Skip to content


آؤ گیت گائیں

آجا پیاری چڑیا آجا

میٹھا میٹھا گیت سنا جا

صورت تیری پیاری پیاری

سن لے سن لے بات ہماری

چپکے چپکے تو ہے آتی

گانا گا کر ہے اڑ جاتی

پاس ہمارے ہر دن آنا

دیں گے تجھ کو جی بھر کھانا

پانی دیں گے دانہ دیں گے

جو مانگو روزانہ دیں گے

̶ شبنم کمالی