Skip to content


تہوار، مواقع، اور تقریبات


ہم سال بھر طرح طرح کے تہواروں اور خاص مواقع پر جشن مناتے ہیں۔ یہ ہمارے دلوں اور گھروں کو روشن کرتا ہے۔ ہم اس خوشی کا اظہار کئی طریقوں سے کرتے ہیں۔ اس میں کھانا، گھر کی سجاوٹ، موسیقی، تہوار کا لباس، رقص اور لوگوں کا اکٹھا مل بیٹھنا شامل ہوتاہے۔

Screenshot 2024-10-09 172302Screenshot 2024-10-09 172307

باب کے آخرتک،آپ بصری فنون کی چند روایات سے واقف ہوجائیں گے، جو ایک تہوار کا ماحول بناتے ہیں۔ ان میں فرش کے ڈیزائن، مالا، توران اور لالٹین شامل ہیں۔ اس باب میں آپ آرٹ کی مقامی روایات سے متعلق سرگرمیاں انجام دیں گے۔جوکہ آپ کے گھروں اور آس پاس کی پڑوسی آبادیوں میں کی جاتی ہیں۔

Screenshot 2024-10-09 172321Screenshot 2024-10-09 172558

سرگرمی1 فرش اور دیوار پر ڈیزائن

کیا آپ نے فرش یا دیواروں پر بنے ڈیزائن دیکھے ہیں؟

آپ نے انہیں کہاں دیکھا ہے؟

ہم اپنے فرش یا دیواروں کو کب سجاتے ہیں؟

..........................................................................

..........................................................................

Screenshot 2024-10-09 172332

نیچے کی جگہ پر فرش کا ڈیزائن بنائیں۔









نقطوں اور لکیروں کا استعمال کرتے ہوئے رنگولیاں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

مثالوں کو دیکھیں اور نقطوں کوملا کر خود اپنے پیٹرن بنائیں۔

Screenshot 2024-10-09 172404

Screenshot 2024-10-09 172355


سرگرمی2 رسّی پر پھول گاتے ہیں

Screenshot 2024-10-09 172804

ہم خاص موقعوں پر مالا بنانے کے لیے پھولوں اور پتیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم توران بھی بناتے ہیں! ان کے رنگ اور خوشبو سے تہوار کا سماں بن جاتا ہے۔

آئیے ہم اپنی مالائیں اور توران بنائیں!

آپ پھول، پتّے، چھڑیاں، کاغذ، موتی، دھاگہ اوراپنے اطراف میں موجود دیگر چیزوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

مرحلہ 1: اپنے بازو کی لمبائی یا 3 (تین) فٹ لمبا دھاگہ لیں۔

مرحلہ 2: کاغذ، پتّوں، پھولوں وغیرہ کو لے کر ایک پیٹرن بنائیں اور ایک دھاگے سے  چسپاں کرکے تورن بنائیں۔

مرحلہ 3: کسی دروازے پر اپنی تورن سجادیں۔

Screenshot 2024-10-09 172804

سرگرمی3 اپنی کاغذی لالٹین بنائیں

آپ نے جالی بنائی ہے،اب آپ اپنی کاغذی لالٹین بھی بنا سکتے ہیں! آپ  بس کاغذ کے دو کناروں کو جوڑ کر اسے بیلن کی شکل دیں۔

اپنی لالٹین کو پرکشش بنانے کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال کریں۔

Screenshot 2024-10-09 172415

سرگرمی4 خوداپنے مٹی کے دِ یے بنائیں

آپ نے پہلے ہی مٹی سے چیزیں بنائی ہیں۔
 کیا آپ نے کوئی دِیا بنایا ؟
آپ اپنے دِیے کو کتنی مختلف شکلوں میں بنا سکتے ہیں؟
اپنے دِیے کو دھوپ میں سکھائیں اور پھر اسے رنگیں، ڈیزائن کریں۔
اسے شیشے، ٹیپ، بندی یا تصویروں سے سجایا جا سکتا ہے۔
کوئی ایک دِیا بنانے کی کوشش کریں۔
Screenshot 2024-10-09 172424

سرگرمی5 زیورات بنائیں

 کسی بھی کاغذ، قینچی، مومی رنگ اور گوند یا ٹیپ کی مدد سے زیورات بنائیں۔
اپنی پسند کے سامان کا استعمال کریں تاکہ آپ ان میں ڈیزائن اور سجاوٹ شامل کر سکیں۔
Screenshot 2024-10-09 172441
مرحلہ 1: دو کاغذ کی پٹّی لیں جو آپ کی کلائی کو لپیٹ سکے۔
مرحلہ 2: ایک پٹّی کو اپنے پسندیدہ پھول کے رنگ میں رنگیں۔
مرحلہ 3: دوسری پٹّی کو مختلف رنگ میں رنگیں۔
مرحلہ 4: پٹّی کو سجانے کے لیے ڈیزائن، پیٹرن بنائیں اور دیگرسامان چسپاں کریں۔
مرحلہ 5: ہر پٹی کو اپنے کلائی کے گرد لپیٹیں اور اسے گوند یا ٹیپ کے ساتھ چسپاں کریں۔
آپ کا کڑا تیار ہے!
Screenshot 2024-10-09 172435

 اب ایسے ہی آپ اپنے خود کی پائل اور دیگر زیورات بھی ڈیزائن اور تیار کر سکتے ہیں۔ ان کے لیے قدرتی اشیا استعمال کریں۔ جب یہ تیار ہو جائیں تو اپنے ہم جماعت سے ادلا بدلی کریں یا بطور تحفۃ پیش کریں۔