5
چلو اسکول چلیں
ردی کا موسم تھا۔ سورج کی کرنیں زمین پر پڑ رہی تھیں۔ سالم صبح سویرے اسکول کے لیے نِکلا۔ سڑک کے کنارے سیب کا باغ نظر آیا۔ اس نے سوچا ! کاش مجھے سیب یا
اس کا رس مل جائے جسے میں سکون سے
کھا یا پی سکوں۔
وہ یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اچانک شیلا نے کہا !
"چلو دوست جلدی اسکول چلیں، شمع اور شفا انتظار کر رہی ہوں گی۔وہ دیکھو!شاخ پر پرندے شان سے بیٹھے ہیں۔ وہ ہمیں اسکول جاتے دیکھ رہے ہیں ۔ یہ پرندے بھی ہماری خوشی میں شامل ہیں۔جلد اسکول پہنچنے پر ہمیں شاباشی ملے گی۔"
اساتذہ کے لیے ہدایات:
• اس سبق کو جماعت میں پڑھنے کے بعد بچّوں سے معلوم کریں کہ سبق میں وہ کون سے الفاظ ہیں جس میں‘س’ کی آواز کا استعمال ہوا ہے۔
• بچّے ان لفظوں کوبتائیں گے جیسے سردی ،موسم، سورج ،سالم ،اسکول،سڑک اورسیب ۔
• پھر معلوم کیجیے ایسے کون سے الفاظ ہیں جن میں‘‘ش’’کی آواز کا استعمال ہوا ہے۔
• بچّے ان لفظوں کوبتائیں گے جیسے،شیلا،کاش ،شمع ،شفا،خوشی، شامل اور شاباشی بتائیں گے۔
• بچّوں کو‘ س’ اور ‘ش’ کی ذیلی (ٹوٹی) شکل بھی بتائیں ۔
مشق
1. ان حروف کو لکھوائیے
س ______ _______ ______ _______ ______ _______
ش ______ _______ ______ _______ ______ _______
2. ان لفظوں کو لکھوائیے
سارا = ........ ....... ........ .......
بستی = ........ ....... ........ .......
سستی = ........ ....... ........ .......
خوشی = ........ ....... ........ .......
شاباشی = ........ ....... ........ .......
3. ‘س ’ سے شروع ہونے والے دو حرفی الفاظ بنوائیے
س ب = سب
......... ............. = ...............
......... ............. = ...............
......... ............. = ...............
......... ............. = ...............
4. ’ش‘ سے شروع ہونے والے دو حرفی الفاظ بنوائیے
ش ک = شک
......... ............. = ...............
......... ............. = ...............
......... ............. = ...............
......... ............. = ...............
5. نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھوائیے.
میرا رستہ تلاش کیجہے
6 . حروف کو ملا کر لفظ بنوائیے
ش ا خ = ------------
ج و ش = ------------
س ی ت ا = ------------
ب س ت ے = ------------
7. لفظوں کی مدد سے خالی خانوںمیں صحیح حرف لکھوائیے
بستی = ب ....... ت ی
شیشی = ش ی ........ ی
سجاوٹ = ....... ج ا و ٹ
استاد = ا ......... ت ا د
روشنی = ر و ش ن ی