Skip to content

4108CH13.

13

شیر اور مچھّر

ایک شیر جنگل میں درخت کے نیچے سو رہا تھا۔ایک مچھّر بھنبھنا تا ہوا شیر کے پاس آپہنچا۔شیر کا خوٗن چوسنے کے لیے اس کے آس پاس منڈلانے لگا۔
مچھر کی آواز سے شیر کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے مچھر سے کہا، ‘‘اے حقیر کیڑے!دور ہوجاؤ،میرے پاس نہ آؤ۔تجھے معلوم نہیں میں جنگل کا بادشاہ ہوں۔ ’’
مچھر نے کہا،‘‘ میں تم سے نہیں ڈرتا۔’’مچھر کی یہ بات سن کر شیر کو غصہ آگیا 
1.13.1
اور اس نے مچھر کو مار نے کےلیے اپنا پنجہ اٹھایا۔مچھر جو کہ شیر کے گال پر بیٹھا تھاپنجہ دیکھتے ہی اڑ گیا۔شیر کا زور دار پنجہ خود اس کے گال پر لگ گیااور گال زخمی ہو گیا۔
اب مچھر کو شرارت سوجھی اور شیر کے دوسرے گال پر جا بیٹھا شیر نے غصّے میں مچھّر کو مارنے کے لیے پھر پنجہ اٹھایا۔لیکن یہ کیا ہوامچھّر پھر سے اُڑ گیااور زور دار پنجہ دوبارہ شیر کے دوسرے گال پر لگ گیا۔‘پھٹاک’اب شیر کا دوسرا گال بھی زخمی ہوگیا۔شیر کے گال سے خون بہنے لگا۔شیر بے بس ہو گیا۔
مچھر،شیرکے پاس منڈلا رہا تھا۔تنگ آکر شیر وہاں سے اُٹھا اور خاموشی سے چلا گیا۔شیر کو جاتے دیکھ کر مچھّر نے کہا ،‘‘دوست اپنے آپ پر غرور نہیں کرنا چاہیے۔’’
(لوک کہانی)
1.13.2

اساتذہ کے لیے ہدایات:

کہانی کی تصویروں کو دکھا کر بچوّ ں سے بات چیت کریں۔

بچّوں سے گھر والوں سے سنی کسی کہانی کو جماعت میں سنوایا جائے۔



مشق

1. ان لفظوں کو لکھوائیے

جنگل _______ ________  _______ ________
شیر _______ _______  _______ ________
درخت ________ ______ _______ ________
زخمی___ __________ _______ ________


2. حروف کو ملا کر لفظ بنوائیے

م چھ ر  = ............
د و س ت   = ............
ج ن گ ل   = ............
غ ر و ر   = ............
ح ق ی ر = ............

.3 نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھوائیے

شیر ......... ......... .........

گال ......... ......... .........

خون ......... ......... .........

درخت ......... ......... .........
کیڑے ......... ......... .........

.4 نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھوائیے

1.13.5

.5 شیر اور مچھر کی تصویر بنوا کر رنگ بھروائیے

1.13.3
1.13.4