Skip to content

4108CH04

4

آؤ  پڑھیں ہم

آؤ پڑھ لیں ر ڑ ز ژ

کیسی  شکلیں، دکھتے کیسے

ر سے رحمت ر سے رستم

ر سے رونق ر سے ریشم

پیڑوں جوڑوں میں ڑے ہے

دوڑو پکڑو میں ڑے ہے

آؤ پڑھ لیں ر ڑ ز ژ

کیسی  شکلیں،  دکھتے کیسے

ز سے  زاہد،  ز  سے  زویا

ز سے  زیور،  ز  سے  زیبا

ژالہ میں تم دیکھو ژ ہے

ژ ہے ژ ہے ژ ہے ژہے

آؤ پڑھ لیں ر ڑ ز   ژ


1.4.1

اساتذہ کے لیے ہدایات:

اس نظم کو جماعت میں کئی بار بچّوں کو پڑھ کر سنایا جائے۔اس نظم کے ذریعے بچّوں کو چارحروف‘ ر ڑ ز ژ ’سکھایا جائے۔

بچّوں کو نظم سنانے کے بعد ان سے معلوم کیا جائے کہ وہ کون سے الفاظ ہیںجو‘ر’سے شروع ہوتے ہیں۔ بچے رحمت،رستم رونق اور یشم بتائیں گے۔

یہ  چاروں الفاظ استاد تختۂ  سیاہ پر لکھ کر بچّوں کوبتائیں کہ اردو کے یہ الفاظ ‘‘ر’’سے شروع ہوتے ہیں

اسی طرح بقیہ تین حروف سے بھی بچّوں  کو متعارف کرائیں۔

بچّوں کو ان حروف کے لکھنے کی مشق کرائیں اور پہلے  سکھائے گئے حروف سے ملاکر بنوائیں۔

استادبچّوں کو ایسے آسان الفاظ لکھنے کی مشق کرائیں جن میں ان چاروں حروف کا استعال ہوا ہو، ایسے الفاظ کی مشق کرائی جانی چاہیے جن میں سابقہ سیکھے ہوئے حروف زیادہ شامل ہوں۔

 

مشق
1. ان حروف کو لکھوائیے
ر _____________
ڑ _____________
ز _____________
ژ _____________

2. ان  لفظوں کو لکھوائیے

راج = ........  .......  ........  ....... 
تارا =   ........ ....... ........  ....... 
پیڑ = ........ .......  ........  ....... 
جوڑ = ........ .......  ........  ....... 
زیور = ........ .......  ........  ....... 

3. نیچے دیےہوئےلفظوںمیں'ر" گروپ ( ر ڑ ز ژ) کا کون سا حرف استعمال ہوا ہے، شناخت کروائیے اور لکھوائیے
بیر = ________ پیڑ = ________ تاڑ = ________ ڈور = ________ بازو =________ دوڑو = ________

4.  نیچے دیے گئے لفظوں کو بلند آواز سے پڑھوائیے

بارات پوری تاڑ جاڑا زیبا آواز
تیرا میرا بیڑا پیڑا آر پار

5.  نیچے دی ہوئی تصویروں کا پہلاحر ف لکھوائیے

1.4.6........................................
1.4.5........................................
1.4.4........................................
1.4.3........................................
1.4.2

6 . ژراف کی تصویر میں رنگ بھروائیے

1.4.7