Skip to content

4108CH12.

12

جاڑا  آیا


جاڑا دھوم مچاتا آیا کپڑے
 گرم پہناتا آیا 
کیسی ہوا ہے فرفر، فرفر 
کانپتے ہیں سب تھرتھر، تھرتھر
 چھپ جاتا ہے سورج جلدی
 لگتی ہے اس کو بھی سردی
 ہا ہا، ہا ہا، ہی ہی، ہی ہی 
ہو ہو، ہو ہو، سی سی، سی سی
 ہائے رے سردی ہائے رے سردی 
سارے بدن میں برف سی بھر دی

شفیع الدین نیّر

اساتذہ کے لیے ہدایات:

نظم کو استاد مناسب لب ولہجے کے ساتھ پڑھ کر سنائیں۔

بچّوں کو نظم کو گاکر سنانے کا موقع دیا جائے۔



مشق

1. مصرعے مکمل کروائیے

جاڑا     دھوم _______________
کپڑے گرم ______________
کیسی ہوا ہے ______________
کانپتے ہیں سب _____________
چھپ جاتا ہے _____________

2. حصہ ‘الف’   اور حصّہ‘ب’ کو نظم کے مطابق   ملاکرشعر بنوائیے

الف ب
جاڑا دھوم مچاتا آیا لگتی ہے اس کو بھی سردی
کیسی ہوا ہے فرفر، فرفر ہو ہو، ہو ہو، سی سی، سی سی
ہائے رے سردی ہائے رے سردی کپڑے گرم پہناتا آیا
 چھپ جاتا ہے سورج جلدی سارے بدن میں برف سی بھر دی
 ہا ہا، ہا ہا، ہی ہی، ہی ہی کانپتے ہیں سب تھرتھر، تھرتھر 



3. حروف کو ملاکر لفظ بنوائیے

س و ر ج = ............

ک پ ڑ ے = ............

ل گ ت ی = ............

س ر د ی = ............

1.12.1


4.تصویر میں دکھائی گئی چیزیں کس موسم میں استعمال ہوتی ہیں؟

1.12.2

.5 بعد میں آنے والے موسم لکھوائیے

گرمی کے بعد _______________
برسات کے بعد _______________
سردی کے بعد _______________
بَہار کے بعد _______________

6 خوش خط لکھوائیے


برف ........... .............. ................ ............. ................
بدن ........... .............. ................ ............. ................
کہاں ........... .............. ................ ............. ................
سردی ........... .............. ................ ............. ................
دھوم ........... .............. ................ ............. ................
گرمی ........... .............. ................ ............. ................
برسات ........... .............. ................ ............. ................
سورج ........... .............. ................ ............. ................