موسیقی میں تال بہت اہم ہے۔

گھڑی کی ٹک ٹک، نل سے پانی کے گرنے کی ٹپ ٹپ یا کسی چڑیا کی چہچہاہٹ پر غور کریں –
ان کے علاوہ اور کون سی چیز آپ کے آس پاس مسلسل تھاپ کی کیفیت پیدا کرتی ہے؟
وہ کون سی آوازیں ہیں جن میں لگاتار تھاپ کی کیفیت پیدا نہیں ہوتی؟
درخت پر سرسراتی ہوئی پتیاں، پریشر کوکر کی سیٹی ، ٹریفک کے ہارن یہ سب ایسی آوازیں ہیں جن کی تھاپ لگاتار نہیں ہوتی۔
آپ کو لگاتار تھاپ پسند ہے جو لگاتار نہ ہو۔ دونوں کی ایسی کون سی مثالیں ہیں جن کے بارے میں آپ سوچ سکتے ہیں؟
سرگرمی1 اک دو تین چار
نیچے تالی، چٹکی اور پیر پٹخ کر پیٹرن بننے کی تصویریں دی گئی ہیں
خود اپنے نمونوں سے چارتھاپ کی دُھن تخلیق کریں اور لطف اٹھائیں۔
سرگرمی2 پکار اور جواب کا نقشہ (Mapping)
ہم اپنے جسم سے دُھن پیدا کر سکتے ہیں۔
تالی بجاکر
چٹکی بجاکر
پیر پٹخ کر
منہ سے آوازیں نکال کر
چلیں انھیں نمبر دیتے ہیں—
تالی –1
چٹکی – 2
پیر پٹخنا – 3
منہ سے آوازیں نکالنا – 4
اپنے جسم سے خود کی دُھن کے پیٹرن تیار کریں۔
اب ایسی دُھنوں کا بنانا جاری رکھیں۔
نوٹس

سرگرمی3 آئیے غور سے سنیں اور یاد کریں
آئیے اب ایک بہت مشہور گانا یاد کریں جو دنیا کے کئی حصّوں میں گایا جاتا ہے۔
ہم ہوں گے کامیاب
ہم ہوں گے کامیاب،
ہم ہوں گے کامیاب ایک دن
ہو ہو من میں ہے وشواس،
پورا ہے وشواس،
ہم ہوں گے کامیاب ایک دن
English
We shall overcome,
We shall overcome,
We shall overcome some day
Oh, deep in my heart,
I do believe,
That we shall overcome some day.
Kannada
Navu Gedde Geltivi,
Navu Gedde Geltivi,
Navu Gedde Geltivi Ondu Dina
Oho Manadali Vishwasa,
Purti Vishwasa,
Navu Gedde Geltivi Ondu Dina.
سرگرمی4 آلات موسیقی سے تال کو سیکھیں
اپنی پسند کے گانے کی تال کو بجائیں۔
کیا آپ اِس تال کو ڈانڈیا، کلیپر، منجیرا، ڈھپلی، مراکاس اور ریٹل کے ساتھ بھی جاری رکھ سکتے ہیں؟
آپ کو موسیقی کے اِن آلات کو قاعدے کی تال سے بجانے میں مزہ آئے گا۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
تال کے ابتدائی تصور کا ذکر سمویدا میں ملتا ہے۔ شمالی اور جنوبی ہندوستان میں تال کے برتنے کے طریقے 16ویں صدی تک الگ الگ نہیں تھے۔
سرگرمی5 آئیے اپنے جسم سے دُھن کا ساتھ دینا سیکھیں
آئیے تالی بجا کر یا اپنے پیر کو پٹخ کر( ایک وقت میں ایک بار) گنتی کریں۔
دھن کا ساتھ دینے کے لیے تالیوں کی مختلف قسمیں استعمال کریں۔ آپ کے دائیں ، بائیں اور اوپر تالی بجائیں یاخاموشی سے گنتی بھی کریں۔
مثال کے طور پرسر کے اوپر تالی1، 2، 3 تالی، 5، 6، ، تالی 1، 2، 3 - دائیں تالی5، 6، 7 بائیں سے تالی1، 2، 3 خاموشی سے 5، 6، 7۔
آپ نے دیکھا کہ تالیوں سے سے تال کو قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ پانچ دس منٹ کی مشق کے بعد طبلہ بول کا اضافہ کرتے ہیں۔
دھا گے نا تی (دہرائیں ) تالیوں اور گنتی سے دہرائیں۔ پھر گنتی اور تالی سے جاری رکھیں — ناکا دھی نا
تو تال ’’دھا گی نا تی نا کا دھی نا‘‘ بول کے ساتھ کہروا کہلاتی ہے۔
اس انداز میں، آدی تال کو اوپر لاسکتے ہیں جس میں 8 اکشرا کالا (8 ضرب) ہوتی ہے۔
تا کا دھی می - تا کا جھا نو
اس گانے کے ساتھ یہ تال بج رہا ہے۔
آیئے لطف اٹھائیں - تالی بجائیں، گائیں اور جھومیں
سرگرمی6 موسیقی میں سُر کو سیکھیں
ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور بہت سے مختلف موسیقی کی اقسام، دنیا بھر میں سات سُر رکھتے ہیں۔
سا، رے ، گا، ما، پا ، دھا، نی.......
اوپر دیئے گئے سروں کے بعد ’سا‘ گائیں مگر اونچی آواز میں۔ اکٹھّے یہ ساتوں سُرسپتک کہلاتے ہیں۔
چلو اِن سات سُروں کو ساتھ میں کئی بار گاتے ہیں۔ پہلے اوپر سے نیچے پھر نیچے اوپر۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
بھارتا مُنی کے ذریعے لکھا گیا ’’ناتیا شاستر‘‘ ہندوستان کا ایک قدیم متن ہے۔ اِس میں موسیقی، رقص اور ڈرامے کی بات کی گئی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ناتیا شاستر میں ہر سُر کو الگ جذبے سے جوڑا گیا ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہوا کہ جو موسیقی آپ گاتے یا سنتے ہیں آپ کو الگ الگ طرح سے محسوس کروا سکتی ہے جب مختلف سُر استعمال کیے جارے ہوں۔
سرگرمی7 آؤ مل کر گائیں: سر، کندھے، گھٹنے اور انگوٹھے
ایک تفریحی سرگرمی انجام دیں۔ جب آپ گا رہے ہوتے ہیں تو اپنا سر، کندھے،گھٹنے اور انگوٹھوں کو چھوئیں۔ اس سے آپ کو تال میل کی مہارتوں میں مدد ملے گی۔ اور آپ پنجابی زبان سے متعارف ہوجائیں گے۔
نغمہ:
سُر، موڈے، گوڈے، پَر، گوڈے، پَر۔
سُر، موڈے، گوڈے، پَر، گوڈے، پَر۔
نالے انکھ، نالے کان، نالے مُھ، نالے نک۔
سُر، موڈے، گوڈے، پَر، گوڈے، پَر۔
معنیٰ:
سر، کندھے، گھٹنے، پیر، گھٹنے، پیر۔
سر، کندھے، گھٹنے، پیر، گھٹنے، پیر۔
نالے آنکھ، نالے کان، نالے منہ، نالے ناک۔
سر، کندھے، گھٹنے، پیر، گھٹنے، پیر۔
زبان : پنجابی
اب آپ جان گئے ہیں کہ دو زبانوں میں اس گانے کو اور سرگرمی کو کیسے گایا اور انجام دیا جائے گا؟ کیا آپ اِسے کسی ایسی زبان میں کریں گے جسے آپ جانتے ہوں۔
اوپر دیے گانے کو مختلف رفتار( تیز اور دھیمی کیفیت کے ساتھ) گانے کی کوشش کیجیے۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
موسیقی میں لے کا مطلب تال یا دُھن ہے۔ یہ آپ کے دل کی دھڑکن کی طرح لگاتار ہوتی ہے۔ لیکن بالکل اسی طرح جیسے دوڑتے ہوئے آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور سوتے ہوئے ہلکی ہو جاتی ہے، لے مختلف نغموں کے لیے الگ الگ ہو سکتی ہے۔
سرگرمی8 سال گرہ کا گیت
سال گرہ سب کے لیے اہم ہے۔ آئیے سال گرہ کا گیت یاد کریں۔
گیت
جنما دِنم اِدم آئی پریا سکھے
شنتنوتو تے سرودا مُدم
پرارتھے ماہے بھاوا شتائِشی
اِشورا سدا توم چا رکشاتو
پونیا کرمانا کیرتھِمرجایا
جیونم توا بھواتو سارتھاکم
معنی
عزیز دوست سال گرہ مبارک!
خوشیاں اوربہت اچھّی چیزیں تمہارے راستے میں آئیں۔
ہم تمہاری اچھی صحت کی دعا کرتے ہیں۔
تمہاری عمر دراز ہو! خدا تمہیں سلامت رکھے۔
تم اپنے اچھّے کاموں کے لیے جانے جائو۔
تمہاری زندگی معنی خیز ہو!
نغمہ نگار: پوجیہ سوامی تیجومایانندا
زبان: سنسکرت
کیا آپ اپنی پسندکا نغمہ گا سکتے ہیں؟ اورساتھ ہی تالی سے تال دینے کی بھی کوشش کریں۔
استاد کے لیے نوٹ
کسی بچے کی سالگرہ جماعت میں ایک نغمے کے ساتھ منایئے۔ اُس میں رقص بھی ہو اور گریٹنگ کارڈ سے نیک خواہشات کا اظہار بھی ہو۔ یہ سرگرمی اپنے آپ آرٹ کو شامل رکھے گی۔
سرگرمی9 ایک دلچسپ کہانی
قدیم سنسکرت متن کے مطابق، نارادیا شِکشا میں موسیقی کے سُروں کی تخلیق مختلف جانوروں اور پرندوں کی چیخوں اور آوازوں سے ہوئی۔
آئیے انھیں اس گانے میں سیکھیں۔
نغمہ:
Sa مور کے لیے ہے جو خوب رنگین ہے
Ri سانڈھ کے لیے ہے جو بہت طاقت ور ہے
Ga بکری کے لیے جو اِدھر اُدھر بھاگتی ہے
Ma بگولے کے لیے ہے جو لمبا اورسفید ہوتا ہے
Pa کوئل کے لیے ہے جو دلکش اورپیاری ہے
Dha گھوڑے کے لیے ہے جو بہت دور بھاگتا ہے
Ni ہاتھی کے لیے جو بہت بڑا ہے
یہ ہمیں واپس پہنچا دے گا سا،،، ۔
سا ری گا ما پا دھا نی سا پا سا۔
سا نی دھا پا ما گا ری سا پا سا۔
سرگرمی10 جانور اور ان کی آوازیں
ان جانوروں کی آوازوں کی نقل کریں جو اونچی اور نیچی تان میں آوازیں نکالتے ہیں۔
جن پرندوں اور جانوروں کی آواز آپ اپنے اردگرد سنتے ہیں ان پرندوں اور جانوروں کی فہرست بنائیے۔ان کی آوازوں کی نقل کیجیے اور اپنے والدین اور دوستوں کو سنایئے۔
نوٹس
.....................................................................................................
.....................................................................................................
.....................................................................................................
.....................................................................................................
سرگرمی11 موسیقی کے تعمیری سانچے
سر موسیقی کے تعمیری سانچے ہیں، اسی طرح جیسے کوئی مکان بنانے کے لیے ہم اینٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔
کیا آپ کو وہ سات سر یا دھن جو ہم نے پہلے سیکھے تھے یاد ہیں؟ آئیے ہم انھیں ایک بار پھر ساتھ مل کر سیکھیں اور گائیں۔ اب ہم کچھ اور سرگم/ النکار کو جانیں گے۔ النکار کا مطلب ہے سجاوٹ اس لیے آپ دیکھتے ہیں کہ سر موسیقی کی سجاوٹ ہے۔
i) سا سا را را گا گا ما ما | پا پا دھا دھا | نا نا سا سا || ||
سا سا نا نا دا دا پا پا | ما ما گا گا | را را سا سا || ||
ii) سا رے گا ، رے گا ما، گا ما پا ،ما پا دھا ، پا دھا نی، دھی نی سا
سا نی دھا ، نی دھا پا ،پا ماگا، ماگا رے ، گا رے سا
ان مشقوں میں سے آپ کتنی سطریں گا سکتے تھے؟
اگر آپ تمام سطروں کو نہ گا سکتے ہوں تو کوئی بات نہیں۔ مشق جاری رکھیں۔
سرگرمی12 سروں میں موسیقی (النکار اور سرگم) گائیں اور دہرائیں
سُر:
i) سا گا ، سا گا،
سا گا ما گا رے سا
رے گا رے گا،
رے گا پا ما گا رے
سا سا سا
تالی بجائیں اور گائیں
آپ اِن لفظوں کی مدد سے گا سکتے ہیں:
آؤ، آؤ
خوشیاں مناؤ
گاؤ گاؤ
سب مل کر گاؤ
ii) آئیے دوسرا سرگم / النکار گائیں۔
سا سا سا رے
رے رے رے گا
گا گا گا ما
ما ما ما پا
خالی جگہوں کو بھریں اور گائیں۔
نی نی نی سا
(اِس ’سا‘ کے اوپر نقطہ دیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کواونچی تان میں گانا ہے۔)
کیا آپ جانتے ہیں
سر کی اونچائی اور نیچائی کی وضاحت کرنے کے لیے ہم تان کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ تان میں کیسے گایا جائے اس کو سمجھنے کے لیےایک ساز کا استعمال کیا جاتا ہے جسے تانپورا یا تانبورا کہا جاتا ہے۔ یہ ساز لمبی گردن والا ہوتا ہےجس میں تارہوتے ہیں۔ لیکن اب برقی تنبورہ اور ایپس بھی دستیاب ہیں۔ ہندوستانی موسیقی کی مشق کے دوران، تان سے ہم آہنگی کے لیے تنبورہ کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔
سرگرمی13 تال کے بارے میں سیکھیے
تو آپ نے یہ جانا کہ تال سُر کا پیٹرن ہے۔ موسیقی میں ضَرب (Beat) کا ساتھ دینے کے لیے ہم تال کا استعمال کرتے ہیں۔
ہر تالم میں ضَرب (Beat) کی مقررہ تعداد ہوتی ہے جس کو دہرایا جاتا ہے اور اسے تال چکر کہا جاتا ہے۔ آپ نے ادی تال اور کیہروا کو گایاہے۔
آئیےدہرائیں۔ آئیے اب ایک اور تال گائیں جو ضَرب (Beat) والی ہے۔
دھا دھی نا / نا تی نا
اس تال کا نام دادرا ہے۔
سرگرمی14 اس گیت کو سنو اور اس کے ساتھ تال کو قائم رکھنے کی کوشش کرو
شیاملے میناکشی
گیت:
شیاملے میناکشی
سندیشورا ساکشی
شنکری گرو گوہا
سمدھ بھوے شیوےوا
پا مارا موچانی
پنکجا لوچنی
پدماسانا وانی ھری
لکشمی وینوتے شامبھوی
شیاملے میناکشی
گیت کے بارے میں
یہ دیوی میناکشی کے بارے میں ایک گیت ہے۔ وہ شیو کی شریک حیات اور شنمکھ کی ماں ہے۔وہ سبھی کے مدد کرتی ہے۔
گیت کار: متھو سوامی دکھشترا
زبان: سنسکرت
راگم: شنکرابھرانم
تالم: ادی
موسیقی کی اصطلاحیں ہم موسیقی میں مندرجہ ذیل اصطلاحیں استعمال کرتے ہیں۔
ہندوستانی موسیقی کی اصطلاحات English Term
تال Rythymic Cycle
لے Tempo
سم The 1st beat of any Tala
آورتن One Cycle of Tala