Skip to content
Qr






4
کہانی پرچھائیوں کی(ٹوگالو)


Chapter_04

واہ! یہ پرچھائیاں عجیب وغریب ہیں


یہ پرچھائیاں کیسے بن رہی ہیں؟

نکُل اوراس کے دوستوں نے گاؤں کے ایک میلہ میں پرچھائی کا کھیل ٹو گالو گو مبیاٹا دیکھا۔انھوں نے ان پرچھائیوں کو بڑی دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔

وہ بھی پرچھائیاں بنانا چاہتے تھے، اس لیے انھوں نے اپنی انگلیوں سے دیوار پر مختلف جانوروں کی پرچھائیں بنانے کی کوشش کی۔ آپ بھی پرچھائیاں بنانے کی کوشش کریں۔کچھ یہاں دی گئی ہیں۔


ٹوگالو گومبیاٹا کرناٹک میں ہونے والا کٹھ پتلیوں کا فن ہے۔اس کو بچوں کے ساتھ ساجھا کریں۔کٹھ پتلیاں چمڑے کی بنی ہوتی ہے اوروہ ہندوستان کے مہاکاویہ کودکھانے میں استعمال ہوتی ہے۔بچے جنھوں نے کٹھ پتلیوں کا شو دیکھا ہے وہ اس تجربے کودوسروں کے ساتھ ساجھا کریں۔

آؤ کریں

مختلف جانوروں اور ان کی آوازوں اورپرچھائیوں کی اداکاری کرو۔

آؤ بات چیت کریں

A. کیاآپ نے اپنی یا کسی پیڑ کی، کتے ، گائے یا کسی دوسرے جانور کی پرچھائیں دیکھی ہے؟

B. ہمیں پرچھائیاں کب دکھائی دیتی ہیں؟

C. کوئی پرچھائیں کب غائب ہوجاتی ہے؟

پرچھائیوں کا کھیل

اب یہ عمل آپ اطراف میں موجود چیزوں کے لیے کریں اور ان کی پرچھائیوںکی شکلوں کا مشاہدہ کریں۔

A. کیا ٹارچ کا مقام تبدیل ہونے سے پرچھائیوں کا سائز بدل جائے گا؟

B. دن کے کس وقت آپ کی پرچھائیں سب سے لمبی ہوتی ہے۔

C. دن کے کس وقت آپ کی پرچھائیں سب سے چھوٹی ہوتی ہے؟


بچوں سے دن کے مختلف وقتوں میں ان کی پرچھائیوں کے مشاہدات پر بحث کریں اور اس کی وجہ بھی
معلوم کریں۔

آؤ ٹریس کریں

A. اپنے اطراف کی چیزوں کی شکلوں کو ٹریس کریں۔ مثال کے طور پر ربڑ،پتی،ماچس کی ڈبیا،پتی،شارپنر، پینسل کلر وغیرہ۔

Screenshot 2026-02-23 at 15-35-56 Chapter 04.pdf

B. ٹریسنگ کے بعدملنے والی شکل کی ڈرائنگ بنائیے۔

Screenshot 2026-02-23 at 15-36-03 Chapter 04.pdf

آؤ سوچیں

ان چیزوں کے نام لکھیے، جن کا ٹریس ایساہو جیسے

A. بوتل کے ڈھکن جیسا

B. ایک ربڑ جیسا

چھُپّن چھپائی

A. دائرہ اور مستطیل چھُپّن چھُپائی کا کھیل رہے ہیں۔ مستطیل ، دائرہ سے چھپ رہا ہے۔

Screenshot 2026-02-23 at 15-37-55 Chapter 04.pdf

1, 2, 3...10

اوہ! میں خودکو کہاں چھپاؤں؟

اوہ! جوتے کے ڈبّے میں

میں آرہاہوں۔

میں جوتے کے ڈبّے کی طرح دکھتاہوں۔میں اس کے پیچھے چھپوںگا۔

آپ کہاں ہیں؟ کیا آپ فوٹوفریم کے پیچھے ہیں؟

Screenshot 2026-02-23 at 15-40-33 Chapter 04.pdf

آپ کہاں ہیں؟ کیاآپ ٹی وی کے پیچھے ہیں؟

میں نے آپ کو پکڑ لیا۔آپ جوتے کے ڈبے کے پیچھے ہیں۔

اب میری باری ہے

1, 2, 3...10

میں کہاں چھپوں؟

گھنٹی بجی اور مثلث اور مربع بھی کھیل

میں شامل ہوگئے۔

اب وہ سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔

A. دائرہ چھپ سکتا ہے گھڑی میں، گیند، ________ ، ________

B. مستطیل چھپ سکتا ہے جوتے کے ڈبے میں ، فوٹو فریم، ________ ، ________

C. لیکن مثلث اور مربع الجھن میں ہیں کہ کہاں چھپیں؟ ان کو کچھ جگہ بتاؤ ،جہاں وہ چھپ سکیں۔

i. مثلث چھپ سکتا ہے، ________ ، ________ میں

ii. مربع چھپ سکتا ہے، ________ ، ________ میں

قالین میں رنگ بھریں۔

Screenshot 2026-02-23 at 15-44-15 Chapter 04.pdf

مختلف شکلوں کے اپنے خود کے ڈیزائن بنائیں اور ان میں رنگ بھریں ۔

Screenshot 2026-02-23 at 15-36-03 Chapter 04.pdf

کونے کو پکڑو!

نوین اوراس کے دوست ایک کھیل کھیل رہے ہیں۔ نوین میز کےآگے کھڑا ہے اور تالیاں بجا رہا ہے۔ جیسے ہی نوین تالی بجاتا ہے، اس کے دوست میز کے ہمراہ دوڑنے لگتے ہیں۔ جب نوین تالی بجانا بند کردیتا ہے۔ ہر کوئی رک جاتا ہے جو بچہ میز کے کونے پر نہیں ہوتا ،وہ باہر ہوجاتا ہے۔پھر کوئی اور لڑکا یا لڑکی تالی بجاتا ہےیا بجاتی ہے اور کھیل جاری رہتا ہے۔

Screenshot 2026-02-23 at 15-55-40 Chapter 04.pdf

تصویر دیکھ کر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیجیے۔

  1. اس بچے کا نام بتاؤ جو میز کے کونے کے قریب کھڑا ہے۔
  2. کیاآپ بتا سکتے ہیںکہ اگلا کون ہے جو تالی بجائے گا؟
  3. وسیم کہاں کھڑا ہے؟
  4. کیا یہ کھیل کسی گول میز کے چاروں طرف کھیلا جا سکتا ہے؟ کیوں؟یا کیوں نہیں؟
  5. اپنے اطراف کی ایسی چیزوں کے نام بتاؤ جن کے کنارے سیدھے ہوں۔
  6. ہمارے اطراف کی بہت سی چیزوں کے کنارے گھماؤ دار ہو تے ہیں۔ ان میں سے کچھ نیچے دکھائے گئے ہیں۔ایسی ہی کچھ چیزوں کوتلاش کیجیے جو آپ اپنے آس پاس میں دیکھتے ہیں اور ان کے نام لکھیے۔
Screenshot 2026-02-23 at 15-56-12 Chapter 04.pdf

آؤ سوچیں

A. ایسی چیزوں کے کتنے کونے ہیں، جن کے کنارے گھماؤ دار ہوتے ہیں؟

B. کچھ ایسی چیزوں کے نام بتاؤ ،جن میں گھماؤدار اور سیدھے کنارے ہوتے ہیں؟

اوری گیمی کا کھیل!

A. ایک کاغذ لیجیے اور اس کو ایک مربع کاغذ بنانے کے لیے موڑئیے۔

B. اس کے کونے اور کنارے ہیں۔

C. دو کونوں کوملاکر اس کوآدھے میں موڑئیے جیسا کے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

D. ا ُس شکل پر صحیح کا نشان لگایئے جوآپ کوملی ہے۔

F. اس شکل کے کونے اور کنارے ہیں۔

F. مثلث حاصل کرنے کے لیے کاغذ کو پھرآدھا موڑئیے اور پھر سیدھا کردیجیے۔

G. اب مثلث کے دو کونوں سے دو مثلث بنائیے۔

H. اب وہا ں کتنے کونے ہیں؟

I. تیسرے کونے کو اوپر کی طرف موڑ کر ناک اور کان بنائیے جیسا کہ شکل میں دکھایا گیا ہے؟

آپ کا کاغذی کتّا تیار ہے!

کیاآپ مربع ورق کو موڑ کر 4 ضلعوں والی شکل حاصل کر سکتے ہیں؟ اس میں کتنے کونے ہوں گے؟


بچوں سے کہیں کہ وہ اپنے اطراف میںمختلف چیزیں تلاش کریں اور ان کے کنارے، کونے اور اضلاع معلوم کریں۔

پیٹرن

A. چیزوں پرمختلف شکلوں جیسے بوتل کا ڈھکن، ربر، پینسل، سکّے وغیرہ کو رکھ کر ڈیزائن بنائیے۔

Screenshot 2026-02-23 at 16-39-36 Chapter 04.pdf

B. رادھا اپنے ہاتھ میں مہندی لگوا رہی ہے۔آپ کاغذ پر اپنے ہاتھ کو ٹریس کیجیے اور مہندی کا ایک پیٹرن بنایئے۔

Screenshot 2026-02-23 at 16-39-57 Chapter 04.pdf

آؤ کریں

A. نیتا پتّیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے اور پیٹرن بنارہی ہے۔

Screenshot 2026-02-23 at 16-40-28 Chapter 04.pdf

B. اب آپ کچھ پتیاں اکھٹی کیجیے اور ایک ڈیزائن بنائیے۔ پتی کے ایک طرف رنگ کیجیے او ر اسے ذیل میں دی گئی جگہ پر چھاپ دیجیے۔

Screenshot 2026-02-23 at 15-36-03 Chapter 04.pdf

پروجیکٹ کا کام


اپنے بڑوں کی مدد سےاپنے گھر اور کلاس روم کو سجانے کے لیےآپ مختلف شکلوں کے ٹکڑوں کو لے کر دیوار پر لٹکنے والی ایک تصویر بنائیے۔

مندرجہ ذیل پیٹرنوں کی توسیع کیجیے:

Screenshot 2026-02-23 at 16-41-50 Chapter 04.pdf

ککّو خرگوش کا بچہ چوتھے ٹائل پر کودجاتا ہے۔ وہ بھول جاتا ہے کہ اب آگے کہاں کودنا ہے۔ ٹائلوں پر بنا کراس کی مدد کیجیے اوراس کی چھلانگ کو اگلے ٹائل پر دکھائیے۔

Screenshot 2026-02-23 at 16-42-28 Chapter 04.pdf

ککو کی ما ںبھی چھٹے ٹائل پر کودتی ہے، اگلےٹائلوں پر بناکر اس کی مدد کیجیے۔

1, 6, 11, _____, _____, _____, _____, _____

آؤ کریں

مندرجہ ذیل عددی پیٹر نوں کی توسیع کیجیے۔

Screenshot 2026-02-23 at 16-43-29 Chapter 04.pdf