10
میری بلّی
اساتذہ کے لیے ہدایات:
• استاد بچّوں سے سوال کریں کہ بلّی کی مونچھیں کیسی ہیں؟ بچّوں کے جواب کی روشنی میں تختۂ سیاہ پر ‘بِلّی’ لکھ دیں۔ پھر سوال کریں کہ بلّی کس موسم میں اپنا رنگ دکھاتی ہے۔بچے کہیںگے ‘سردی’۔ اب سردی بھی تختۂ سیاہ پر لکھ دیا جائے۔
• پھر بچّوں سے سوال کریں کہ بلّی کی کھال کیسی ہوتی ہے؟ اس پر بچے جواب دیںگے‘نرم، ملائم اور چکنی۔ آپ ان میں سے لفظ چکنی اور ملائم تختۂ سیاہ پر لکھ دیں۔
• اس کے بعد استاد بچّوں کو بتائیں کہ لفظ لمبی میں ‘ل’ پر جو آواز ہے وہ لام زبر ‘ل’ کی ہے۔ لفظ چکنی میں ‘چ’ کی آواز چ زیر ‘چ’ کی ہے اور ملائم میں ‘م’ کی آواز م پیش ‘مُ’ کی ہے۔
• اب بچّوں کو بتائیے کہ اردو میں زبر، زیر، پیش کے لگا نے سے آوازیں بدل جاتی ہیں۔ جیسے۔ اَن اِن اُن
• اب انھیں تختۂ سیاہ پر زبر، زیر، پیش لکھ کر دکھائیں۔ زَبر زیر پیش
• تختۂ سیاہ پر نرم لکھ کر معلوم کریں کہ اس میں ‘ن’ پر زبر کی آواز ہے یا زیر کی۔ بچّوں کے جواب کی روشنی میں انھیں شاباشی دیں۔ تختۂ سیاہ پر اُجلی لکھ کر معلوم کریں کہ اس میں الف کی آواز پر ‘ اَ’ کی ہے ‘ اِ’ یا ‘ اُ ’ کی۔ بچّوں کے جواب کی روشنی میں انھیں بتائیں کہ لفظ اُجلی میں الف پر پیش کی آواز ہے۔ اب ان لفظوں کو تختۂ سیاہ پر لکھ کر زبر، زیر، پیش کی مشق کرایئے۔
بَن بِن بُن پَن پِن پُن ٹَپ ٹِپ ٹُپ
• تختۂ سیاہ پر آن، آپ اور آٹا لکھ کر بچّوں کو بتائیں کہ ان لفظوں میں ‘ا’ پر مد لگایا گیا ہے۔ اس سے اس کی آواز لمبی ہو گئی ہے۔ پھر بچّوں سے معلوم کریں کہ نظم میری بلِّی میں کون سے لفظ ہیں جن میں الف پر مد ہے۔ بچے بتائیںگے۔
• آنکھ آہٹ
• اب لفظ بلّی لکھ کر بچّوں سے معلوم کریں اس لفظ میں ‘ل’ کی آواز کتنی کتنی بار آ رہی ہے۔ بچے کہیںگے ‘دو بار’۔ انھیں بتائیے کہ جن لفظوں میں ایک حرف کی آواز دو بار آتی ہے اس پر تشدید لگی ہوتی ہے۔ تشدید کی علامت تختۂ سیاہ پر بنائیے۔
• تشدید __ ّ_
• اب بچّوں سے معلوم کریں کہ اس نظم میں اور کون سے الفاظ ایسے ہیں جن میں تشدید لگی ہے۔ بچے بتائیںگے مکھن۔ اس طرح انھیں اور کچھ لفظ بنائیں۔
• ابّا بٹّا پٹّا پتّا پتّی
1. ان لفظوں کو لکھوائیے
2. مصرعے مکمل کرائیے
الف ب
لمبی پکڑتی
گیند کھال
ریشم جیسی مونچھوں
گرم آنکھوں
نیلی رضائی
5. نیچےدی ہوئی تصویروں کے نام لکھوائیے
چشمے میں رنگ بھروائیے
6. .6 نیچے دی ہوئی تصویروں کودیکھ کردرست اِملالکھوائیے
لہاف _________
چراگ _________
انکور _________
مرگا _________