12
ہنستا کھیلتا خاندان
عابد آج بہت خوش تھا۔اسے 2 اکتوبر کے دن سَوچّھ بھارت مہم کے تحت اسکول سے انعام ملا تھا۔ اس کی خوشی میں شریک ہونے کے لیے آج نانی کے گھر پر سب لوگ جمع تھے۔اس کے ماموں،ممانیاں اور خالائیں اور ان کے بچّے بھی۔ عرشی،فرحانہ،ریحان، الیاس سبھی موجود تھے۔ نانی نے عابد کو گلے لگا کر پیار کیا۔
فرحانہ بولی: ‘‘نانی نانی! پرنسپل صاحبہ نے عابد کی خوب تعریف کی۔’’

خالہ زاد بہن فرحانہ عابد ہی کے اسکول میں پڑھتی تھی۔وہ عابد سے دو سال بڑی تھی۔
بولی:‘‘ہر سال ہمارے اسکول میں ہر کلاس کے سب سے صاف ستھرے رہنے والے بچّے کو انعام ملتا ہے۔ اس بار عابد کو دوسری کلاس میں سب سے صاف بچےّ کا انعام ملا ہے۔’’
عابدکی امّی بولیں:‘‘میرا بچّہ روز نہادھو کر اسکول جاتاہے۔ دو مرتبہ اپنے دانت صاف کرتا ہے۔ صبح کو بھی اور رات کو بھی۔’’
نانی بولیں:‘‘ہاں! اپنے ہاتھوں کے ناخن بھی بڑھتے ہی کٹوا لیتا ہے۔ بالوںمیں تیل لگا کر کنگھا کرتا ہے۔’’

عابد بولا:‘‘نانی مجھے ہی نہیں،فرحانہ آپا کو بھی انعام ملاہے۔وہ خود بھی صاف ستھری رہتی ہیںاور اپنے آس پاس کی جگہ کو بھی صاف رکھتی ہیں۔ان کی کلاس سب سے صاف رہتی ہے۔’’
عابد بولا: ‘‘ہمارے اسکول میں چھوٹے بچّوں کے کھیل کود کے کئی مقابلے ہوئے۔ دوڑ میں ریحان سب سے آگے رہے۔ ’’

نانی بولیں:‘‘ہاں بیٹا! پڑھائی کے بعد اسی طرح کے کھیل کود کرتے رہنا چاہیے۔ اسی سے صحت بنتی ہے۔ کچھ تو موبائل میں گیم کھیل کر سمجھتے ہیں کہ وہ کھیل رہے ہیں۔ ایسا کھیلنا بھی کوئی کھیلنا ہےجس میں کوئی بھاگ دوڑ نہ ہو۔موبائل دیکھ دیکھ کر آنکھیں تھکا لیتے ہیں اور دماغ بھی۔میدان میں کھیلنے سے دماغ تازہ بھی ہوتا ہے اور تیز بھی۔

فرحانہ: نانی ہمارے اسکول میں کلچرل پروگرام بھی ہوئے تھے۔ بچّوں نے آسامی لباس پہن کرڈانس بھی کیا ۔سب بچّے بہت اچھے لگ رہے تھے۔
عابد: نانی آسامی تہوار بیہو،بھی ہمارے اسکول میں منایا جاتا ہے۔
نانی: ہاں بچّو! ہمیں اپنی روایتی تہذیب کودوسرے لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہئے۔
سہیل ماموں نے کہا:‘‘چلو بچو!سامنے میدان میں چلتے ہیں۔تب تک رات کا کھانا بھی تیار ہو جائے گا۔’’
سب بچّے دوڑ کرمیدان میں چلے گئے۔
اساتذہ کے لیے ہدایات:
- بچّوں سے آسام کے بارے میں بات چیت کی جائے اور انھیں یہ بھی سنایا جائے کہ آسام کی پڑوسی ریاستیں کون کون سی ہیں۔
- آسام کے کھانے،لباس اور تہواروں پر بھی گفتگو کروائی جائے۔
اساتذہ کے لیے ہدایات:
- بچّوں سے آسام کے بارے میں بات چیت کی جائے اور انھیں یہ بھی سنایا جائے کہ آسام کی پڑوسی ریاستیں کون کون سی ہیں۔
- آسام کے کھانے،لباس اور تہواروں پر بھی گفتگو کروائی جائے۔
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
مہم : بڑا کام، کسی مقصد کے لیے مِل جل کر کام کرنا
انعام : بخشش، کار گزاری کا اچھا صلہ
تعریف : سراہنا،تحسین کرنا
سوچیے اور بتائیے
1. نانی کے گھر سب لوگ کیوں جمع تھے؟
2. عابد کو کون سا انعام ملا؟
3. عابد کے علاوہ اور کِس کو انعام ملا؟
4. نانی نے پڑھائی کے ساتھ کھیل کوٗد کو کیوں ضروری بتایا؟
5. آسام کا مشہور تہوار کون سا ہے؟
6. شمال مشرق کی ریاستیں کون کون سی ہیں؟ معلوم کرکے لکھیے۔
خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے
تازہ آسامی گلے جمع تھکا تیز
.1 آج نانی کے گھر سب لوگ ........تھے۔
.2 نانی نے عابد کو ........لگاکر پیار کیا۔
.3 میدان میں کھیلنے سے دماغ ........بھی ہوتا ہے اور ...........بھی۔
.4 بچّوں نے ................لباس پہن کر ڈانس بھی کیا تھا۔
.5 موبائل دیکھ کر آنکھیں.............لیتے ہیں اور دماغ بھی۔
مثال کے مطابق حصّہ ‘الف’ اور ‘ب ’کے صحیح جوڑ ملائیے
(الف) (ب)
انعام دن
مشکل گندہ
رات سزا
خوشی برے
صاف آسان
اچھے غم
مثال کے مطابق دیے ہوئے لفظوں سے آخری حرف ہٹا کر نیا لفظ بنائیے
مثل: جگہ جگ
نانی ...........
سبزی ...........
آگے ...........
پڑوسی ...........
چالو ...........
کھیل کے فائدے پر چند جملے لکھیے
پروجیکٹ
آسام کے لباس، رقص، تہوار اور کھانوں کی تصویر یں تلاش کیجیے اور ان کے بارے میں کچھ جملے لکھیے
...................................................
...................................................
...................................................
...................................................
...................................................
...................................................
...................................................


