8
اعداد کے ساتھ مزہ
سِمرن ڈبوں میں سنترے رکھ رہی ہے۔ہر ڈبّہ میں 10 سنترے آ سکتے ہیں۔ اس کو کتنے ڈبّوں کی ضروت ہوگی؟
اس نے سنتروں کو ڈبّوں میں رکھا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کتنے سنترےہیں؟

آئیے پھولوں اور نیم کی داتونوںکی تعداد کی گنتی کرتے ہیں۔
آؤ کریں
A. 1سے 50 تک میں سے کوئی ایک عددی کارڈ لیجیے۔کیا آپ کلپ کی مدد سے گن لڑی میں صحیح مقام پر عددی کارڈرکھ سکتے ہیں؟
B. گن لڑی پر لگے عددی کارڈ پر عدد لکھیے
گنیے اور عدد لکھیے
عدد دکھانے کے لیے دہائی کے فریم کو پُر کیجیے۔دی گئی مثال کے ذریعہ سمجھیے۔
21سے 50 تک اعداد کے بارے میں گفتگوکرنے کے لیے گِن لڑی کا استعمال کیجیے۔شروعات میں گِن لڑی /عددی لائن کی مدد سے بچوں کو دیے ہوئے عدد سے پیچھے کی طرف گننے کے لیے ہمت افزائی کیجیے۔جب ان میں اعتماد پیدا ہوجائے گا تووہ لڑی کی مدد کے بغیر بھی اسےکر سکتے ہیں۔
گمشدہ اعداد لکھیے
پروجیکٹ
فرح نے کہا کہ اس نے اپنی ماچس میں 50 عجیب و غریب چیزیں رکھی ہیں۔ اس کے دوستوں کو حیرانی ہوئی کہ ان میں کون سی چیزیں ہوسکتی ہیں۔ان کو سب سے زیادہ تعجب تب ہوا جب فرح نے ماچس کی ڈبیا کھولی۔
کیا آپ کچھ چیزیں جمع کر سکتے ہیں اور یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان میں سے کتنی چیزیں ایک ماچس کی ڈِبیا میں آ سکتی ہیں؟
51 سے 99 تک کے اعداد
انکیتا اپنے گھر میںشیشےچپکا رہی ہے۔ ڈیزائن کو مکمل کرنے میں اسے کتنے شیشوں کی ضرورت ہوگی؟ جاننے میں اس کی مدد کیجیے۔ 
51 سے 60 تک کے اعداد گنیے اور لکھیے
61 سے 80 تک کے اعداد گنیے اور لکھیے
81 سے 100 تک کے اعداد گنیے اور لکھیے
آؤ کریں
ایک سرے سے دوسرے سرے تک گن لڑی کوباندھیے۔ کوئی بھی عدد کارڈ (1 سے99 میں سے) چُنیے۔ کلپ کے ذریعہ اس کارڈ کوگن لڑی میں اس کے صحیح مقام پر لگائیے۔ مزید دوسرے کارڈوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلیے۔
اعداد کو جمع کرنے کے لیے گِن لڑی کا استعمال کیجیے ۔ دیے ہوئے دو اعداد کے بیچ کے اعداد معلوم کرنے کو کہیے۔
گنیے او رتعداد لکھیے
غائب اعداد کوبھرکر پھسل پٹّی اورسیڑھی کا کھیل مکمل کیجیے
یہ کھیل کھلی جگہ میں کھیلاجاسکتا ہے،چاک سے خانے بناکر،کھلی تیلیوں سے سیڑھیاں اوررسیوں سے پھسل پٹّی بناکر استعمال کیجیے۔ گیم بورڈ سے طلبا کچھ ٹاسک کارڈ کی نقل کرسکتے ہیں اور انھیں چوکور خانوں پر چسپاں کرسکتے ہیں۔ ہدایات میں تھوڑی تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔ جیسے ان گنتیوں پر کودیں جہاں گنتیاں بدل گئی ہیں۔ اپنی دائیں طرف ایک گنتی چھوڑکر کودیئے۔
تصویر کو دیکھیے
آؤ گفتگو کریں
- مشاہدہ کیجیے کہ تصویر میں کیا ہورہا ہے اور اس پر بحث کیجیے؟
- دی ہوئی تصویر میںکون کون سی مختلف چیزیں آپ دیکھ سکتے ہیں؟
- وہاں کتنے گھرموجودہیں؟
- تصویر میں کل کتنے لوگ نظر آرہے ہیں؟
- اندازہ کیجیے کہ پیڑ کی پتیوں کو بنانے میں کتنی لائنیں استعمال ہوئی ہیں؟
- کیا آپ اس قسم کی ڈرائنگ کا مخصوص نام جانتے ہیں؟
- ہندوستان کا کون سا حصہ‘ ورلی ’ مصوری کے لیے مشہور ہے؟
آپ خود ورلی ڈرائنگ بنائیے۔