برسات
|
برکھا آئی بادل آئے |
اوڑھے کالے کمبل آئے |
|
|
ٹھنڈی ٹھنڈی آئیں ہوائیں |
کالی کالی چھائیں گھٹائیں |
|
|
بدلی آئی شور مچاتی |
بھیگے بھیگے نغمے گاتی |
|
|
باغوں میں سبزہ لہرایا |
پھولوں کلیوں میں رس آیا |
|
|
موتی بادل نے برسائے |
پتوں نے دامن پھیلائے |
|
|
پھول کھلے کلیاں لہرائیں |
کونپلیں پھر شاخوں میں آئیں |
|
|
بادل گرجا بجلی چمکی |
آئی صدا رِم جِھم رِم جِھم کی |
|
|
یہ ٹھنڈا دن رات کا عالم |
یہ پیارا برسات کا عالم |
|
|
̶ سیماب اکبرآبادی
اساتذہ کے لیے ہدایات:
|
||
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
برکھا برسات
گھٹا کالا اور گہرا بادل
نغمے نغمہ کی جمع،گیت
سبزہ ہریالی،گھاس
کونپلیں چھوٹی نئی ملائم پتیاں
سوچیے اور بتائیے
.1 بادل اکثرکِس موسم میں آتے ہیں ؟
.2 رِم جِھم کی صدا کب آتی ہے ؟
.3 کونپلیں کِس پر آتی ہیں؟
.4 آپ کو کون سا موسم پسند ہے اور کیوں ؟
.5 برسات کے موسم میں بارش سے بچنے کے لیے باہر کیا کیالے کر جاتے ہیں؟
.6 نظم میں آئے درخت کے الگ الگ حصوں کے نام لکھیے۔
حصّہ ‘الف ’ اورحصّہ ‘ب’ کے صحیح جوڑ ملائیے
الف ب
بادل کھلے
بجلی لہرایا
دامن چمکی
سبزہ گرجا
پھول پھیلائے
خالی جگہوں کو مناسب لفظ سے بھریے
عالم شاخوں برکھا گھٹائیں موتی
.1
آئی بادل آئے
.2 کالی کالی چھائیں ![]()
.3
بادل نے برسائے
.4 کونپلیں پھر
میں آئیں
.5 یہ پیارا برسات کا ![]()
مثال کے مطابق لفظوںکو بدل کر لکھیے
مثال : گھٹا گھٹائیں گھٹاؤں
.1 ہوا ........ ........
.2 فضا ........ ........
.3 صدا ........ ........
.4 ادا ........ ........
.5 خطا ........ ........
نیچے کچھ ہم آواز الفاظ دیے گئے ہیں۔ آپ بھی نظم سے ایسے دو-دو لفظ تلاش کرکے لکھیے
ہوائیں گھٹائیں
گاتی مچاتی
............. .............
............. .............
دی ہوئی تصویر میں جو چیزیں نظر آ رہی ہیں، ان کےنام لکھیے

1. ..........
2. ..........
3. ..........
4. ..........
