Skip to content

4108CH16.

16

پھوٗٗلی  روٹی

جمال کی ماں باورچی خانے میںکھانا بنا رہی تھیں۔ جمال ماں کو دیکھ رہا تھا۔جمال کا دوست مدن برتنوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ ماں روٹی بنا رہی تھیں۔
جمال بھی روٹی بناناچاہتا تھا۔اس نے ماں سے آٹا مانگا۔ماں نے اسے چھوٹی سی لوئی
1.16.1
دے دی۔جمال روٹی بیلنے لگا۔اس نے روٹی پر سوکھا آٹا لگایا۔ جمال سے روٹی گول نہیں بن رہی تھی۔ روٹی گول کرنے کے لیے مدن نے جمال کو کٹوری د  دی۔
 جمال نےکٹوری روٹی پر رکھ کر گھما دی۔ روٹی گول ہو گئی۔ پھر ماں نے روٹی سینک دی۔جمال کی روٹی خوب پھولی۔  جمال اور مدن روٹی کھانے لگے۔
(صرف پڑھنے کےلیے )
1.16.2