آر ٹ میں پودوں کی عکاسی
ہم اپنے ارد گرد بہت سے پودے دیکھتے ہیں۔ باب کے اختتام تک،آپ کہانیوں کے ذریعے پودوں کی اہمیت سمجھیں گے اور باغوں، پارکوں، کھیتوں، فارموں یا ان کے ارد گرد کسی بھی ہرے بھرے علاقے میں فطرت کی سیر کے ذریعے ان کی خوبصورتی کا تجربہ کریں گے۔ آپ قدرت سے متعلق کہانیوں کو یاد رکھنے اور انہیں اپنے آرٹ ورک کے ذریعے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
آپ فطرت میں خوبصورت لکیروں، شکلوں، رنگوں اور قدرتی پیٹرن (Patterns)دیکھیں گے اور انہیں کپڑوں اور آرٹ ورک میں پائی جانے والی ڈیزائن کے ساتھ جوڑپائیں گے۔


آپ چھڑیوں ، بیجوں ،کنکریوں،سوکھی پتیوں ،پھولوں اور دیگر اشیا جیسی قدرتی چیزوں کو جمع کر سکتے اور تجربہ کر سکتے ہیں۔ آپ خود بھی اپنی خیالی تصویریں تخلیق کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ لباسوں ، گریٹنگ کارڈس، کاغذ کےحاشیوں اور ڈرائنگ کے ذریعہ اسٹینسلوں میں رنگ بھرنے اور دست کاری کے لیے خود اپنے ڈیزائن بھی بنا سکتے ہیں۔ 
سرگرمی1 فطرت کی سیر اور مصوری
اپنے کلاس روم سے باہر نکلیں اور اسکول کا باغیچہ، پارک، کھیت، فارم یا زمین کا ہرا بھرا حصّہ جو محفوظ ہو اور جس میں بہت سارے پودے ہو، دیکھیں!
پتوں، پھولوں، تنوں، چھالوں، کیڑے مکوڑوں، تتلیوں، شاخوں، پھلوں، بیجوں اور جڑوں کو آہستہ سے چھوئیں اور قریب سے دیکھیں۔آپ کو کس قسم کی لکیریں، شکلیں، رنگ اور پیٹرن (Patterns)نظر آتے ہیں؟ آپ ان کو چھو کر کیسا محسوس کرتے ہیں؟
اپنی ڈرائنگ بک یا کاغذ اور پنسل اپنے ساتھ رکھیں۔

سرگرمی2 قدرت سےمصوری
مختلف شکلوں کے تین یا چار پھولوں، پتیوں یا پرندوں کا آڈٹ لائن بناکر ان میں رنگ بھریں۔

مشق: خود اپنے قدرتی رنگ بنائیں۔
اپنے گرد پیش سے پھل ،سبزی،جڑ،پھول،یا پتیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑےلے لیں انہیں کچل کر کوٹ کر تھوڑا سا پانی ملائیں اور دیکھیں کہ کون سے رنگ بنتے ہیں۔
سرگرمی3 رسیلے رنگ!


سرگرمی4 عمارتوں میں جالی (Grill)
مشق : کسی عمارت یا تاریخی عمارت میں جائیں جس میں جالی کی نقاشی ہو۔ جالی میں جوپیٹرن آپ دیکھیں ان کی تصویر بنائیں۔
پنسل کا استعمال کرتے ہوئے، خالی جگہوں کو اپنے جالی پیٹرن سے پُر کریں۔

سرگرمی5 اپنی جالی خود بنائیں
اس سرگرمی میں قینچی کا استعمال کرتے ہوئے بہت محتاط رہیں۔ اپنے استاد یا والدین سے مدد لیں۔
جالی بنانے میں کاٹنے یا تہہ کرنے میں آپ کے جس دوست کو دشواری ہو اسے مدد اور تعاون دیں۔
مرحلہ1
ایک پرانا اخبار لیں اور کئی بار تہہ کریں ۔

مرحلہ2
دو یا تین مختلف پتیوں کی شکلیں بنائیں۔

مرحلہ3
تمام تہوں کو سیدھ میں رکھتے ہوئے شکلیں کاٹیں۔

مرحلہ4
تہوں کو کھولیں اور اپنی جالی میں رنگ بھریں!

مشق : خود اپنی جالی کو بطور اسٹینسل استعمال کریں اورکاغذ پر ڈیزائن بنائیں۔ اس میں رنگ بھریں۔اس کی مثال یہاں دیکھیں۔

سرگرمی6 تصویری کہانیاں
کیا آپ پودوں یا درختوں کے بارے میں کوئی کہانی جانتے ہیں؟
کہانی کے لیے تصویر بنا کر اس میں رنگ بھریئے۔


مختلف لباسوں ،بناوٹی کپڑوں ، تصویروں اور گھر میں ملنے والی دوسری چیزوں میں پودوں کی ڈیزائن تلاش کریں۔ اور انہیں یہاں دیئے گئے باکس کے اندر بنائیں۔

سرگرمی7 بنائیں پودوں کے ڈیزائن
اپنی اشیا چنیں:
سادہ کاغذ، چارٹ پیپر،بے کار کترنیں، پرانے اخبار یا رنگین کاغذات، دھاگہ، قدرتی اشیا جیسے زمین پر گرے ہوئے بیج، پھول، پتّے، پنکھڑی اور گوند۔
پودوں سے تازہ پھول اور پتّے توڑنے سے گریز کریں۔

اپنے اساتذہ اور ساتھیوں کے ساتھ اپنے آئڈیاز اور اشیا کے انتخاب پر تبادلہ خیال کریں۔آپ (Greeting Card) یا صفحے کا حاشیہ بنا سکتے ہیں۔اپنے آئڈیاز(Ideas) یہاں بنائیں۔
