سرگرمی1 آئیے قومی ترانہ گائیں
آئیے قومی ترانہ گائیں
جن گن من ادھی نایک جیا ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
پنجاب سندھ گجرات مراٹھا
دراوڑ اتکل بنگا
وندھیا ہماچل یمنا گنگا
اچھل جلدھی ترنگا
توا شبھ نامے جاگے
توا شبھ آشش ماگے
گاہے توا جیا گاتھا
جن گن من ادھی نایک جیا ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
جیاہے، جیا ہے، جیا ہے
جیا جیا جیا، جیا ہے
نغمہ نگار: رابیندرناتھ ٹیگور
زبان: بنگالی / بنگلہ
کیا آپ جانتے ہیں؟
ہر ملک کا قومی ترانہ ہوتا ہے۔ یہ ہمارے ملک کا آئینی نغمہ ہے اور اہم تقریبات میں بجایا جاتا ہے۔جب بھی قومی ترانہ بجایا جاتا ہے، ہمیں ہمیشہ ملک کے احترام کے طور پر کھڑے ہونا چاہئے۔
قومی ترانہ گاتے ہوئے آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟
اپنے اسکول کا ترانہ یا دعا غور سے سنیں اور گائیں۔
موسیقی کی دوسری وہ کون سی قسمیں ہیں جو آپ کو اچّھی لگتی ہیں۔
سرگرمی2 آوازیں اور موسیقی!
آوازیں ہمارے چاروں طرف ہیں:
بارش کی آواز،چڑیوں کی چہچہاہٹ یا آتی جاتی ریل گاڑیاں کی آواز، گائے کا ڈکرانا، پتیوں کی سرسراہٹ، مختلف عبادت گاہوں میں گھنٹی اور دعاؤں کی آوازیں، طرح طرح کے ڈمرو، ڈھول، پکھاوج، منجیرا وغیرہ۔ کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ یہ سب ایک دوسرے سےکیسے مختلف ہیں؟

کیا آپ ان آوازوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جو آپ کو اپنے گرد و پیش میں سنائی دیتی ہیں اور انھیں نیچے لکھ سکتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں؟ آوازوں کا کوئی مجموعہ موسیقی بن جاتا ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ موسیقی کن چیزوں سے بنتی ہے، نغمہ راگ اور تال جو آپ کے کانوں کو بھلے لگتے ہیں اور آپ کومزہ آتا ہے۔
................................................................................................................نوٹس
................................................................................................................
................................................................................................................
................................................................................................................