Skip to content
Qr






2
آس پاس کی شکلیں


Chapter_02new

آؤکریں

A. اوپر دی گی تصویر کو دیکھیے او رموسیقی کے مختلف آلات کا مشاہدہ کیجیے۔

i. ڈرم کی طرح کے کسی اور موسیقی کے آلہ کو دائرہ میں رکھو۔

ii. ان موسیقی کے آلات پر نشان لگائیےجو مٹکا کی شکل جیسے ہوں۔

iii. اس شکل پر نشان لگائیے جوشہنائی سے ملتی جلتی ہو ، ، ۔

iv. ہارمونیم کی شکل ڈرم کی شکل سے کیسے مختلف ہے بحث کیجیے۔

B. کیاآپ نے موسیقی کے ان آلات میں سے کسیکودیکھا یا بجایا ہے؟ اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ اس پر بات چیت کیجیے۔

C. جوگروپ سے الگ ہے، اسے کراس کیجیے۔

Screenshot 2026-02-23 at 14-20-39 Chapter 02.pdf

موسیقی کے مختلف آلات کی شکلوں کی مشابہت پر بحث کیجیے اورمقامی طور پر دستیاب آلات پر بات چیت کیجیے۔ اور اس پر بھی گفتگو کیجیے کہ یہ آلات کس طرح بجائے جاتے ہیں مثال کے طور پر ڈرم، طبلہ کو پیٹ کر بجایا جاتا ہے۔ گٹار اور ستار تاروں کے استعمال سے اور شہنائی اور بانسری کو پھونک سے ۔

موسیقی کے آلات اورچیزوں کو ان کی ٹھوس شکلوں سے ملائیے۔جیسے تصویر میں کرکے دکھایا گیا ہے۔

Screenshot 2026-02-23 at 14-21-29 Chapter 02.pdf

حنا اورعاطف

Screenshot 2026-02-23 at 14-21-45 Chapter 02.pdf

میں اپنے دوست
کے یوم پیدائش کے لیے تحفہ والے ڈبےکو سجانا چاہتا ہوں۔


میرے پاس ستارے ،ربن اور پوم پوم گیندیں ہیں۔ آئیے ان کو سجاتے ہیں۔


میں ڈبّے کے ہر ایک رخ پر ایک ستارہ رکھوں گی۔


واو! اچھا محسوس ہوتا ہے۔

مجھے گننے دو کہ ہمیں کتنے ستاروں کی ضرورت ہے۔کیوں کہ اس کے 6رخ ہیں، اس لیے ہمیں 6ستاروں کی ضرورت ہوگی۔


واقعی یہ دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔آؤ، میں اس کے کناروں پر ربن لگاتی ہوں۔


ہاں! ہمیں ہرکنارے کے لیے 12 ربن کی ضرورت ہے۔اس میں کچھ چھوٹے اورکچھ لمبےہوں گے۔


بچوں کوچاک کا ڈبا،ڈسٹروغیرہ اوردوسری ٹھوس چیزیں دکھا کر سطح ،کناروں اورکونوں کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کریں۔

Screenshot 2026-02-23 at 14-24-42 Chapter 02.pdf

کیا،میں ان گیندوں کو

کونوں میں رکھ سکتا ہوں؟


واہ!تمام 8کونوں میں یہ رنگین گیندیں اچھی لگ رہی ہیں۔

آؤ کریں

اگرآپ کو نیچے دی گئی چیزوں کو،ستاروں،ربن کی پٹّیوں اور پوم پوم گیندوں سے ایک ہی طریقہ سے سجانا ہوتو ان چیزوں کی کتنی تعداد درکارہوگی؟

Screenshot 2026-02-23 at 14-24-48 Chapter 02.pdf

آؤ کریں

چیزوں کو دیکھیے اور جدول کو بھرئیے۔

Screenshot 2026-02-23 at 14-27-30 Chapter 02.pdf

آؤ کھیلیں

چھو کر بتاؤمیں کون ہوں۔

کچھ مختلف چیزوں کو رکھیے جن کی سطحوں، کونوں اور کناروں میں فرق ہو۔ کسی بچّے کی آنکھ پر پٹّی باندھ دیجیے اور اس سے کہیے کہ وہ چیز چنے جس کو دوسرے بچے کہتے ہیں۔ مثال کے طور: وہ چیز نکالیے جس کا صرف ایک کونہ ہے۔اس طرح دوسری چیزوں کے لیے بھی اسے جاری رکھیے۔

آؤ کریں

ان چیزوں کے نام بتائیے۔

Screenshot 2026-02-23 at 14-30-51 Chapter 02.pdf

پروجیکٹ


ایک گتّہ کی شیٹ لیجیے اور ایک ایسی چیز بنانے کی کوشش کیجیے، جس کی چار سطح ہوں ۔ اب ایک ایسی چیز بنائیے جس کی صرف ایک سطح ہو۔


چیزیں ،جن کا کوئی کونا نہ ہو، 1 کونا ہو، 2 کونے یا 3 کونے ہوں۔ معلوم کرنے کے لیے بچّوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ بچے ان چیزوں کو بنانے کے لیے مٹی یا گوندھے ہوئے آٹے کا استعمال کرسکتے ہیں۔