7
لینا کا خاندان
لیناکےخاندان کی محفل
لینا اپنے خاندان کے ساتھ ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتی ہے۔ اس کے ساتھ اس کے دادا، دادی، والدین اورایک بھائی شنبو رہتا ہے۔ اس کے چاچا، چاچی او ران کے بچے اس کےگھر کے قریب رہتے ہیں۔
یہ لینا کے خاندان کی تصویر ہے۔وہ ایک اسٹول پرکھڑی ہوئی ہے۔وہ لمبی دکھنا چاہتی ہے۔معلوم کیجیے لینا کےخاندان میں سب سے لمبا فرد کون ہے اوراس پر دائرہ بنایئے۔
لینا کے گھروالوں نے خاندان کے باقی افراد کو ایک محفل میں بلایا ہے۔
آؤ گفتگوکریں
- لینا کے خاندان میں کل کتنے افراد ہیں؟
- خاندان کے سب سے لمبے فرد پرصحیح کا نشانلگائیے۔
- خاندان کے سب سے چھوٹے قد کے فرد پر ٹوپی بنائیے۔
- لینا کے والد سے لمبا او را س کی ماں سے چھوٹا کون ہے؟
- آپ کے خاندان میں سب سے لمبا اورسب سے چھوٹا فرد کون ہے؟
- آپ کی جماعت میں سب سے لمبا بچہ کون ہے؟
- آپ کی جماعت میںکتنے بچےآپ سے لمبے ہیں؟
لینا پہاڑی علاقے میں جھونپڑی جیسے مکان میں رہتی ہے۔ کیا آپ تصویر میں اس کا گھر تلاش کر سکتے ہیں؟ تصویر کو دیکھ کر صحیح جواب پر دائرہ بنایئے۔
- اس کا گھر دکان سے بہت قریب/بہت دور ہےاور اسکول سے بہت قریب/بہت دور ہے۔
- اسکول دکان سے بہت قریب/بہت دور اور لال چھت والے گھر سے بہت قریب/بہت دور ہے۔
- بچہ اسکول بس کےبہت قریب/بہت دور ہے اور اسکول کےبہت قریب/بہت دور ہے۔
حیران کن حقائق
یہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ ہے، جسے ہم ایکتا کا مجسمہ بھی کہتے ہیں۔یہ دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہےاور گجرات میں واقع ہے۔
آؤ کریں
A. جو سب سے لمبا ہے اس پرصحیح کا نشان
لگائیے۔
ii. i.
B. جو سب سے چھوٹا ہےاس پرصحیح کا نشان
لگائیے۔
ii. i.
C. جو سب سے موٹا ہےاس پرصحیح کا نشان
لگائیے۔
ii. i.
D. جو سب سے پتلا ہےاس پرصحیح کا نشان
لگائیے۔
ii. i.
سوچیےاورکیجیے
اس سے لمبی لکڑی/بانس بنائیے
اس رسّی سے چھوی رسّی بنائیے
دادی چترا کے سویٹر کی لمبائی کی جانچ اپنے بالشت سے کر رہی ہیں۔
ہم چھوٹی چیزیں بنانے
کے لیے انگلیوں کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔
یہ تیار ہے۔
چترا بھی اپنی بالشت کا استعمال کرکے میز، کتاب، پنسل،چھڑی اور کاپی کی لمبائی معلوم کرنا چاہتی ہے۔
سوچیےاورجواب دیجیے
A. میری میز_______ بالشت لمبی ہے۔
B. میرا تھیلا_______ بالشت لمبا ہے۔
C. میری کلاس کا بلیک بورڈ _______ بالشت لمبا ہے۔
D. میری ریاضی کی کتاب _______ بالشت لمبی ہے۔
E. میرا بازو _______ بالشت لمبا ہے۔
F. میرے دوست کا بازو _______ بالشت لمبا ہے۔
کیا چترابالشت کا استعمال کرکےان سب چیزوں کی لمبائی ناپ سکتی ہے؟اپنے آس پاس کی چیزوں کے بارے میںمعلوم کیجیے جو آپ کی بالشت سے چھوٹی ہیں اور ان سب کو دائرے میں رکھیئے؟ ان چیزوں کی لمبائی ناپنے کے لیےکیا ہم انگلیوں کااستعمال کرسکتے ہیں؟
آؤ کریں
نیچے دی گئی چیزوں کی لمبائی معلوم کرنے کے لیے آپ کس کا انتخاب کریں گے؟ بالشت کا یا انگلیوں کا، اپنے جواب پر دائرہ بنایئے۔ ان چیزوں کی لمبائی معلوم کرنے سے پہلے ان کا اندازہ لگائیے۔
|
قدم کے ذریعے پیمائش |
میرااندازہ اتنے قدم ہے |
میرے نانپنے کا نتیجہ اتنے قدم ہے |
|
میری سیٹ اور کلاس روم کے دروازےکے دریان کا فاصلہ |
||
|
کلاس روم کی دیوار کی ایک سائڈ |
||
|
آپ کے بیت الخلااورپلنگ کے درمیان کا فاصلہ |
||
|
آپ کے کمرہ کی دو دیواروں کے درمیان کا فاصلہ |
آؤ کریں
A. بھاری چیز پرصحیح کا نشان
لگایئے۔
B. ہلکی چیزپرصحیح کا نشان
لگایئے۔
C. بھاری چیزکو رنگیے
D. ہلکی چیزکورنگیے
آؤگفتگو کریں
A. آپ اورآپ کے دوست میں کون زیادہ بھاری ہے؟آپ کیسے معلوم کریں گے؟ اپنی جماعت میں بحث کیجیے۔
B. اپناوزن معلوم کیجیے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کے وزن کی جانچ کب اور کہاں ہوتی ہے؟
آؤ کریں
A. بالٹی کو پانی سے بھریئے۔
- _______ جگوں سے بالٹی بھر جائے گی۔
- _______ گلاسوں سے بالٹی بھر جائے گی۔
- _______ پیالوں سے بالٹی بھر جائے گی۔
B. جواب دیجیے۔
- کتنے کپ پانی سے آپ کی پانی کی بوتل کو بھر جائے گی؟_______
- اب اسی کپ سے اپنے دوست کی پانی کی بوتل کو بھریئے؟کتنے کپ پانی سے بوتل بھرجائے گی؟______
- کس بوتل میں زیادہ پانی آتا ہے؟_______
- دوسری بوتل سے کوشش کیجیے ۔کون سی بوتل میں کم پانی آ تا ہے؟
C. جس میں زیادہ پانی آتا ہے اس پر دائرہ بنائیے۔
D. پانی ہمارے لیے بہت مفید ہے۔
دی گئی سرگرمیوں کے لیے جتنا پانی چاہیے اس پرصحیح کا نشان
لگائیے۔
پروجیکٹ
- اس بات پر بحث کیجیے کہ نہانے کے لیے شاور یا نل کے پانی کے بجائے بالٹی میں پانی لے جانا کیوں اہم ہے۔
- رنگین کاغذوںکی پٹیوں کو اس طرح کاٹیے اور چپکائیے کہ اس پٹی کا ایک حصہ چھوٹا اور ایک بڑا ہو جائے۔ پٹیاں مختلف سائز کی ہونی چاہیے۔
C. ان چیزوں کی فہرست بنائیے جن کا لے جانا آسان ہے اورجن کا لے جانا مشکل ہے۔
D. مختلف سائزکے گلاس ، پیالے اور بوتل لیجیے۔ اب دیکھیے کتنے گلاس پانی سے بوتل کو بھر سکتے ہیں۔اس میں سےکس برتن میں زیادہ پانی آتاہے۔
بچوں سے پوچھیے کہ وہ ایک دن میں کتنے گلاس پانی پیتے ہیں۔ان کو سمجھائیے اور احساس دلائیے کہ پانی کو برباد کرنے سے بچیں۔اگر گلاس میں پانی بچ جائے تو کیا اس کو پھیکنا چاہیے یا پودوں میں ڈال دینا چاہیے۔ پانی بچانے کے مختلف طریقوں جیسے، جب نل استعمال میں نہ ہو تو ا س کی ٹونٹی بند کرنا، پانی کے دوبارہ استعمال وغیرہ پر گفتگو کریں۔