9
یہ کون سا مو سم ہے؟
موسم
بھرے ہیں باغ پھولوں سے
کوئل، بلبل نغمے گائیں
پیڑوں پر نئے پتے آئیں
جھولوں پر بچے دھوم مچائیں
سورج چمک رہا ہے خوب
زمیں پر پھیلی ہے دھوپ
بہے پسینہ جلتے پاؤں
اچھی لگے پیڑوں کی چھاؤں
بجلی کڑکے کڑ کڑ کڑ
بادل گرجے گڑ گڑ گڑ
پانی برسے چھم چھم چھم
دوڑیں بچے دھم دھم دھم
پتیاں ہوتی الگ شاخوں سے
ہری سنہری بھوری لال
ہواؤں کے تیز چلنے سے
خالی رہ جاتی ہے ہر ڈال
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلے
اونی کپڑے لگیں بھلے
دھوپ میں بیٹھنا اچھا لگے
گرم چائے میں آئے مزے
آؤ بات چیت کریں
A. آپ کس موسم میں چھٹیوں پر جاتے ہیں؟
B. سال کے کون سے مہینے میں آپ کا یوم پیدائش آتا ہے؟
C. آپ کا پسندیدہ موسم کون سا ہے؟ کیوں؟
D. آپ کے پسندیدہ موسم کی خاص بات کیا ہے؟
بچوں سے کہیں کہ نظم کو ادا کاری کے ساتھ بلند آواز سے پڑھیں۔ مختلف موسموں میں وہ کیا کرتے ہیں ، اس کے بارے میں بات کریں۔ مختلف دستیاب مقامی کھانوں ، کپڑوں ، مثلاً کشمیری فیرن وغیرہ پر بھی بات چیت کیجیے۔ اس پر بھی گفتگو کیجیے کہ کس طرح سے موسموں کی مقامی تبدیلیاںلوگوں کی روز مرّہ زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
موسموں کو ان کے نام اور تہواروں سے ملائیے۔
![]() |
خزاں دسہرہ ، شرد پورنیما |
|---|---|
![]() |
گرمی گرو پورنیما ، رام نومی بدھ پورنیما مہاویر جینتی |
![]() |
بہار گوڑی پڑوا، شیوراتری، بیساکھی، ہولی |
![]() |
سردی لوہڑی، کرسمس، یوم جمہوریہ، بیہو |
![]() |
برسات جنماشٹمی، رکشابندھن، |
موسموں کے ہندی اور دوسری مقامی زبانوں میں ناموں پر بچوں سے بات چیت کیجیے جیسے وسنت ششر وغیرہ۔
کیلینڈر کا کھیل
کیلینڈر کو دیکھيے اور لکھيے
مہینے |
دنوں کی تعداد |
|---|---|
جنوری، مارچ، مئی، جولائی،اگست، اکتوبر، دسمبر |
|
فروری |
|
اپریل، جون، ستمبر، نومبر |
آؤ بات چیت کریں
A. ہم کیلینڈر کیوں استعمال کرتے ہیں؟
B. کیا ہر سال فروری میں دنوں کی تعداد یکساں ہوتی ہے؟ تذکرہ کیجیے۔
C. ایک ہفتے میں کتنے دن ہوتے ہیں؟
دن۔
D. دئیے ہوئے کیلینڈر میں اپریل کے مہینے میں کتنے اتوار ہیں؟
اتوار۔
E. کون سے مہینے میں 5 اتوار ہیں؟
F. گرمیوں کی چھٹیاں__________ ،__________کے مہینوں میں ہوتی ہیں۔
G. سردیوں کی چھٹیاں اکثر ________،__________ کے مہینوں میں ہوتی ہیں۔
H. اپریل اور مارچ کے مہینوں میں دنوں کی کل تعداد معلوم کیجیے۔
دن +
دن =
دن۔
پروجیکٹ کا کام
اپنے یوم پیدائش کے مہینے کا کیلینڈر بنائیے اور اس میں پیدائش کے دن پر نشان لگائیے۔
ہماری روز مرہ زندگی میں کیلینڈر کی اہمیت پربات چیت کیجیے۔
اس میں کتنا وقت لگتا ہے؟
سر گرمی کو اس کے مکمل ہونے میں لگنے والے وقت سے ملائیے۔
ایسی اور دوسری چیزوں پربات چیت کیجیے جن کے مکمل ہونے میںمختلف وقت در کار ہوتا ہے۔
تاریخ : 24 نومبر
وقت: صبح 8:25بجے
جلدی کرو،ریل گاڑی چلنے والی ہے ۔
بس ایک گھنٹے میں ہم وجے واڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچ جائیں گے۔
دوپہر کے1:15بجے ہیں
داداجی! ہمیں نانی کے گھر پہنچنے میں اور کتنا وقت
لگے گا؟
خدا سلامت رکھے میرے عزیز
ہاں بیٹا!آخر آج ان کی
شادی جو ہے۔
ماں ہم نے آج بہت مزے کیے۔دیکھو ماں!ماما آج کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں۔
ہاں ہم صبح 11بجے منگلاگری پہاڑی پر جائیںگے۔
ماں!ہماری ٹرین پرسوں کی ہے۔کیا آج ہم باہر گھومنے
جا سکتے ہیں؟
بچو! اب شام کے 5 بجے ہیں۔ ہمیں دیرہوجائے گی۔ آؤ واپس چلتے ہیں۔
دادی دیکھو تو یہ پیڑ پودے کتنے خوبصورت ہیں۔ یہاں بہت سے خوبصورت پھول بھی ہیں۔
ان لوگوں نے طے کیا کہ وہ بس سےصبح 9 بجے کونڈا پلّی قلعے جائیںگے۔
ہم 8 گھنٹے بعد واپس آجائیںگے
ٹھیک ہے جناب! آپ قلعے کی سیر کریں۔
میں آپ سب کو 8گھنٹے بعد لینے آجاؤںگا۔
آپ کا سفر اچھا رہے۔
پاپا !اب ہمیں اپنے گھرواپس چلنا چاہیے۔مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم ہندوستان کی سب سے تیزچلنے والی ٹرین وندے بھارت سے سفرکریںگے۔
واو!
ہاں،ہم جلدہی ایسا سفر دوبارہ کریںگے۔
ممی! میں اپنے دوستوں کو اس مزیدار
سفر کے بارے میں بتانے کے لیے انتظار نہیں کرسکتا ۔
آؤ بات چیت کریں
A. خاندان نے سفر کا منصوبہ کیوں بنایا؟ وہ سفر پر کس جگہ گئے تھے۔آپ کو ان کے سفر میں کیا چیز اچھی لگی؟
B. کون سے دن انھوںنے اپنا سفر شروع کیا؟وہ کب واپس آئے؟ان کا سفر کتنا لمباتھا؟
C. سفرپر وہ کن کن جگہوں کو دیکھنے گئے؟
D. ان کا دن کا سفر
(i) منگلا گری میں ____ گھنٹے کاتھا۔
(ii) کونڈا پلّی قلعے میں ____ گھنٹے کاتھا۔وہ وہاں سے کب واپس پہنچے؟ ____
E . وہ کتنے گھنٹوں تک ٹرین میں رہے جب وہ
(a) وشاکھا پٹنم سے وجے واڑہ جارہے تھے۔
سے 
(b) وجے واڑہ سے وشاکھا پٹنم جارہے تھے۔
سے 
دونوں میں سے کس سفر میں وقت زیادہ لگا؟
F. کیاآپ حال ہی میں کسی سفر پر گئے ہیں؟آپ سفر میں کس چیز سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوئے؟
دل چسپ حقیقت
کیا آپ جانتےہیں؟
وندے بھارت ہندوستان کی سب سے تیز چلنے والی ریل گاڑی ہے۔اس ریل گاڑی کا ڈیزائن ہندوستان ہی میں بنا ہے اور یہ ہندوستان کی پہلی ریل گاڑی ہےجس کا انجن اس سے منسلک ہے،انجن کا علاحدہ کوچ نہیں ہے ۔
بچوں سے ان کے سفر کے تجربوں کے بارے میں بات چیت کریں تاکہ وہ سفر کی مدت کو گھنٹوں،دنوں،مہینوں کی شکل میں سمجھ سکیں۔اس پر بھی بات کریں کہ ان کے شہر میں کیا خاص بات ہے؟
گارگی کا دن
آؤ دیکھیں کہ گارگی دن میں کیا کرتی ہے۔ ہر تصویر کے نیچے وقت لکھیے
آؤ بات چیت کریں
گھڑی میں چھوٹی سوئی (گھنٹے کی سوئی) اور بڑی سوئی (منٹ کی سوئی) کے مقام کو دیکھیے اور بتائیے کہ گارگی دن میں کس وقت یہ سر گرمیاں انجام دیتی ہے۔
A. وہ سو کرکب اٹھتی ہے؟ ![]()
B. وہ اسکول کب جاتی ہے؟ ![]()
C. وہ دوپہر کا کھانا کب کھاتی ہے؟ ![]()
آؤ کریں
گھڑی میں دیکھ کر وقت بتائیے۔
گھڑی میں گھنٹے کی سوئی اور منٹ کی سوئی بنائیے۔
نیچے دکھائی گئی سر گرمیاں آپ کب انجام دیتے ہیں؟
گھڑی میں گھنٹے کی سوئی اور منٹ کی سوئی بنا کر نشان دہی کیجیے۔
آؤ کھیلیں ۔سمتوں کو جانیں
کلاس میں سے ایک بچّے کو چن لیجیے ۔ اس کی آنکھوں پر پٹّی باندھ دیجیے۔ طے کیجیےکہ کہاں اسے جانا ہے۔(مثال: آخری ڈیسک سے بلیک بورڈ کی طرف ) سمتوں کے لیے صرف دائیں ، بائیں یا سیدھا جیسے لفظ کا استعمال کریں۔
کھیل مختلف بچوں کے ساتھ5–7 راؤنڈ تک جاری رہے گا ۔بچوں سے کہئےکہ ایک ایسا محفوظ لفظ طے کریں جیسے ‘خطرہ’ اس کا استعمال جب ہی کریں ، جب بچہ کلاس میں کسی چیز سے ٹکرانے والا ہو۔
(اس کھیل کو مزید مشکل بنانے کے لیے کلاس میں چیزوں کی ترتیب کو بدل دیں یا راستے میں کچھ رکاوٹیں ڈال دیں۔ )
سارہ کے اسکول کا راستہ
ہری لائن وہ راستہ ہے۔ جو سارہ اسکول پہنچنے میں استعمال کرتی ہے ۔ اب ایک لائن بنائیے، جس کا استعمال آستھا اور نِیااپنے گھر سے اسکول جانے میں کریں گی۔
سمت کی جانکاری کے لیے موبائل ایپ کے استعمال پر گفتگو کیجیے۔
پورب، پچھم ، اُتّر یا دکھّن
آئیے سورج کی طرف منھ کر کے کھڑے ہوتے ہیں۔
یہ پورب کی سمت ہے...
اپنی کمر کی طرف آپ پائیںگے۔
پچھم کی سمت.
جب ہم اپنا بایاں ہاتھ پھیلاتے ہیں
تو وہ اُتّر کی سمت ہے.
جب ہم اپنا دایاں ہاتھ پھیلاتے ہیں
تو وہ دکھّن کا سمت...
جب ہم باہر نکلتے ہیں اور گھومتے ہیں تو ہم جانتے ہیں
کہ ہمیں کس سمت میں جانا ہے پورب، پچھم، اُتّر یا دکھّن ۔
نظم کو اداکاری کے ساتھ گائیں۔ سمتوں کی شناخت کرنے کے لیے بچوں کی مدد کریں۔استاد بچوں کو سمتوں کے بارے میں تفصیل سے بتائیں، اورسمتوں کی مثالیں ان کے اطراف موجود چیزوں سے دیں تاکہ وہ سمتوںکے الفاظ کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔
آؤ کریں
نیچے دئیے گئے کلاس روم کو دیکھیےاور الفاظ اُتر، دکھن، پورب اور پچھم کا استعمال کرتے ہوئے ،سوالوں کے جواب دیجیے(قطب نما کا استعمال کیجیے۔)
کیا آپ جانتے ہیں؟
قطب نما سمتوں کو معلوم کرنے کا ایک آلہ ہوتاہے۔
A. ہنیت کا ڈیسک سارہ کے ڈیسک کے___________ میں ہے۔
B. الماری، علی کے ڈیسک کے ___________ میں ہے۔
C. میراکو بلیک بورڈ تک پہنچنےکے لیے پہلے___________ کی جانب اور پھر ___________کی جانب چلنا پڑے گا۔
D. کھڑکی میں بیٹھی چڑیوں کو کھلانے کے لیے نتن کو پہلے___________کی جانب اور پھر ___________ کی جانب چلنا پڑے گا۔
قطب نما اور اس کے استعمال پر بات چیت کیجیے۔ بچوں سے یہ بھی کہیں کہ قطب نما کا استعمال کرکے مختلف چیزوں کی مختلف مقاموں سے سمتیں معلوم کریں۔




