو بھی تین انگلیاں دکھانی ہیں، جیسے دو انگلیاں ایک ہاتھ مختلف طریقے سے اور ایک انگلی دوسرے ہاتھ کی۔ اس طرح آپ دوسرے اعداد کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔

ایک ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے آپ چار انگلیوں کو کتنے مختلف طریقوں سے دکھاسکتے ہیں؟

آؤ باہر کھیلیں

Screenshot 2026-02-18 at 16-16-21 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

بچے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑکر اور گانا گاتے ہوئے ایک دائرے میں گھومیں گے۔ ایک بچہ تالی بجائے گا اور کہے گا‘ چار ’ ۔تمام بچے ہاتھ پکڑ کر چار کا گروپ بنا ئیں گے،باقی بچے ہوئے بچوں سے کہا جا ئے کہ وہ سبھی گروپ کے تمام بچوں کے تعداد گنیں ۔اسی طرح بچے 9 تک کے مختلف اعداد کو بول کر یہ کھیل جاری رکھ سکتے ہیں۔

میرا یوم ڈرائنگ

یوم یکجہتی(31اکتوبر) پر بچوں کے لیے ایک ڈرائنگ کا مقابلہ منعقد ہوا۔ ہر بچہ کو ایک لائن کھینچ کر مختلف چیزیں فراہم کریں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

6

یہ جاننے میں ان کی مدد کیجیے کہ ان کے پاس سامان کافی ہےیانہیں۔

بچوں کی تعداد سےزیادہ یا کم یا برابر پر صحیح کا کا نشان لگائیں

Screenshot 2026-02-18 at 16-18-12 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

بچوں سے گفتگو کیجیے کہ انھوںنے کیسے معلوم کیا کہ کون سی چیز زیادہ/کم/برابر ہے۔بچوں کےگروپ میں چیزوں کو تقسیم کرنے کے پہلو پربھی گفتگو کریں جبکہ بچوں کی تعداد چیزوں کی تعداد سے زیادہ ہو۔اس بات پر بھی بحث کیجیے کہ یوم یکجہتی کی اہمیت کیا ہےاور یہ کیوں منایا جاتا ہے؟

صحیح کا نشان لگاکر بتایئے کہ تعداد میں کون سا زیادہ ہے۔

Screenshot 2026-02-18 at 16-20-17 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

صحیح کا نشان لگاکر بتایئے کہ تعداد میں کون سا زیادہ ہے۔

Screenshot 2026-02-18 at 16-20-22 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

صحیح کا نشان لگاکر بتایئے کہ تعداد میں کون سا زیادہ ہے۔

Screenshot 2026-02-18 at 16-20-27 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

آؤ کھیلیں-انگلیوں کا کھیل

A. اس کھیل کو اپنے دوست کے ساتھ کھیلیے۔ اپنی کچھ انگلیاں دکھایئے، مان لیجیے آپ نے چار انگلیاں دکھائیں تو آپ کے دوست کو چار سے کم انگلیاں دکھانی ہوں گی۔

B. اپنے دوست سے دوسرے طریقوں سے زیادہ اورکم انگلیاں دکھانے کے لیے کہیے۔

Screenshot 2026-02-18 at 16-30-00 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

تصویر کو دیکھیے اور نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریئے

A. اوپر دی گئی تصویر میں جو چیزیںتعداد میںایک ہیں، ان پر یہ نشان بنائیے اورنیچے 1 لکھیے۔

Screenshot 2026-02-18 at 16-32-02 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

B. اوپر دی گئی تصویر میںجو چیزیںتعدادمیں دو ہیں، ان پر یہ نشان بنائیے اورنیچے2لکھیے۔

Screenshot 2026-02-18 at 16-32-09 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

C. اوپر دی گئی تصویر میں جو چیزیںتعدادمیں تین ہیں، ان پر یہ نشان بنائیے اورنیچے3 لکھیے۔

Screenshot 2026-02-18 at 16-32-14 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf 9_copy

D. اوپر دی گئی تصویر میں جو چیزیںتعدادمیں چار ہیں، ان پر یہ نشان بنائیے اورنیچے4لکھیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-23-14 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

E. اوپر دی گئی تصویر میں جو چیزیںتعدادمیں پانچ ہیں، ان پر یہ نشان بنائیے اورنیچے5 لکھیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-23-20 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

F. اوپر دی گئی تصویر میںجو چیزیںتعدادمیں چھ ہیں، ان پر یہ نشان بنائیے اورنیچے6 لکھیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-23-26 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf Screenshot 2026-02-19 at 09-25-07 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

G. اوپر دی گئی تصویر میں جو چیزیںتعدادمیں سات ہیں، ان پر یہ نشان بنائیے اورنیچے7 لکھیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-25-13 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

H. اوپر دی گئی تصویر میں جو چیزیںتعدادمیں آٹھ ہیں، ان پر یہ نشان بنائیے اورنیچے8 لکھیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-25-19 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

I. اوپر دی گئی تصویر میں جو چیزیںتعدادمیں نو ہیں، ان پر یہ نشان بنائیے اورنیچے9 لکھیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-25-25 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

بچوں سے چیزوں کو گننے اور ریت پر اعداد لکھنے کی مشق کرائیے ۔ بچے سے کہیے کہ وہ اپنی ا نگلی سے دوسرے بچے کی کمر پر ایک عدد لکھیں۔بچے کو اندازہ لگانے دیجئے کہ کون سا نمبر لکھا گیا ہے ۔ بچوں کو بتائیے کہ اوپر تصویر میں دکھائے گئے سات ستاروں کے گروپ کو ہر رات آسماں میں دیکھا جا سکتا ہے اس کو ہم سپت رشی کہتے ہیں۔

گنیے اور ملائیے

Screenshot 2026-02-19 at 09-31-46 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

گنیے اوررنگ بھریے

A. 8ستاروں میں رنگ بھریئے۔

B. 5 پھولوں میں رنگ بھریئے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-33-08 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

C. 6 گیندوں میں رنگ بھریئے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-33-35 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

اعداد کو ایک ترتیب میں ملائیے

A. 1سے 9 تک کے اعداد کولائن کھینچ کر ترتیب میں ملاتے ہوئے راستہ بنائیے۔خطوط ایک دوسرے کو کاٹیں نہیں۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-34-12 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

B. ایک شریر بندر نے عددی کارڈس کو خلط ملط کردیے۔کارڈسکو سب سے چھوٹے سے سب سے بڑےکی ترتیب میں لکھیے ۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-34-46 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

C. بلی پوری ورک شیٹ کے اوپر سے گھومتی ہوئی گزری۔غائب اعداد لکھیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-35-18 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

سب سے بڑے عددمیں رنگ بھریے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-35-45 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

A. اس میں کتنے ڈبّے پیلے ہیں؟گنیے اور عدد لکھیے

B. گن کر بتایئے تصویر میں کتنے جامن ہیں؟

Screenshot 2026-02-19 at 09-40-30 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

C. تصویر میں دکھائی گئی بھیڑوں کی تعداد لکھیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-40-36 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

D. کوئی چار پھل بنائیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-40-42 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

E. کون سے دو گروپ ملاکر 8پھل ہیں؟ان پر دائرہ بنایئے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-40-47 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

F. کون سے دو گروپ ملاکر 7چھتریاں ہیں؟ان پر دائرہ بنایئے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-40-55 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

G. تعداد میں کیا کم ہیں؟ کپ یا چمچے؟ان پر دائرہ بنایئے۔

Screenshot 2026-02-19 at 09-41-00 Class 1 Math Urdu ch 3.pdf

پروجیکٹ


بچوں کو 1سے 9 تک کے عددی کارڈ بنانے کے لیےکہیے۔ عددی کارڈ بنانے کے لیے وہ مختلف رنگین کاغذوں کا استعمال کرسکتےہیں۔یکساں تعدادمیں چیزیں بنا یا چپکا سکتے ہیں۔