میرا بھائی
امجد اوراس کی بہن ثنا پڑھنے کے ساتھ ساتھ ہر کھیل کود میں بھی حصہ لیتے تھے۔امجد بہت ہنس مکھ اور شرارتی تھا۔ اس نے سائیکل چلانی سیکھ لی تھی۔ اب تیرنے کی مشق کر رہا تھا۔ پڑھنے لکھنے میں بھی امجد تیز تھا۔ ثنا اپنے بھائی سے زیادہ ہوشیارتھی۔ وہ جماعت میں ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیاررہتی۔
اکمل اپنے چچازاد بھائی امجد اور ثنا کی خوبیوں پر خوش ہوتا لیکن اپنی کمی کا احساس کرکے اداس ہوجاتا۔وہ بھی یہ سب کام کرناچاہتا تھاجوامجد اور ثنا کرتے تھے۔
ایک حادثے میں اکمل کی ٹانگوں پرشدید چوٹ آئی تھی۔ تب سے وہ ایک وہیل چیئر پر بیٹھا رہتا۔وہ خود کو معذور سمجھ کر کسی سرگرمی میں حصہ نہ لیتا۔
امجد اور ثنا چاہتے تھے کہ اکمل بھی ہر کھیل میںحصہ لے۔ لیکن اکمل کو لگتا کہ وہ نہیں کر پائے گا۔ ایک دن دونوں بھائی بہن اکمل کو اپنے اسکول کے ساتھی درشن سے ملانے لے گئے۔درشن آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا تھا۔اس کے ہاتھ بھی مُڑے ہوئے تھے۔درشن ان تینوں سے بہت خوش ہو کر ملا ۔اس نے امجد اور ثنا کے کہنے پر اپنے پیروں سے ایک چَٹائی بُن کر دکھائی ۔اس کے پیر بہت تیزی سے چل رہے تھے۔ وہ دیکھے بِنا بھی بالکل صحیح صحیح بُنائی کررہا تھا۔ درشن سے مل کر اکمل کا حوصلہ بڑھ گیا۔اس نے دوڑ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
اکمل کو احساس ہوا کہ معذوری کوئی چیزنہیں ہوتی۔اگر دل میں حوصلہ ہو تو ہم اپنی دنیا کو خوش گوار بنا سکتے ہیں۔

مشق
پڑھیے اور سمجھیے
ہنس مکھ خوش رہنے والا، خوش مزاج
خوبی اچھائی
حادثہ واردات، واقعہ

شدید بہت زیادہ
وہیل چیئر پہیوّں والی کرسی
معذور مجبور، لاچار
سرگرمی کام،کوشش
حوصلہ ہمّت
خوش گوار اچھا/ اچھی، پسندیدہ
سوچیےاور بتائیے
.1 تینوں بہن اور بھائیوں میں سب سے زیادہ ہوشیار کون تھا؟
.2 اکمل کی اداسی کی کیا وجہ تھی؟
.3 امجد اور ثنا کیا چاہتے تھے؟
.4 درشن نے چٹائی کِس طرح بُنی؟
.5 اکمل کو درشن سے مل کر کیا احساس ہوا؟
خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے
احساس درشن حوصلہ شدید بُنائی
.1 ایک حادثےمیں اکمل کی ٹانگوں پر ........... چوٹ آئی تھی۔
.2 ............آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا تھا۔
.3 وہ دیکھے بنا بھی بالکل صحیح صحیح ............کر رہا تھا۔
.4 اکمل کو............ہوا کہ معذوری کوئی چیز نہیں ہوتی۔
.5 اگر دل میں ............ہو تو ہم اپنی دنیا کو خوش گوار بنا سکتے ہیں۔
دیے ہوئے جملوں کے سامنےصحیح( ) یاغلط() کا نشان لگائیے
1. امجد اور ثنا ہر کھیل سے دور رہتے۔
2. پڑھنے لکھنے میں امجد تیز تھا۔
3. اکمل اپنے بھائیوں کی خوبیوں پر خوش ہوتا تھا۔
4. ایک حادثے میں اکمل کی ٹانگوں پر معمولی چوٹ آئی تھی۔
5. درشن آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا تھا۔
حصہ ‘الف’ اور ‘ب’ کے صحیح جوڑ ملائیے
(الف) (ب)
امجد اداس
ثنا نابینا
اکمل ہنس مکھ
درشن ہوشیار، حاضر
تصویردیکھ کر بچّوں کے نام لکھیے

2...................................
3..................................... 
4..................................... 
اپنے تین دوستوںسے پوچھ کر لکھیے کہ انھیں کون سا کھیل پسند ہے؟
دوست کا نام کھیل کا نام
.1 .................. ..................
.2 ................. . ..................
.3 .................. ..................
سائیکل کی تصویر بنائیے اور اس کے حصّوں کے نام لکھیے
اساتذہ کے لیے ہدایات:
- استاد بچّوں کو تصویروں کے ذریعے اندازہ لگا کر کہانی سننے اور سنانے کاموقع دیں۔
- کہانی کی بلند خوانی کرائی جائے۔
ثنا کو اس کے بھائی تک پہنچائیے
