2
چاند میں پریاں رہتی ہیں
امّاں باجی کہتی ہیں چاند میں پریاں رہتی ہیں
رات کو پَر پھیلاتی ہیں اور اُتر کر آتی ہیں
سب بچّوں کو سُلاتی ہیں اور پھر خواب دکھاتی ہیں
امّاں باجی کہتی ہیں چاند میں پریاں رہتی ہیں
میں تو آج نہ سوؤں گا رات گئے تک جاگوں گا
باہر باغ میں بیٹھوں گا چاند کی پریاں دیکھوں گا
اماں باجی کہتی ہیں چاند میں پریاں رہتی ہیں
(افسر میرٹھی)
خرگوش اورچڑیا
چڑیا اور خرگوش آپس میں دوست تھے۔چڑیا جامن کے پیڑ پر رہتی تھی۔ خرگوش کا خاندان بھی پاس ہی رہتا تھا۔
ایک دن خرگوش چڑیا کے ساتھ اپنی خالہ سے ملنے گیا۔ خالہ دونوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔ لیکن خالو خاموش رہے۔ خالہ نے جلدی جلدی خرگوش کے لیے روٹی پکائی۔ چڑیا کو چاول اور چنے دیے۔ پھر سب نے جی بھر کر حلوہ کھایا۔
اساتذہ کے لیے ہدایات:
• اس سبق کے دو حصّے ہیں۔ پہلا حصّہ ‘چاند میں پریاں رہتی ہیں’ نظم ہے اور دوسرا حصّہ ‘خرگوش اور چڑیا’ نثر ہے۔ ان دونوں حصّوں کی مدد سے ‘ج’ گروپ کی تدریس کی جائے۔
• اس نظم کو جماعت میں کئی بار پڑھنے کے بعد بچّوں سے معلوم کریں کہ اس میں ایسے کون سے الفاظ ہیں جن میں ج کی آواز کا استعمال ہوا ہے۔بچے ‘باجی’ اور ‘آج’ کہیں گے۔
• پھر معلوم کیجیے کہ ایسے کون سے الفاظ ہیں جن میں ‘چ’ کی آواز کا استعمال ہوا ہے۔
بچے ‘چاند’ تو کہیں گے ہی، ممکن ہے لفظ بچہ بھی بتادیں۔
• اب ایک با رپھر نظم پڑھ کر سوال کیجیے کہ وہ لفظ بتائیں جس میں خ کی آواز کا استعمال ہواہے۔
توجہ سے سننے والے بچے ‘خواب’کہیںگے۔
• باجی،آج، چاند، بچے اور خواب کی آوازوں کی روشنی میں بچّوں کو ‘ج’ گروپ سے واقف کروائیے۔
یعنی: ج چ ح خ
• اس کہانی کی مدد سے ‘ج’ گروپ کے الفاظ معلوم کیجیے۔
جیسے : چڑیا، خرگوش، جامن، خاندان، خالہ ، خوش، خالو، جلدی، چاول، چنے اور حلوہ
بچّوں کو ‘ج’ گروپ کی ذیلی شکل بتائیے اور مشق کروائیے۔
یعنی: ج چ ح خ
مشق
1. حروف کو ملا کر لفظ بنوائیے
ح ج = _____________
ج ج = _____________
ت خ ت = _____________
خ ا ن = _____________
چ ا چ ا = _____________
چ ا چ ی = _____________
ح ا ج ی = _____________
2. لفظوں کے حروف الگ کروائیے
آج = ........ .......
چپ = ........ .......
بچ = ........ .......
جب = ........ .......
بحث = ........ ....... ........
خان = ........ ....... .........
حنا = ........... ........... ..........
جامن= ......... .......... .......... ........
بچنا = .......... .......... ............. ............
3. تصویروں کو ان کےپہلے حرف سے ملوائیے
حرف تصویر
خ 
چ
ح
ج
4. ان حروف کو لکھوائیے
ج -------- ------- --------- ---------
چ -------- ------- --------- ---------
ح -------- ------- --------- ---------
خ -------- ------- --------- ---------
5. ان لفظوں کو لکھوائیے
حج .............................
خان ____________
بچانا ____________
تخت ____________
6 . مناسب حرف سے لفظ مکمل کروائیے
ت ...... ت = تخت
ب ...... ت = بچت
ب ...... ث = بحث
چ ...... ا = چنا
7. نیچے لکھے الفاظ کو درست تلفظ کے ساتھ بلند آواز سے پڑھوائیے
جناب حِنا بچت حباب حاجت قافلہ