8
سردی کی دوپہر

اساتذہ کے لیے ہدایات:
• اس سبق کی مدد سے بچّوں کو ہکاری آوازیں سکھائی جائیں۔
• بچّوں سے معلوم کیجیے کہ اس سبق میں ایسے کون سے الفاظ ہیں جن میں ‘بھ’ کی آواز پائی جاتی ہے۔بچّے کہیں گے۔بھوک، بھائی، ابھی، بھاگتی اور گوبھی۔
• یہ الفاظ تختۂ سیاہ پر لکھ کر بچّوں کو بتائیں کہ ان میں آنے والا حرف ‘بھ’ دو حروف ‘ب’اور‘ھ’سے مل کر بنا ہے۔تختۂ سیاہ پراسے لکھ کر دکھائیں۔
ب + ھ = بھ
• اسی طرح پھ، تھ ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، ڑھ ،کھ اور گھ کے لیے بھی اوپر دیے ہوئے طریقے کو دوہرائیے۔ بچّوں کو بتائیے کہ یہ حروف ہکاری حروف کہلاتے ہیں۔ یہ تمام حرف دو حروف سے مل کر بنے ضرور ہیں لیکن ان کی آواز ایک ہی ہے اور ملنے کے بعد اب یہ دو نہیں ایک ہی حرف ہے۔
3. مثال کے مطابق حروف ملا کر لفظ بنوائیے
بھ ا ل و = بھالو
پھ و ل = .............
بھ و ل = .............
ٹھ و ک ر = .............
جھ و ل ا = .............
چھ ڑ ی = .............
دھ و ب = .............
ڈھ و ل = .............
پ ڑھ ن ا = .............
کھ ی ر ا = .............
گھ ڑ ی = .............