Skip to content

19

باغ بانی

بچوّں نے اک باغ لگایا

باغوں کو اپنے خوب سجایا

کرتے کام وہ باری باری

پودے لگاتے کیاری کیاری

روز خبر وہ اس کی لیتے

وقت پہ کھاد اور پانی دیتے

رنگ برنگے پھول مہکتے

آکے پرندے اُن پہ چہکتے

پھل بھی میٹھے میٹھے آتے

پھل بھی وہ جو سب کو بھاتے

جو بھی بچہ محنت کرتا

وقت مزے سے اُس کا گزرتا

̶ شفیع الدین نیرّ

( صرف پڑھنے کے لیے )

نوٹ