|
وہ ساون میں کالی گھٹا کی بَہار |
وہ برسات کی ہلکی ہلکی پھوار |
|
|
ہمارا وطن دل سے پیارا وطن |
||
|
وہ باغوں میں کوئل وہ جنگل میں مور |
وہ گنگا کی لہریں، وہ جمنا کا زور |
|
|
ہمارا وطن دل سے پیارا وطن |
||
|
اِسی سے ہے اس زندگی کی بَہار |
وطن کی محبت ہو یا ماں کا پیار |
|
|
ہمارا وطن دل سے پیارا وطن |
||
̶ پنڈت برج نرائن چکبست
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
وطن ملک
آنکھوں کا تارا بہت پیارا، چہیتا
پھوار ہلکی بارش
کالی گھٹا کالے بادل
سوچیے اور بتائیے 
.1 وطن کو آنکھوں کا تارا کیوں کہا گیا ہے؟
.2 کالی گھٹا کِس موسم میں دیکھنے کو ملتی ہے؟
.3 اس نظم میں شاعر نے کن ندیوں کا ذکر کیا ہے؟
.4 زندگی کی بہار کِس چیز سے ہے؟
.5 شاعر نے وطن کی کن خوبیوں کا ذکر کیا ہے؟
خالی جگہوںمیں مناسب لفظ لکھیے 
کالی کوئل درختوں وطن آنکھوں
.1 وہ اس کے ......... کی تیاریاں
.2 محبت کی ........... کا تارا وطن
.3 وہ ساون میں ......... گھٹا کی بَہار
.4 وہ باغوں میں....... وہ جنگل میں مور
.5 ہمارا....... دل سے پیارا .........
جس طرح لفظ ‘درخت’ سے ‘درختوں’ بنا ہے،اسی طرح نیچے لکھے ہوئے لفظوں سے لفظ بنائیے
پھول : ...........
جنگل : ...........
دل : ...........
لہر : ...........
بَہار : ...........
آپ کے شہریا علاقے میں کون سی ندی بہتی ہے؟
اس کانام معلوم کرکے لکھیے
![]()
ہندوستان کے قومی پرندے مورپر دو جملے لکھیے
نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھیے

2..........................................................



اساتذہ کے لیے ہدایات:
- اساتذہ سے گزارش ہے کہ اس نظم کو بچّوں کے سامنے بآواز بلند پڑھیں اور نظم اور نثر کے فرق کو بھی واضح کریں۔
- اساتذہ اپنے علاقے کی ندیوں کے بارے میں طلبا سے گفتگو کریں۔
- اساتذہ ان طلبا سے بات کرنے کو کہیں جن کی مادری زبان اردو نہیں ہے، وہ اپنی مادری زبان میں اس نظم کے بارے میں بات کریں۔
