Skip to content
Qr






10
تہوار


Screenshot 2026-02-20 at 10-55-16 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

ہیلو دوستو! میں پیہو ہوں۔ میری عمر 6 سال ہے۔آج میں آپ کو اپنا روزانہ کا معمول بتاؤںگی کہ میں صبح سے رات تک کیا کرتی ہوں۔

Screenshot 2026-02-20 at 10-56-17 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

دیکھیے ،آسمان میں سورج طلوع ہو رہا ہے۔

اب صبح ہوگئی ہے۔

Screenshot 2026-02-20 at 10-56-24 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

میں صبح بستر سے اٹھتی ہوں اور ایک گلاس گنگنا پانی پیتی ہوں۔

Screenshot 2026-02-20 at 10-56-29 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

میرا دن یوگا کی ورزش سے شروع ہوتا ہے۔

Screenshot 2026-02-20 at 10-56-36 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

اس کے بعد میں دانت مانجھتی ہوں او رپھر نہاتی ہوں۔

Screenshot 2026-02-20 at 10-56-41 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

میں ناشتہ کرتی ہوں اور اسکول کے لیے تیار ہوتی ہوں۔

میں اسکول میں اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ پڑھتی اور کھیلتی ہوں۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-30-05 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

سورج آسمان میں بہت اونچائی پرآگیا ہے۔ اب دوپہر کا وقت ہے۔میں اپنے ہاتھ دھوتی ہوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھاتی ہوں۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-30-12 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

میں اسکول سے واپس آتی ہوں اور کچھ دیر آرام کرتی ہوں۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-30-17 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

دیکھیے،سورج غروب ہو رہا ہے۔ اب شام کا وقت ہے۔ میں اپنے دوستوں کے ساتھکھیلتیہوں اور اپنا ہوم ورک پورا کرتی ہوں۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-30-23 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

اوپر دیکھیے، آسمان میں چاند اور ستارے نظر آرہے ہیں ۔

یہ رات کا وقت ہے۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-30-28 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

میں اپنے گھروالوں کے ساتھ رات کا کھانا کھاتی ہوں۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-30-34 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

ایک اچھے دن کے لیے میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوںاور رات میںسونے چلی جاتی ہوں۔

آؤ گفتگو کریں

  1. آپ کا روزانہ کا معمول کیا ہے؟
  2. آپ دانت کب مانجتے ہیں؟
  3. آپ کب نہاتے ہیں؟

آؤ کریں

A. اس سر گرمی پرصحیح کا نشان لگائیے جو آپ صبح کرتے ہیں۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-33-58 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

B. اس سر گرمی پرصحیح کا نشان لگائیے جو آپ دن کے دوران دیکھتے ہیں اور کرتے ہیں۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-34-16 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

C. اس سر گرمی پرصحیح کا نشان لگائیےجو آپ رات میں کرتے ہیں۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-34-22 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

تصویرکو دیکھ کر دن کے وقت کا اندازہ لگائیے۔ اپنے دوستوں سے اس پر گفتگو کیجیے کہ نیچے دکھائی گئی تصویروںکے وقت میںوہ کیا کرتے ہیں؟

Screenshot 2026-02-20 at 11-35-55 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

آؤ کریں

اس سرگرمی میں رنگ بھرئیے جس میں زیادہ وقت لگتاہے۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-36-28 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

موسم

Screenshot 2026-02-20 at 11-36-56 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

گرمی، سردی اور بارش کے موسموں کے فرق پربحث کیجیے۔

موسم کے ناموں سے چیزوں کو ملائیے

Screenshot 2026-02-20 at 11-37-37 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

آؤ گفتگو کریں

  1. آپ گرمی کے موسم میں کیا کھانا پسندکرتے ہیں؟
  2. آپ سردی کے موسم میں کیا پہننا پسندکرتےہیں؟

آؤ کریں

موسموں کے نام لکھیے اوران کو تصویروں کے ساتھ ملائیے۔

Screenshot 2026-02-20 at 11-40-08 Class 1 Math Urdu ch 10.pdf

پروجیکٹ


بچو ں سےمختلف موسموں کے دوران کھائی جانے والی پسندیدہ چیزوں اور تہواروں کی تصویر بنوائیے یا چسپاں کروائیے۔