Skip to content


  آر ٹ میں اشیا کی عکاسی


ہم اپنے آس پاس مختلف قسم کی اشیا دیکھتے ہیں۔ ہم انھیں سجاوٹ میں، کام میں، تعلیم میں، اسکول میں، گھر میں روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ ان اشیا کے منفرد ڈیزائن ہیں اور بہت سے مختلف سامانوں سے بنائی جاتی ہیں۔

objects

اس باب کے آخر تک، آپ ڈرائنگ کرنے، رنگ بھرنےاور مٹّی کا کام کرنے کے لائق ہوجائیں گے۔ اس سے آپ مختلف شکلوں،صورتوں، رنگوں اور اشیا کے مواد کو بھی سراہیں گے اور سمجھیں گے۔



سرگرمی1 لکیروں کے ساتھ کھیلنا

لکھیں اور اپنی لائنوں کو گھمائیں۔

کچھ لکیریں تیزی سے بنائیں اور کچھ آہستہ سے۔

پنسل کو موٹی اور سیاہ لکیریں بنانے کے لیے تھوڑا سا دبائیں۔

پتلی اور ہلکی لکیروں کے لیے آہستہ سے بنائیں۔

مندرجہ ذیل لکیریں بنائیں۔

لہراتی لکیریں

زِگ زیگ لکیریں

نقطے والی لکیریں

ڈیشڈ لکیریں

کھڑی لکیریں

لیٹی ہوئی لکیریں

ٹیڑھی لکیریں

گھومتی لکیریں


سرگرمی2 اپنے آس پاس پائی جانے والی چیزوں کی تصویر بنائیں اور ان میں رنگ بھریں۔

اپنے آس پاس کی کچھ چیزوں کو چھو کر دیکھیں ان کی لکیروں، شکلوں اور رنگ کا مشاہدہ کریں۔

مختلف شکلوں والی کنہیں تین چیزوں کی تصویر بنا کر ان میں رنگ بھریں۔ 

img2

مشق : کا غذ پر، بورڈ پر، یا ڈرائنگ بک میں مزید ڈرائنگ بنائیں۔

گھر میں پائی جانے والی کچھ اشیا کی تصویر بنائیں اور ان میں رنگ بھریں۔
اپنے گھر کے ارد گرد دیکھیں اور مختلف صورت اور شکل کی اشیا تلاش کریں۔ ان میں سے کچھ کی تصویر بنائیں اور رنگ بھریں۔
ان اشیا کا استعمال (درجِ ذیل کاموں میں) کیا جا سکتا ہے:
کھانا بنانے کے لیے
کام کرنے  کے لیے
مطالعہ کرنے کے لیے
سونے کے لیے
کھیلنے کے لیے
کچھ لائنیں بنائیں اور کچھ میں رنگ بھریں۔
اپنےہم جماعت طلبا کے ساتھ (اپنی ڈرائنگ پر) تبادلہ خیال کریں ۔
Screenshot 2024-10-09 144101

سرگرمی3 ٹریس، کٹ اور اوورلیپ 

یہ سرگرمی کسی بھی تین مختلف طرح کی اشیا جیسے پتّیاں، چھوٹے سامان اور ناہموار شکلوں کے ساتھ کی جاسکتی ہے۔

مرحلہ 1

 کوئی بھی تین اشیا  منتخب کریں اور ان کی تصویر بنایئے۔
Screenshot 2024-10-09 144147

مرحلہ 2

 اپنی تصویروں کے اوپر ٹریسنگ پیپر رکھ کر ان تینوں شکلوں کا الگ سے خاکہ تیار کریں۔
Screenshot 2024-10-09 144218

مرحلہ3

تینوں اشیا پر کی گئی ٹریسنگ کو کاٹ  لیں۔
Screenshot 2024-10-09 144236

مرحلہ4

 کسی ڈرائنگ پیپر پر پہلے کٹ آوٹ کا خاکہ ٹریس کریں۔
Screenshot 2024-10-09 144240
استاد کے لیے یاد ہانی ٹریسنگ میں بازو کی حرکت درکار ہے۔ اس سے پنسل پر گرفت بہتر ہوتی ہے۔  لیپنگ نئی تصویر بنانے میں مد د گار ہوتی ہے اورنئے رنگوں کی تخلیق میں مدد ملتی ہے۔

مرحلہ 5 

دوسرے کٹ آئوٹ کو تھوڑا اورلیپ کرتے ہوئے پہلے والے کٹ آئوٹ پر رکھیں ۔
اب اس کی آئوٹ لائن بنائیں
Screenshot 2024-10-09 144547

مرحلہ 6

 دونوں چیزوں کا اور لیپ کرتے ہوئے تیسرا کٹ آوٹ اوپررکھیں اور خاکہ بنائیں۔
واہ! آپ نے ایک نئی شکل بنا دی۔
Screenshot 2024-10-09 144606

مرحلہ 7

اپنی ٹریس کی ہوئی ہر شکل میں الگ سے رنگ بھریں  —  لال،پیلااورنیلا 
آپ واٹر کلر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
واہ! اور لیپنگ رنگ میں آپ کو تین نئے رنگ نظر آئیں گے۔
Screenshot 2024-10-09 144636

مرحلہ 8

اپنا کام مکمل کر کے اس جگہ کو صاف کیجیئے۔


سرگرمی4 میں ایک بوتل کا ڈھکن ہوں۔

میرے خیال سے آپ کو میری شکل پتا ہے۔
میری بوتل کھو گئی ہے۔
کیا آپ میرے لیے ایک بوتل بنا سکتے ہیں؟
اسے ان بوتلوں سے مختلف بنائیں جو آپ دیکھتے ہیں۔ 
یا میں یہ نہ جانوں کہ میری کون سی ہے!
اگر آپ بنائیں گے بوتل دو
اُس سے خوش ہوگا میرا دوست ہے جو۔

سرگرمی 5  مٹی سے کھیلیں


کیا مٹی سے کھیلنے میں مزہ نہیں آتا؟
مٹی سے مختلف شکل اور صورت کی اشیا بنائی جا سکتی ہیں۔
اپنے ارد گرد موجود اشیا کی بنیادی شکلیں بنائیں۔آپ ان میں جادوئی خصوصیات شامل کر سکتے  اور اپنے آئیڈیاز میں دوسروں کو شریک کر سکتے ہیں۔
انہیں مٹی سے بنانا شروع کریں۔ چھڑی کی مدد سے ڈیزائن، پیٹرن، نقطے اور لائنیں شامل کریں۔
 اسے مکمل کریں اور اپنی اشیا کو مختلف نام دیں۔
Screenshot 2024-10-09 144752

مشق : کسی  مقامی میوزیم، دستکاری میلے میں جائیں یا کمہار سے ملیں۔ آپ کو مختلف قسم کی مٹی کی بنی ہوئی چیزیں ملیں گی۔ وہ بنائیں جو آپ کو واقعی پسند آئے۔ اِس میں مزہ آئے گا!




کیا آپ جانتے ہیں
 ہندوستانی موسیقی میں موسیقی کے آلات کے طور پر مٹی کے برتن بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اسے گھا ٹم کہا جاتا ہے۔ 

سرگرمی6 برتن بنانا


1. آپ ان تصویروں میں کون سی اشیا  دیکھتے ہیں؟
.............................................................
2. آپ نے کن مختلف سائزس اور شکلوں کے برتن دیکھے ہیں؟
..............................................................
3. ان تینوں تصویروں میں لوگ کیا کر رہے ہیں؟
.....................................................
.....................................................
..................................................

کسی مٹکے کو سجانے کی کوشش کریں!
Screenshot 2024-10-09 145208