ہمارے آس پاس مختلف پرندے، کیڑے مکوڑے اور جانور پائے جاتے ہیں۔ کچھ آسمان پر نظر آتے ہیں، کچھ پانی میں، کچھ زمین پر، اورکچھ زمین کے اندر۔


جانوروں کا مشاہدہ آپ کو اِن کی شکلوں، ڈیل ڈول، رنگ، بناوٹ، غیرمعمولی نشانات اور اُن کی کھال پر موجود پیٹرن (Pattern) کی پہچان کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ مختلف کہانیوں کے منظر سے بھی آپ اُن کے گھروں اور قدرتی مسکن وغیرہ دریافت کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنے آپ سے مختلف آرٹ کے نمونے بناکر لطف اندوز ہوسکتے ہو۔ اور تب آپ الگ الگ آرٹ کا سامان اور طریقوں سے اِن جانوروں کو دِکھا سکتے ہیں۔


سرگرمی1 جانوروں کی کہانی تخلیق کریں
جانوروں کی کہانی کا تصور کر کے اس کی تخلیق نیچے دی گئی جگہ میں کریں۔

اپنے تخیل سے دو یا تین مناظر کی تصویر کشی یہ دِکھانے کے لیے کر سکتے ہیں کہ پہلے کیا ہوا تھا اور بعد میں کیا ہوا اور اُس کے بعد کیا ہوا وغیرہ...

مشق : اپنے گھر کے آس پاس پائے جانے والے جانوروں ،پرندوں اور کیڑوں مکوڑوں کی تصویر بنائیں اور ان میں رنگ بھریں۔
سرگرمی2 جانور اور میں
اپنے گروپ میں ماسک بنانے کے لیےبات چیت کریں۔
مرحلہ 1: ایک جانور کا انتخاب کریں۔
مرحلہ 2: اس کے چہرے پر لکیروں، شکلوں اور رنگوں کا مشاہدہ کریں۔
مرحلہ 3: آپ نےجس جانور کا انتخاب کیاہے اس کی آنکھیں، ناک اور کان کی ڈرائنگ کرتے ہوئے اپنا ماسک بنائیں!
مرحلہ 4: اپنے خود کے جانور کا ماسک دستیاب آَلات اور سامان کے ساتھ تیار کریں۔


استاد کے لیے یاد ہانی 3-4 بچّوں کے گروپ بنائیں، انہیں ان کی پسند کا سامان دیں جس سے وہ اپنے ہر گروپ میں ماسک بنا سکتے ہیں
سرگرمی3 جانوروں کی اداکاری
اپنے جانوروں کے ماسک پہنیں؟
اُس جانور کو زندہ کریں!
اُس جانور کی طرح چلیں ا وراُس کی طرح آواز نکالیں۔
وہ جانور کیسے کھیلتا ہے؟
یہ جانور کیا کہےگا؟
اس سرگرمی کو گروپ میں انجام دیں اور جانوروں کی زندگی میں ایک دن کا تصور کریں اور جانوروں کی کہانی بنائیں۔
اپنے ماسک پہنیں اور کہانی میں اداکاری کریں! یہ سرگرمی آپ کے تھیٹر یونٹ کا بھی حصہ ہے۔
سرگرمی4 جانوروں کے گوشے
ہاتھی میں آپ کو کیسی شکلیں نظر آتی ہیں؟
....................................................
....................................................
کیا آپ دوسرے جانوروں میں بھی یہی شکلیں دیکھتے ہیں؟
............................................................
تصویرں میں موجود شکلیں بنائیے اور رنگ بھریئے۔ جیسے کہ پہلی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اب خود کسی اور جانور، کیڑے، رینگنے والے جانور یا پرندے کی تصویر بنانے کی کوشش کریں
مرحلہ 1: آنکھیں بند کرکے جانور کے جسم کا تصور کریں۔
مرحلہ 2: سوچیں کہ اس کے جسم کو بنانے کے لیے آپ کس کس قسم کی شکلوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 3: جانوروں کی تصویر بنائیں۔
مرحلہ4: اس میں رنگ بھریں!
سرگرمی5 اپنے پالتو جانوروں کے لیے گھر بنائیں
خیال کریں کہ آپ کا ایک پالتو جانور ہے، وہ پانی میں رہ سکتا ہے، یا زمین پر زمین کے نیچے یا اِن سبھی جگہوں پر، اپنے پالتو جانور کا نام رکھیں، اپنے آس پاس کے قدرتی ماحول سے اپنے پالتو جانور کے لیے ایک گھر بنائیں۔
...................................................... اپنے پالتو جانور کا نام:
اپنے پالتو جانور کے گھر کا آئڈیا نیچے دی گئی جگہ میں بنائیں۔