Skip to content

4108CH03

3

دو دوست

2.28

کسی گاؤںمیں دو دوست دانش اور دلاور رہا کرتے تھے۔دونوںمیں گہری دوستی تھی۔ایک دن دونوں دانیال کی دکان پر دال خریدنے پہنچے اور کہا، ‘‘ہمیں دال چاہیے۔’’

دانیال نے کہا، ‘‘کیوں نہیں، ضرور ملے گی،لیکن آج تمھیں پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔’’
دونوں نے حیرت سے کہا،‘‘کیوں جناب؟’’
دانیال نے خوش ہوکرکہا۔ ‘‘ آج میں آپ لوگوں سے ایک نیک کام کروانا چاہتا ہوں۔’’
‘‘وہ کیا’’؟دونوں نے حیرت سے پوچھا۔
‘‘ہمارے پاس تھوڑااناج ہے۔ اسے بستی کے ان لوگوں کو دیناہے اور وہ بھی مفت، جو محنت مزدوری تو کرتے ہیں لیکن ان کی گزر بسر بڑی مشکل سے ہوتی ہے۔’’ دکان دار نے سمجھاتے ہوئے کہا۔
2.29
‘‘اور یاد رکھنا وہاں پر زیادہ دیر رکنا مت۔کہیں ایسا نہ ہو وہاں پر ہونے والے کٹھ پتلی کے کھیل اور  ڈگڈگی کی آواز میں گُم ہوجاؤ اور وقت کا خیال نہ رہے۔’’

دونوں خوشی خوشی راضی ہوگئے ۔‘‘ ہم اپنی ذمّے داری بہ خوبی نبھائیں گے۔ اگر ہمیں آنے میں دیر ہوجائے تو ہمارا سامان واحد کو دے دینا۔ وہ سامان وسیم کی مدد سے ہم تک پہنچ جائے گا۔ ہم سب ایک دوسرے کو خوب اچھی طرح جانتے ہیں۔’’

2.30

اساتذہ کے لیے ہدایات:

اس کہانی کی مدد سے ہمیںطلبا کو 4 حروف ‘د ’،‘ڈ ’،‘ذ ’اور‘و’سکھانے ہیں۔
بچّوں سے سوال کریں کہ اس کہانی کے ایسے الفاظ بتائیں جو ‘‘د’’ سے شروع ہوتے ہیں۔ بچّے  دانش، دلاور اور دانیال وغیرہ لفظ بتائیں گے۔
استاد تختۂ سیاہ پر ‘‘د’’لکھ کر بتائیں کہ یہ تینوں الفاظ اردو کے حرف ‘‘د’’سے شروع ہوتے ہیں۔
اسی طرح بقیہ حروف سے شروع ہونے والے الفاظ پوچھ کر سبھی حروف سے بچّوں  کو متعارف کرائیں۔
پھر ان حروف کو جوڑ کر بنائے جانے والے آسان الفاظ تختۂ سیاہ پر لکھیں۔ جیسے: ادا، جدا، خدا، خود، دن، دان، دین، داب، باد، اور دوب وغیرہ
یہاں بچّوں کو یہ بھی بتایا جائے کہ یہ حروف اپنے بعد آنے والے کسی بھی حروف سے ملا 

مشق
1. ان حروف کو لکھوائیے
د _____________
ڈ _____________
ذ _____________
و _____________

2. لفظوں کے حروف الگ کروائیے

دو = ........  ....... 
خود =   ........ .......
دین = ........ .......

3. نیچے دی گئی تصویروں کا پہلا حرف لکھوائیے
2.31

4.  مثال کے مطابق لفظ بناکر لکھوائیے

وا ی = وادی
دو ت = __________
دا ی = __________
ے ن ا= __________
ا اج = __________
ان = __________

5.  حروف کو ملا کر لفظ بنوائیے
مثال:
خ و ب = خوب 
د و س ت = --------------------
ا ن ا ج = --------------------
د ک ا ن  --------------------
آب ا د ی = --------------------

6 . بچّوں سے تین حرفی بامعنی الفاط بنوائیے

I. ........ ....... ....... =
II. ........ ....... ....... =
III. ........ ....... ....... =
IV. ........ ....... ....... =
V. ........ ....... ....... =
VI. ........ ....... ....... =

7. ان الفاظ کو لکھوائیے

خوب ____________
اناج ____________
جناب ____________
دینے ____________
خاص ____________
آج ____________
دو ____________