12
ہم کتنا خرچ کر سکتے ہیں؟
12
ریا 1₹، 2₹، 5₹، 10₹ والے سکّے گننا شروع کرتی ہے اور ساحل 10₹، 20₹، 50 ₹ ، اور 100 ₹ کے نوٹ گنتا ہے۔ دیے گئے سکّوں اور نوٹوں کو دیکھیے اور نیچے ان کی قیمت لکھیے۔
رحیم کاکا کھلونے والے
آؤ کریں
A. ایک گیند کی قیمت 20 ₹ہے۔
ریانے گیند کے لیے 5 ₹ کے_____ سکّے دیے۔
ساحل نے گیند کے لیے 10₹ کے ____ نوٹ دیے۔
B. ان کھلونو ں کے نام بتائیں جو آپ 10 ₹ میں خرید سکتے ہیں ۔
C. ان کھلونو ں کے نام بتائیں جو آپ 20 ₹ میں خرید سکتے ہیں ۔
D. اگر کار کی قیمت 14 ₹ ہے اور ساحل کے پاس 10 ` ہیں تو ساحل کو کار خریدنے کےلیے کتنے اور روپیوںکی ضرورت ہوگی؟
E. ریا اور ساحل دونوں کے پاس کل 30 ₹ہیں۔ ان کھلونے کے نام لکھیے جووہ مل کر خرید سکتے ہیں۔
پیسے بچانا ایک اچھی عادت ہیں۔گفتگو کیجیے۔
کل رقم معلوم کیجیے اور صحیح جواب پر
کا نشان لگائیے۔
آؤ کھیلیں
کاغذ کے ٹکڑوں سےاپنے کرنسی نوٹ اورسکّے بنائیے اور کلاس روم میں خریدوفروخت کاکھیل کھیلیے۔
کچھ بچے دکاندار بنیں گے اور باقی خریدار۔ انھیںکھیلنے والےنوٹوں سے چیزوں کی خریداری کرنےدیجیے ۔ مختلف قیمتوں والے نوٹ دکاندار کو دینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کیجیے۔
دی گئی رقم کااستعمال کرتے ہوئے مختلف سکّوں اور روپیوں کو ملاکر بنائیے۔
یکساں رقم کو ملائیے۔
پروجیکٹ
اپنےگھر میں بھائی بہنوں کی مدد سےایک فالتو ڈبے کا استعمال کر کےایک گلّک بنائیے۔
اس قسم کی کچھ اورمثالیں دیجیے ۔بچوں سے کہیے کہ نقلی نوٹوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ہی گروپ بنائیں۔