4
10 بنائیں
نقطوں سے بنا کیڑا اور اس کے ڈیزائن
کیا آپ نے کبھی بیربہوٹی دیکھی ہے؟ اس کے جسم پر بہت سے نقطے ہیں۔
کیاآپ نے کبھی ان نقطے پر توجہ دی ہے؟
A. ہر ایک کیڑے پر بنے نقطوں کی تعداد لکھیے۔
B. املی کے بیجوں،کنچوں،کنکر،بٹن اور بندی وغیرہ سے نقطوں کی کچھ ڈیزائن بنائیے اور ہر ڈیزائن میں نقطوں کی تعداد معلوم کیجیے۔
C. لال بندیوں کوترتیب دینے سے بننے والے اعداد کی شناخت کیجیے اورلکھیے 
آؤ کھیلیں
D. اپنے دوست کے ساتھ کھیلیے ۔ پانسہ پھینکیے اوراس خانے کو رنگیے جس میں نقطوں کی تعداد وہی ہو جو پانسہ پر ظاہر ہو۔ اپنے دوست کے ساتھ باری باری کھیلیے اور پانسہ پھینکیے ۔
رنگ کا انتخاب کیجیے اوراس پر نشان لگائیے۔
میرا رنگ 
دوست کا رنگ
جس بچے کے زیادہ رنگین خانے ہوں گے، وہ جیت جائےگا۔
ڈاٹ اوررنگین فلیش کارڈ کا استعمال کرکے بچوں کو بغیر گنے اعداد کو ایک دم پہچاننے میں مدد کریں۔اسے سوبی ٹائزیشن کہتے ہیں۔1سے 9 تک کے مختلف سائز اور نقطوں والے ڈیزائن پر مبنی کچھ اور کارڈس بنائیے۔
ٹوٹتے بٹن
گولہ بندرنےاپنی پسندیدہ چار کالے بٹن والی پہنی اور وہ کیلے کے باغ میں پہنچ گیا۔اسے کیلے کھانا بہت پسند تھا۔جس کی وجہ سے وہ خوب سارے کیلے کھا گیا۔سوچیے!زیادہ کیلے کھانے سے کیا ہوا ہوگا؟
اس کا ایک بٹن ٹوٹ کرگر گیا اور لڑھک کر دور چلا گیا،لیکن اس نے کیلے کھانے نہیں چھوڑے جس سے اس کی قمیص کے بٹن ایک ایک کرکے ٹوٹ گئے۔
اس بات پر بحث کریں کہ آخر میں قمیص میں کتنے بٹن رہ گئے۔بچو ںسے اپنے اطراف میں ایسی چیزوں کے نام بتانے کے لیے کہیں جن کا عدد صفر ہے۔بچوں کو یہ سمجھنے دیجیے کہ صفر بھی ایک ، دو اور دوسرے اعداد کی طرح ایک عدد ہے۔بچوں سےمتوازن غذا کھانے کے فائدے اور ضرورت سے زیادہ کھانے کے نقصان کے بارے میں بھی بحث کریں۔
پیڑ کی شاخ پر بیٹھے پرندوں کی تعداد لکھیے
‘0’ لکھیے
سوچیے اور بتایئے
1. آپ رات میں کتنے سورج دیکھتے ہیں؟
2. آپ دوپہر میں کتنے چاند دیکھتے ہیں؟
0 کا تصور سمجھانے کے لیے ٹھوس چیزوں کا استعمال کریںاور یہ آپ ہر مرتبہ ایک ٹھوس چیز کو کم کرکے کر سکتے ہیں۔ایک ایسی صورت حال پر غور کیجیے جہاںکچھ موجود نہ ہواور اسے صفرکہیے۔جیسے کلاس روم میں 0 بسیں ہیں۔ بچوں کی 5سے 0 تک کی طرف الٹی گنتی کے لیے ہمت افزائی کیجیے۔پھر بعد میں 9سے 0تک۔
دسواں یوم پیدائش
آج آستھا کا دسواں یوم پیدائش ہے۔ اس کے والد نے اس کے لیے حلوہ بنایا ہے۔وہ دوستوں کے ساتھ مل کر اپنا یوم پیدائش منا رہی ہے۔
میں 9 سال کی تھی اور 1 سال بعد، میں 10 سال کی ہو گئی۔
9 اور 1 مل کر 10 ہوتے ہیں ۔
اس نے اپنے یوم پیدائش پر
دیے جلائے ہیں۔
چیزوں کوگنیے اور خانے میں ان کی تعدادلکھیے۔
آؤ کریں
A. گنیے اور موتی بنا کر10 موتیوں کا ہار بنایئے۔
B. ہر تصویر میں بٹن بناکر 10 بٹنوں کا فریم تیار کیجیے۔
مزے دار پانچ اور دس
پیٹرن کو دیکھ کر ان عددی جوڑوں کو لکھیے، جنھیں ایک چھڑی سے الگ کیاگیا ہے۔
آؤ کھیلیں
3 انگلیاں دکھائیے ۔آپ کا دوست اسے5بنانے کے لیے اپنے ہاتھ کی باقی انگلیوں کو دکھائے گا۔
10 کے عددی جوڑے
آئیے اپنے دونوں ہاتھوں سےانگلیوں کا کھیل کھیلتےہیں۔ایک بچہ کچھ انگلیاں دکھائےگا اور دوسرے بچے کو وہ انگلیاں دکھانی ہیں جو بند ہیں۔
مندرجہ ذیل پیٹرن کو دیکھیے اور ان کے نیچے عددی جوڑوں کو لکھیے۔
آؤ کھیلیں— کارڈ کا کھیل
عددی کارڈ (0 سے 10تک کے سیٹ)
تمام کارڈ س کو پلٹ کر رکھیے، ایک بچہ ایک کارڈ اٹھائے گا اور سیدھا کرکے رکھ دےگا۔دوسرا بچہ دوسرا کارڈ اٹھائےگا اور سیدھا کرکے رکھ دےگا۔ اگر دونوں کارڈس کے اعداد کو ملا کر 10 بنتا ہے تو دوسرا بچہ دونوں کارڈس رکھ لے گا۔پہلے بچہ کی باری دوبارہ آئے گی، وہ ایک دوسرا کارڈ اٹھائے گااور اس طرح سے کھیل جاری رہے گا۔
20 تک کی گنتی
سمرن ناگ پورمیں رہتی ہے۔ وہ اپنے والد کی سنترے پیک کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ایک ڈبّے میں 10سنترے آتے ہیں ۔ آئیے سنتروں کو گنتے ہیں۔
5اور 10 کی عددی تقسیم کو سمجھنےکے لیے زبانی بات چیت سے بچوں کی مدد کیجیے۔مثال کے طور پر 5 حاصل کرنے کے لیے اگر استاد 2 کہے تو بچے کہیں 3 اور 10 حاصل کرنےکے لیے اگر استاد کہے4 توبچے کہیں 6۔ یہی وقت ہے جب بچہ 10 سے آگے گننا شروع کر دےگا۔بچوں کی توجہ اعداد کے پیٹرن پر مرکوز کریں یعنی ہمیشہ پچھلے عدد سے ایک زیادہ عدد ہمیشہ ہوتا ہے۔
اعداد کو11 سے 20 کی ترتیب میں لکھیے۔
دہائی اور اکائی کے گروپ کااستعمال کرتے ہوئےٹھوس چیزوںسےبچوں کو 20تک کی گنتی سیکھنے میں مدد کیجیے۔ انھیں مٹھی بھر بیج یا بٹن دیں جو 20 سے زیادہ نہ ہوں۔ان سےکہیں کہ پہلے عدد کا اندازہ کریں پھر ان کے گروپ بناکر گنیں۔آپ کا اندازہ کتنا صحیح تھا ؟بچوں کو یہ بتانے دیجیے کہ ان کا اندازہ کس بنیاد پر ہے۔
گنیے اور لکھیے
A. انھیں گنیے اور جوابات لکھیے۔
B. دیے گئےعدد کے مطابق دہائی کے فریم میں رنگ بھریئے۔
C. ترتیب میں اعداد کو لکھیے۔
D. تصویروںمیں دس کے گروپ کو دائرے میںرکھیے اور عدد سے ملائیے۔
E. دوستوں کے ایک گروپ نے کھیلتے وقت کچھ میناریں بنایئے ۔
i. سب سے چھوٹی مینار پر صحیح کا
کا نشان لگائیے۔
ii. کس مینار میں بلاکوں کی سب سے زیادہ تعداد استعمال ہوئی؟اس میں استعمال ہونے والے بلاکوں کی تعدادلکھیے۔
iii. کس مینار میں بلاکوں کی سب سے کم تعداد استعمال ہوئی؟اس میں استعمال ہونے والے بلاکوں کی تعدادلکھیے۔
آؤ کریں
A. سب سے چھوٹےعددپر دائرہ بنایئے۔
i. 8 12 6 ii. 14 11 9
B. سب سے بڑےعددپر دائرہ بنایئے۔
iii. 16 19 11 iv. 11 17 9
C. پنجے کے نیچے چھپے اعداد معلوم کیجیے۔
D. اعداد کوسب سے بڑے سے سب سے چھوٹے کی ترتیب میں لکھیے۔
11، 3، 16، 20، 13، 9
بچوں کو اپنے طریقے سے یہ معلوم کرنے دیں کہ کون سا عدد بڑا ہے۔ان سے پوچھیے کہ انھوںنے یہ کیسے معلوم کیا؟ بچوں کو یہ ضرور سمجھ لینا چاہیے کہ 11،15سے بڑا ہے ،کیوں کہ یہ 11سے 4زیادہ ہے، اسی طرح سے 20تک کے اعداد کے لیےسمجھائیں۔
E. گنیے اور لکھیے
i. ڈبوںکی تعداد
ii. سفید ڈاٹس کی تعداد 
F. 1سے20 تک کے اعداد کو ملا کرتصویر مکمل کیجیے۔
پروجیکٹ
A. آپ اپنے آس پاس ایسی چیزیں تلاش کیجیےجو 10 کے گروپ میں ہوں،جیسے بندی کا پتا۔ اس میں بندیاں 10 گروپ میں ہوتی ہیں۔
B. بچوں سے (10سے20تک)کےعددی کارڈ بنانے کے لیے کہیے۔عددی کارڈ بنانے کے لیے وہ پرانے گتے کا استعمال کر سکتے ہیں۔
بچوںکی 10 کے گروپ کی شناخت کرتے ہوئے 10 سے آگے کے اعداد گننے کی حوصلہ افزائی کریں۔