Skip to content
Qr






1
ساحل پر ایک دن


Day_at_beach

تصویر کو دیکھیے او ردکھائی گئی چیزوں کی تعداد کو گن کر لکھیے۔

ناریل کشتیاں

بچےّ سنترے

آپ نے چیزوں کو کیسے گنا؟ کیا آپ نے انھیں ایک ایک کرکے گنا یاگروپ میں؟


بچوں سے اس پربات چیت کریں کہ کیا کبھی انھوں نے سمندریا دریا کے کنارے کی سیر کی ہے۔ وہاں پر اکثر کون سے جانوراورپودے دیکھے جاتے ہیں۔گروپ میں گننے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

آؤکریں

A. تصویر میں دکھائی گئی دکانوں کو دیکھیے اورخالی جگہوں کوبھریئے۔

.i سیپیوں والے ___________ ہارہیں۔ہرایک ہار میں 01سیپیاں ہیں۔

.ii غبّاروں کے _____گروپ ہیں ۔ ہرایک گروپ میں _____ غبّارے ہیں اور_____غبّارے گروپ سے الگ ہیں۔

.iii کیلوں کے _____ گچھے ہیں۔ ہرایک گچھے میں _____کیلے ہیں۔ اور _____کیلے الگ ہیں۔

B. سُربھی نے کچھ سمندری سیپیاں گنیں۔ وہ بریسلیٹ اورہار بنانے میں اپنی ماں کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

C. سُربھی نے سیپیوں کے _____ بریسلیٹ بنائے۔ہر ایک بریسلیٹ میں سیپوں کی تعداد _____ ہے۔

Screenshot 2026-02-23 at 10-36-59 Chapter 01.pdf

D. اس کی ماں نے سیپیوں کے _____ ہاربنائے۔ہر ایک ہارمیں سیپوں کی تعداد _____ ہے۔

اِسے بولیے اور دوستوں سے بلوایئے


سمندر کنارے کی دُکان
کنارہ-کرانا، کرانا-کنارہ

آؤسوچیں

10 کے پیکیٹ میں آنے والی چیزوں کو معلوم کرکے فہرست بنائیے۔

A. _____________ B. _____________ C. _____________

لذیذ چیکو!

منوج چیکو بیچ رہا ہے۔ اس نے چیکوؤں کو ٹرے میں رکھاہے۔

Chapter_01new3

ایک ٹرے میں_____چیکو ہیں۔

بتائیے کل کتنے چیکو ہیں؟______

اب آپ بھی چیکوؤں کو ٹرے میں رکھ کر بیچنے میں منوج کی مدد کیجیے۔

 25 چیکو دس چیکوؤں والی ____ ٹرےاور ____چیکو

43 چیکو دس چیکوؤں والی ____ ٹرےاور ____چیکو

35 چیکو دس چیکوؤں والی ____ ٹرےاور ____چیکو

58چیکو دس چیکوؤں والی ____ ٹرےاور ____چیکو

آؤملائیں

Screenshot 2026-02-23 at 11-02-41 Chapter 01.pdf

بلاکوں اور پٹیوں کا کھیل

Screenshot 2026-02-23 at 11-03-33 Chapter 01.pdf

میری بلاک اسٹک
کو دیکھو

کیا آپ بتا سکتے ہیں بلاک اسٹک میں کتنے بلاک ہیں؟

1 بلاک اسٹک = ________ بلاک

Screenshot 2026-02-23 at 11-04-11 Chapter 01.pdf

میری دس کی پٹیّ کو دیکھیے

کیا آپ بتا سکتے ہیں اس پٹیّ میں کتنی اکائیاں ہیں؟

1 دس کی پٹی = ________ خانے (اکائیاں)

آؤ کریں

Screenshot 2026-02-23 at 11-20-18 Chapter 01.pdf

جدول کو مکمل کیجیے:


بچوں کے درمیان عدد کے مفہوم کو سمجھانے کے لیے چھڑیوں کے بنڈل اور چھڑیوں یا اس سے ملتی جلتی چیزوں کا استعمال کریں۔

آؤ 100 بنائیں!


دیکھو میں نے
10 پٹّیوں کو ایک ساتھ
جوڑا ہے۔


یہ کل 100 اکائیوں
سے مل کر بنی ہیں۔

Screenshot 2026-02-23 at 11-25-00 Chapter 01.pdf
Screenshot 2026-02-23 at 11-25-13 Chapter 01.pdf

70 پیلی اکائیاں اور 30 لال اکائیاں

7 پیلی دس پٹیاں اور 3 لال دس پٹیاں

کل 100 اکائیاں یا 10 دس پٹیاں


Screenshot 2026-02-23 at 11-25-19 Chapter 01.pdf

__ پیلی اکائیاں اور __ لال اکائیاں

__ پیلی دس پٹیاں اور __ لال دس پٹیاں

کل __اکائیاں یا __ دس پٹیاں


Screenshot 2026-02-23 at 11-25-26 Chapter 01.pdf

__پیلی اکائیاں اور __ لال اکائیاں

__ پیلی دس پٹیاں اور __ لال دس پٹیاں۔

کل __اکائیاں یا __ دس پٹیاں


Screenshot 2026-02-23 at 11-25-31 Chapter 01.pdf

__پیلی اکائیاں اور __ لال اکائیاں

__ پیلی دس پٹیاں اور __ لال دس پٹیاں۔

کل __اکائیاں یا __ دس پٹیاں


دس پٹیوں کے کچھ اور مجموعوںپر گفتگوکیجیے، جو 100 اکائیوں کی گرڈ بناتے ہوں۔

آؤ 100 بنائیں!

آئیے 5 سے 6 بچوں کے گروپ میں یہ کھیل کھیلتے ہیں۔ ایک بچہ بینکر بنے گا ۔ ہر ایک گروپ کا ممبر ایک ساتھ دو پانسے پھینکے گا اور اتنی ہی اکائیاں بینک سے لے لے گا۔جب دس اکائیاں ہوجائیں گی تو دس کی ایک پٹی سے بدل دے گا۔ 10 کی دس پٹیوں کو اکٹھا کیجیے اور ایک ساتھ چپکا دیجیے۔ اس طرح سے 100 اکائیوں کا ایک گرڈ بن جائے گا۔ آپ راجما ،کنکر، چنے وغیرہ کو اکائیوں کے طورپر استعمال کر سکتے ہیں۔

کارڈوں کے ذریعے گنتی

Chapter_01new7

18، 19، 20، 21...
اوہ!میں پھر گنتی بھول گیا
1، 2، 3، 4...


میں تمہیں ان سیپیوں کو
گننے کا نیا طریقہ بتاتا ہوں۔

Chapter_01new71

میں نے دس سیپیوں کے
گروپ کے لیے
کارڈ رکھا ہے اور
ایک سیپی کے لیے
کارڈ رکھا ہے۔


دہائیوں اور اکائیوں کے لیے مختلف شکلوں کے کارڈ استعمال کرنے کے لیے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

آؤ کریں

خالی جگہوں کو بھریئے ۔

Screenshot 2026-02-23 at 11-33-07 Chapter 01.pdf

آؤ کھیلیں

اعدادبنایئے

بچے اکائیوں اور دہائیوں والے کارڈس کا استعمال کرکے اعداد بناسکتے ہیں۔ استاد کوئی عدد پکارے گا جیسے 52 ۔ بچے جن کے پاس 50 اور 2 اعداد کے کارڈ ہوں گے وہ ایک ساتھ مل کر عدد کی تشکیل کریں گے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔دوسرے اعداد کے لیے بھی یہ کھیل جاری رہے گا، جیسے 27

Screenshot 2026-02-23 at 11-35-45 Chapter 01.pdf

ہم نے عدد
ستائیس بنایا ہے۔


ہم نےعدد
باون بنایا ہے۔


سورج، مہربانی کرکےٹرے

نکالو اور اس میں 43 سنتروں کو ترتیب سے رکھو۔


میرے خیال سے

ان کو ترتیب سے رکھنے کے لیے مجھے 3 ٹروں کی ضرورت ہوگی۔


بچوں کو اعداد کو دہائیوں اور اکائیوں میں دوبارہ گروپ کرنے کی مشق کرنے دیں۔ مثال کے طور پر 73، 70 اور 3 سے مل کر بنا ہے یا 7 دہائیاں اور 3 اکائیاں۔ بچوں کو دو ہندسی اعداد کے لیے اپنی ورک شیٹ بنانے دیں۔

Screenshot 2026-02-23 at 11-35-57 Chapter 01.pdf
Screenshot 2026-02-23 at 11-38-12 Chapter 01.pdf

ارے! بہت سارے سنترے

باقی بچ گئے ہیں۔

مجھے لگتا ہے تمہیں اور ٹرے کی ضرورت ہے۔

ہاں، مجھے 40 سنتروں کو رکھنے کے لیے
10 سنتروں والی 4 ٹرے کی ضرورت ہے لیکن 3 سنترے پھر بھی باقی بچیں گے۔

کیا اب آپ بتا سکتے ہیں کہ
تعداد میں کون زیادہ ہے؟

43 سنترے یا 34 سنترے؟

تعداد میں 43 سنترے زیادہ ہوںگے کیوں کہ
ان میں 4 دہائیاں ہیں جب کہ 34 میں صرف 3 دہائیاں ہیں۔

کون سےکم ہیں27 سنترےیا 72 سنترے؟ کیوں؟

زیادہ یا کم سے خالی جگہوں کو بھریئے۔

67 چیکو 76 چیکوؤں سے _______ہیں۔ (زیادہ/کم)

53 سیپیاں 35 سیپیوں سے _______ ہیں۔ (زیادہ/کم)

Screenshot 2026-02-23 at 11-40-27 Chapter 01.pdf

43 اور 47 دونوں میں ہی 4 دہائیاں ہیں لیکن 43 میں 3 اکائیاں ہیں جب کہ 47 میں 7 اکائیاں ہیں۔

43 سنتروں اور 47 سنتروں
کے بارے میں کیا خیال ہے؟
کون سے زیادہ ہیں؟

اس لیے، 47 سنترے 43 سنتروں سے زیادہ ہیں۔

آؤ کریں

خالی جگہوں کو عدد سے بھریئے۔

29، 20سے زیادہ ہے

_____، 76 سے کم ہے۔

25، _____ سے کم ہے۔

36، _____ سے زیادہ ہے۔

_____، 41 سے کم ہے۔

49، _____ سے زیادہ ہے۔

_____، 2 سے کم ہے۔

_____، _____ سے زیادہ ہے۔


بچوں سے ان حالات پرگفتگو کریں جہاں وہ دو مقداروں اورتعداد کا موازنہ کر سکتے ہیں۔بچوں سے ٹھوس چیزیں جیسے کنکر،بوتل کا ڈھکن،بیج وغیرہ کے دو گروپ بنانے کو کہیں اور پھروہ اندازہ لگائیں کہ کون سے گروپ میں زیادہ چیزیں ہیں۔چیزوں کو گن کر انھیں اپنے اندازے سے تصدیق کرنےدیں۔

آؤ کھیلیں

فلیش کارڈ کا کھیل

A. 0سے لے کر 9 تک کے اعداد کے فلیش کارڈ بنایئے اور ان کو دہائيوں اور اکائیوں کی جگہوں پر رکھیے نیچے دئیےگئے قاعدوں کے مطابق مطلوبہ عدد بنایئے۔

50 سے بڑا عدد۔

30 سے چھوٹا عدد۔

47 اور 59 کے بیچ کا عدد۔

آپ دو ہندسوں کا کون سا چھوٹے سے چھوٹا عدد بنا سکتے ہیں؟

آپ دو ہندسوں کا کون سا بڑے سے بڑا عدد بنا سکتے ہیں؟ آپ کیوں

سوچتے ہیں کہ جو عدد آپ نے بنایا ہے وہ سب سے بڑا ہے؟

Screenshot 2026-02-23 at 11-44-43 Chapter 01.pdf

B. کوئی سے دو فلیش کارڈس چنیے اور دو ہندسی عدد بنائیے۔دوسرا عدد حاصل کرنے کے لیے ان فلیش کارڈس کی جگہ پلٹ دیں۔معلوم کیجیے کہ یہ عدد پچھلے عددسے بڑا یاچھوٹا ہے۔اُن ہی ہندسوں کا استعمال کرکے آپ سب سے بڑا عدد کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

Screenshot 2026-02-23 at 11-44-52 Chapter 01.pdf

0 سے 9 تک کے فلیش کارڈس کے دو سیٹ لے لیجیے۔کارڈس کو اچھی طرح سے ملادیں۔ہر ایک بچے کو کوئی سے دو کارڈ اٹھانے اور ان کی مدد سے بڑا اور چھوٹا عدد بنانے کو کہیں۔

راستے سے گذرتے ہوئے نشان لگایئے۔

ہر خانے سے ایک مرتبہ گزرتے ہوئے سب سے بڑے عدد سے سب سے چھوٹے عدد تک پہنچنے کی کوشش کریں (گھٹتی ہوئی ترتیب سے)

Screenshot 2026-02-23 at 11-50-16 Chapter 01.pdf

اعداد سے کھیلیں

میں کون ہوں؟

A. میں دو ہندسوں کا سب سے بڑا عدد ہوں۔

B. میں دو ہندسوں کا ایساسب سے بڑا عدد ہوں، جس میں ہندسوں کی تکرار نہیں ہوتی۔

C. میں دو ہندسوں کا سب سے چھوٹا عدد ہوں۔

D. میں دو ہندسوں کا ایساسب سے چھوٹا عدد ہوں، جس میں ہندسوں کی تکرار ہے۔

E. میں دو ہندسوں کا ایسا سب سے چھوٹا عدد ہوں جس میں دہائی کی جگہ پر 3 ہے۔

F. میں دو ہندسوں کا ایسا سب سے بڑا عدد ہوں جس میں اکائی کی جگہ پر 2 ہے۔

آپ بھی ایسے ہی کچھ سوالات بنایئے۔

________________________

________________________

________________________

________________________

ولّم کلی

کیرالہ میں اونم مشہور کشتیوں کی دوڑ ولّم کلی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ دوڑ تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ تصویر کو دیکھیے اور ہرایک کشتی کے مقام بتایئے۔

boat_race

A. کون سے رنگ کی کشتی نے پہلا مقام حاصل کیا؟ ______________

B. کون سے رنگ کی کشتی تیسرے نمبر پر آئی؟ ______________

C. نیلی اور ہری کشتیاں کس کس مقام پر رہیں؟ ______________

D. تصویر کی بنیاد پر جامنی اور نارنگی رنگ کی کشتیوں کا مقام لکھیے؟ ______________

نیچے دئیے گئے کیلینڈر میں اگست کے مہینے کو دیکھیے۔

Screenshot 2026-02-23 at 11-55-41 Chapter 01.pdf

کیلینڈرکو دیکھیے اور جواب دیجیے۔

A. اس مہینےکےکون سے دن اونم کا تہوار منایا جائے گا؟

B. یوم آزادی کب منایا جائے گا؟

C. راکھی کا تہوار اس مہینے کے بدھ کو ہے۔

کیا آپ کے کسی دوست نےاپنا یوم پیدائش اگست کے مہینے میںمنایا؟اگر ہاں تو کیلینڈر میں اس دن پر نشان لگایئے۔

جرسی نمبر 17

Chapter_01new15

جرسی نمبر17 والا کھلاڑی
بہت اچھا کھیل رہا ہے۔

وہ آریا ہے،

میرا پسندیدہ کھلاڑی۔


بچوں سے ان کے اطراف کی ایسی بہت سی جگہوں سے متعلق گفتگو کریں جہاں وہ اعداد کو لیبل اور ناموں کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مثال کے طورپر مکان نمبر، ستون نمبر، رول نمبر، بس یاٹرین نمبر وغیرہ