Skip to content
Qr






5
کتنے؟


دادا جی کے ساتھ سیر


تصویر دیکھ کر بچوں کو کہانی سنانے دیجیے۔اس بات پر بحث کیجیے کہ وہ پارک میں کیا کرتے ہیں ۔ بچے اس بات پر بھی بحث کریں کہ کتنے لوگ پارک میں آتے ہیں، مثال کے طور پر کتنے بچے پہلی تصویر میں کھیل رہے ہیں اور کتنے ان سےآکر مل گئے۔بچوں کو یہ بتانےدیجیے کہ بزرگوں کے ساتھ وقت کیوں گزارنا چاہیے اور کن کن طریقوں سے ان کو عزّت دی جاسکتی ہے، اس پر بحث کیجیے۔

بتائیے کتنےبچے ایک ساتھ ہیں؟ خالی جگہوںکو پُر کیجیے

Screenshot 2026-02-19 at 10-58-06 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

بچوں کو ٹھوس چیزوں کے ساتھ جمع کے عمل کو کرنے کے مناسب موقع فراہم کیجیے ۔دوگروپوں کی چیزوں کو ملا کر چیزوں کی کل تعداد معلوم کرنا(جمع)اور ایک ہی گروپ میں کچھ چیزیں ملانے کےبعد چیزوں کی کل تعداد معلوم کرنا(اضافہ) دونوں طرح کے سوالو ںکی مشق کرائیے۔

جمع کیجیے اور بنائیے

Screenshot 2026-02-19 at 11-00-09 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

آؤ گنیں

A. آپ کے والدین کے کل کتنے بھائی بہن ہیں؟

B. آپ اور آپ کے دوست کے خاندان میں کل کتنے افراد ہیں؟

C. آپ کے دونوں ہاتھوں اور پیروں میں کتنی انگلیاں ہیں؟

D. اپنی انگلیوں کی مدد سے آپ کتنی چیزیں گن سکتے ہیں؟


بچوں کو جمع کے عمل کو سمجھنے اور جمع کے جملوں کو زور سے بولنے کی ہمت افزائی کریں ۔مثال کے طور ٤بچے اور ٢بچے مل کر ٦بچے ہوتے ہیں۔پہلے ٹھوس چیزوں کے ساتھ پھر بول چال کی زبان سے شروع کرکے کل، حاصل جمع ،ایک ساتھ ،جیسے الفاظ کے معنی سمجھنے میں مدد کریں۔اس کے بعد ہی علامتوں کا استعمال کریں اور لفظ ‘‘مل کر’’ برابر کی علامت =سے جوڑیں۔

گنیےاور انگلیوں کی کل تعداد لکھیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-01-58 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

آؤ کھیلیں۔ پانسہ سے جمع

آپ اپنے دوست کے ساتھ ٢پانسوں کا ایک کھیل کھیلیے۔ پہلے آ پ دو پانسوں کو ایک ساتھ پھینکیے اور دونوں پانسوں کے ڈاٹس کی کل تعداد معلوم کیجیے۔اب آپ اپنے دوست سے کہیے کہ دونوں پانسوں کو ایک ساتھ پھینکے اور ڈاٹ کی کل تعداد معلوم کرے ۔بتائیے کس کا اسکور زیادہ ہے ؟

آؤ کریں

کشوراور نتیا نے بھی یہی کھیل کھیلا اور ان کے اسکو ر ذیل میں دیے ہوئے ہیں۔معلوم کیجیے کشور کتنی مرتبہ جیتااور نتیا کتنی مرتبہ؟

Screenshot 2026-02-19 at 11-06-52 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

موتی اور لڑیاں

دھاگے میں موجود موتیوں میں رنگ بھریے اور معلوم کیجیے کہ کل رنگے ہوئے موتی کتنے ہیں؟

Screenshot 2026-02-19 at 11-14-00 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

بچوں کو موتیوں کی لڑیوں سے کھیلنے دیں۔اپنی توجہ جمع کے عمل پر مرکوز رکھیں اور جو حکمت عملی بچے استعمال کر رہے ہیں، اس پر بحث کریں ۔

کودئیے اورحاصل جمع معلوم کیجیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-26-07 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

اپنے طریقے سے جمع کیجیے۔

ذیل میں عبدالہادی اورریحانہ اعداد کو مختلف طریقوں سے جمع کررہےہیں۔حاصل جمع معلوم کرنے میں ان کی مدد کیجیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-26-54 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

آؤ کریں

A. عددی جوڑوں سے خالی جگہ پُرکیجیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-27-56 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

کونارک کے سورج کے رتھ کا پہیا

B. جمع کیجیے اور ملائیے

Screenshot 2026-02-19 at 11-29-52 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

پروجیکٹ


0سے 9 تک کے دس کارڈ لیجیے۔

سامنے دکھائے گئے طریقہ سے کارڈوں کو اس طرح رکھیں کہ ان کا حاصل جمع 9 ہو۔

ایسا کرنے کے بہت سے طریقہ ہیں۔آپ کتنے طریقوں سے کر سکتے ہیں ۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-30-00 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

جمع کی کہانی

A. راگھو کے پاس4 سیپیاں ہیں اور سریتا کےپاس5سیپیاں ہیں
دونوں کے پاس کل کتنی سیپیاں ہیں ؟

B. رنجیت کے پاس 3 کنچے ہیں اورمیناکشی کے پاس 6 کنچے ہیں۔

دونوں کے پاس کل کتنے کنچے ہیں؟

C. ایک تھیلے میں 3 ناریل ہیں دوسرے تھیلے میں 4 ناریل ہیں ، یہاںکل کتنے ناریل ہیں؟

آئیے دیکھتے ہیں آپ کے تھیلے میں کیا ہے ؟

اپنے دوست کے ساتھ مل کر کیجیے اور جواب لکھیے۔

  1. میرے تھیلے میں _____ کتابیںہیںاور میرے دوست کے پاس_____ کتابیں ہیں۔
    ہم دونوں کے پاس کل _____ کتابیںہیں۔
  2. میرے پاس _____ پنسلیںہیں اور میرے دوست کے پاس _____ پنسلیں ہیں ۔ہمارے پاس کل _____پنسلیں ہیں۔
  3. میرے پاس_____کاپیاںہیں اور میرے دوست کے پاس_____ کاپیاں ہیں۔ ہم دونوں کے پاس_____ کاپیاںہیں۔

سوچیے اورکیجیے

دیے ہوئے جدول میں دکھائے گئےنقطے دارخط کی طرح اعداد2،1 اور 3 اس طرح لکھیے کہ ہرطرح سےجوڑنے پر حاصل جمع 6 ہو۔


اس سرگرمی کو بچے جوڑےکی شکل میں کریں۔وہ اپنی کتابیں اورپنسلیں نکالیں اور ان کو جمع کریں۔ اس بات کے لیے بچوں کی ہمت افزائی کریں کہ وہ خود اپنے طورپرسوالات اورمسئلے تخلیق کریں ۔دنیا کے سب سے پرانے سوریہ مندرجوکونارک، اڑیسہ میں واقع ہے، کے بارے میں گفتگوکریں جسے پچھلے صفحہ پر دیاگیا ہے۔

پانچ چھوٹے بچے

بس میںبیٹھے بچے پانچ

بیٹھے بیٹھے رہے تھے ناچ!

ایک اتراگھرکےپاس

ہاتھ میںموتی، مالا،ہار،

بس میںہیںاب بچےچار

بس میںبیٹھےبچےچار

پیڑوںسےوہ کرتے پیار

ایک اتراگھرکےپاس

بجی زورزورسے بین

بس میںہیںاب بچے تین

بس میںبیٹھے بچے تین

سبھی بجاتے ہلکی بین

ایک اتراگھرکےپاس

گھرکودوڑلگاتاوہ

بس میں ہیں اب بچے دو!

12

بس میں بیٹھے بچے دو

ہلّاکرتے ہوہوہو

ایک اتراگھرکے پاس

چھوٹابچہ ہاتھ میںکیک

بس میں رہ گیا صرف ایک

جس میں بیٹھا بچہ ایک

دِکھ رہا تھا سیدھانیک

وہ اتراگھرکے پاس

دادی ہیں کھڑی وہیں

بس میں بچہ،کوئی نہیں!

مزہآگیاڈھمّکڈھم

کل ملیںگے پھر سے ہم

آؤ بات چیت کریں

  1. شروع میں بس میں کل کتنے بچے تھے؟
  2. کتنے بچے پہلے اسٹاپ پر بس سے اترے ؟
  3. پہلے اسٹاپ کے بعد کتنے بچے بس میں رہ گئے ؟
  4. دوسرے اسٹینڈ کے بعد کتنے بچے بس میں رہ گئے؟تیسرے، چوتھے اور پانچویں اسٹینڈ تک اسی طرح کے سوالوں کا جواب دیں۔
  5. آخر میں بس میں کتنے بچے باقی رہ گئے؟

پروجیکٹ


معلوم کیجیے آپ کے گھر میں کل کتنے لوگ ہیں؟ کتنے لوگ اسکول جاتے ہیں؟ کتنے کام پر جاتے ہیں ؟اور کتنے گھر پر باقی بچتے ہیں۔

آؤ کریں

کتنے باقی رہ گئے ؟

A. خالی جگہوںکو پُر کیجیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-40-54 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

B. باقی بچی چیزوں کو بنائیں اور خالی جگہوں کو پُر کیجیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-41-51 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

C. درج ذیل سوالوں کے جواب دیجیے۔

i. منیشا کے پاس 9 کیلے ہیں۔ اس نے 3 کیلے کھالیے۔ کتنے کیلے
باقی بچے؟

ii. پھولوں پر 8 تتلیاں بیٹھی ہیں۔ 5 تتلیاں اُڑگئیں۔ کتنی تتلیاں باقی بچیں؟

آؤ کریں

اپنا خود کا دس نقطوں والا کارڈ بنائیں اور کچھ نقطے اپنے دوست سےچھپالیں اور اس سے پوچھیں کتنے نقطے چھپے ہوئے ہیں ؟

Screenshot 2026-02-19 at 11-43-57 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

کتنے نقطے چھپے ہوئےہیں اور کتنے نظرآرہے ہیں ؟

Screenshot 2026-02-19 at 11-56-02 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

پروجیکٹ


بچو ں سے کہیے کہ8نقطوں والا کا ایک فریم بنائیں ۔اپنے ہاتھوں یا رومال کی مدد سے کچھ نقطے چھپالیجیے اور دیکھیے کہ کتنے نقطے چھپے ہوئے ہیں اور کتنے نظر آرہے ہیں ۔کیا آپ ان اعداد میں کوئی پیٹرن دکھائی دے رہا ہیں۔اس سرگرمی کی توسیع دوسرے اعداد تککیجیے ۔کیا آپ نقطے کوچھپائےبغیر بھی یہ کرسکتے ہیں؟

عددی پٹی پر پیچھے کی طرف کو دئیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-57-37 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

A. 9سے 3قدم پیچھے کو دئیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-57-42 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

9 3 = 6

B. 7سے 4قدم پیچھے کو دئیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-59-38 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf

4 7=

اپنے طریقہ سے گھٹائیے۔

Screenshot 2026-02-19 at 11-59-44 Class 1 Math Urdu ch 5.pdf