گاندھی جی کی پنسل
ایک دن کا کا کالیلکر گاندھی جی سے ملنے ان کے گھر پہنچے۔ اس وقت گاندھی جی اپنی میز پر اِدھر اُدھر کچھ تلاش کررہے تھے۔
کا کا کالیلکرنے پوچھا، ‘‘باپو! آپ کیا تلاش کر رہے ہیں؟ مجھے بتائیے۔ میں بھی آپ کی کچھ مدد کروں۔’’
گاندھی جی نے کہا، ‘‘ایک پنسل گُم ہوگئی ہے، اسی کو تلاش کر رہا ہوں۔ کچھ دیرپہلے تو تھی، پتا نہیں کہاں رکھ کر بھول گیا۔’’

کاکا کالیلکرنے فوراً اپنی جیب سے ایک پنسل نکالی اور گاندھی جی کو دیتے ہوئے کہا،‘‘یہ لیجیے پنسل۔’’
گاندھی جی نے کہا،‘‘نہیں کاکا، مجھے وہی پنسل چاہیے۔’’
کا کا کالیلکر نے کہا، ‘‘ابھی تو آپ اس پنسل سے کام کرلیجیے۔ اسے بعد میں تلاش کرلیں گے۔’’
گاندھی جی نے کہا،‘‘ نہیں نہیں، کاکا! جب تک وہ پنسل نہیں ملے گی، مجھے چین نہیں ملے گا۔ ’’

کا کا کالیلکر نے پوچھا، ‘‘اس پنسل میں ایسی کیا خاص بات ہے جو ا س کے لیے آپ اتنے پریشان ہو رہے ہیں؟ اگر وہ نہیں ملی تو کیا بگڑ جائے گا؟’’
گاندھی جی نے جواب دیا، ‘‘ کاکا! آپ نہیں جانتے۔ وہ پنسل میرے لیے بہت قیمتی ہے۔اس کے ساتھ ایک چھوٹے سے لڑکے کے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔ میں اسے تلاش کرکے ہی دم لو ں گا۔’’

کا کا کالیلکر نے تجسس سے پوچھا، ‘‘وہ لڑکا کون ہے؟ مجھے بھی بتائیے۔’’
گاندھی جی نے کہا، ‘‘مدراس والے نریشن کا چارپانچ سال کا بچّہ۔ اس نے بہت پیار سے مجھے وہ پنسل دی تھی اور مجھ سے عہد لیا تھا کہ میں اسے غائب نہیں کروں گا۔ تب سے آج تک میں نے اسے سنبھال کر رکھا تھا۔’’
گاندھی جی کی پریشانی کو سمجھ کر کا کا کالیلکربھی پنسل کو تلاش کرنے لگے۔ بعد میں وہ پنسل ایک فائل کے بیچ میں دبی ہوئی ملی ۔ پنسل پاکر گاندھی جی ایسے خوش ہوئے جیسے انھیں کوئی انمول خزانہ مل گیا ہو۔
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
قیمتی : مہنگی
دم لینا : ٹھہرنا، باز رہنا
تجسس : جاننے کی خواہش
عہد : وعدہ، قسم
انمول : جس کا مول نہ ہو، قیمتی
خزانہ : مال ، دولت
سوچیے اور بتائیے
.1 گاندھی جی کی پریشانی کی کیا وجہ تھی؟
.2 گاندھی جی نے کاکا کالیلکرکی پنسل کیوں نہیں لی؟
.3 کاکا کالیلکر نے تجسس سے کیا پوچھا؟
.4 لڑکے نے گاندھی جی سے کیا عہد لیا تھا؟
.5 گاندھی جی کے لیے پنسل انمول کیوں تھی؟
خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے
پیار دم مدد قیمتی تلاش
.1 میں بھی آپ کی کچھ.........کروں ۔
.2 وہ پنسل میرے لیے بہت .........ہے۔
.3 میں اسے تلاش کرکےہی .........لوں گا۔
.4 اس نے بہت .........سے مجھے وہ پنسل دی تھی۔
.5 کاکا کالیلکر بھی پنسل کو .........کرنے لگے۔
دی ہوئی چیزوں کے نام لکھیے
........................................
........................................
........................................
........................................‘اَن’ اور ‘مول’ سے مل کر لفظ ‘انمول’ بنا ہے۔ اسی طرح آپ بھی دیے ہوئے لفظوں سے پہلے ‘اَن’ لگاکر نئے لفظ لکھیے
.1 ......... +......... پڑھ = ...........
.2 ......... +......... جان = ...........
.3 ......... +......... دیکھا = ...........
.4 ......... +......... ہونی = ...........
.5 ......... +......... کہی = ...........
حصّہ ‘الف’ اور حصّہ‘ب’ کے صحیح جوڑ ملائیے
(الف) (ب)
چھوٹے سوال
مہنگی عام
غائب بڑے
آج سستی
جواب حاضر
خاص کل
گاندھی جی کی تصویر بنائیے او ررنگ بھریے

اساتذہ کے لیے ہدایات:
- اساتذہ گاندھی جی کے بارے میں بچوّں کو بتائیں۔
- مہاتما گاندھی پر مبنی کچھ آڈیو/ویڈیو پروگرام بھی دکھا کر بات چیت کریں۔

