5
خطوط کے ساتھ کھیلنا
آؤ کریں
- کھڑے ہوئےیاعمودی خطوط والے آسنوں کو دائرہ
میں رکھیے۔ - کھڑے ہوئے اور ترچھے دونوں خطوط والے آسنوں پر صحیح کا نشان
لگائے۔ - گھماؤ دارخطوط والے آسنوں پر کراس
کا نشان لگائیے۔ - سوئے ہوئے /افقی آسنوں پر تارے
کا نشان لگائیے۔ - ان میں سے کچھ آسنوں کرنے کی کوشش کیجیے۔ بتائیے کہ ان آسنوں کوکرتے وقت جن خطوط کا آپ مشاہدہ کرتے ہیں۔ ان پر بحث کیجیے ۔
بچوں کی مختلف یوگاآسنوں کو کرنے میں مدد کیجیے۔ ہدایات دیجیے، جیسے اپنی کمر کو سیدھا رکھیے۔ بازوؤں کو سیدھا رکھیے۔ اپنی کمر کو موڑئے اپنے بازو اور پاؤں کو ترچھا کیجیے وغیرہ۔ استادقدیم یوگا کے اصول پتنجلی میں دیے گئے اشٹھانگ یوگ کے بارے میں بھی بتا سکتا ہے۔
کیا ہے سیدھا؟
دھاگے کا ایک ٹکڑا اپنے ہاتھوں میں پکڑئیے۔
اب اپنے ہاتھ قریب لائیے
کیا یہ سیدھا ہے؟
کیا دھاگہ اب سیدھا ہے؟
یہ اب کھڑا ہے/ لیٹا ہوا/ ترچھا
آؤ کریں
کھڑے ،اُفقی ،ترچھے اورگھماؤدار ادھورے خطوط کو مکمل کیجیے۔
آؤڈاٹ سے کھیلیں
A. (کھڑے، افقی اورترچھے )سیدھے خطوط سے نئی شکلیں بنائیے۔
B. بادلوں اوردھنک (Rainbow)کی طرح کچھ اور گھماؤدار خطوط بنائیے۔
آؤ کریں
A. دی ہوئی جگہ میں آپ دو قسم کےخطوط کا استعمال کرتے ہوئے اپنی خود کی ڈرائنگ بنائیے۔
B. کن ہی تین قسم کے خطوط کے ڈیزائن بنایئے۔
C. استعمال کیے ہوئے تمام خطوط سے ڈیزائن بنایئے۔
پروجیکٹ کا کام
کاغذموڑ کر کھیلیے
اگر ہم ایک کاغذ کو آدھا موڑیں تو یہ بیچ میں ایک کریز بن جاتی ہے۔اب اگر ہم کاغذمزید موڑتے رہیںتو ہمیں بہت سی کریز مل جاتی ہیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ کاغذ کو موڑنے کے بعد ہمیں مختلف خطوط ملتے ہیں۔لال رنگ کی پنسل سے سیدھے خطوط اور نیلی پنسلوں سے ترچھے خطوط ٹریس کیجیے۔
- اپنے دوست کے ساتھ ایک پیپر کو موڑئیے اور جانچ کیجیے کہ کس کے کاغذمیں سب سے زیادہ کریز بنتی ہیں؟
- موڑے ہوئے کاغذ کو استعمال کرتے ہوئے گھماؤ دار خطوط بنانے کی کوشش کیجیے۔
بچوں سے مختلف آرٹ کی قسمیں جیسے مدھوبنی، قلم کاری، ورلی یا کوئی دوسرے مقامی آرٹ کی شکل جن سے وہ واقف ہیں، پرگفتگوکیجیے۔ بچوں پر مختلف خطوط اور شکلوں کے بنانے کے عمل کو واضح کرنے کے لیے استاد مقامی پینٹر کو مدعو کرسکتا ہے۔