سرگرمی1 نئی زبان میں گیت گائیں
ہم میں سے بہت سے لوگ مختلف زبانیں بولتے ہیں ۔ کون سی زبانیں ہیں جو آپ اور آپ کے دوست گھر پر بولتے ہیں؟ اپنے بڑوں کی مدد سے کسی موضوع جیسے( موسم، تہوار، حب ا لوطنی وغیرہ ) پر کوئی گیت یاد کریں۔ اپنے والدین،بہن یا کسی سے کہیں کہ وہ یہاں پر گانا لکھے۔ پھر اِسے جماعت میں دکھائیں۔
سرگرمی2 موسیقی کے اُتار چڑھائو کے بارے میں جانیں
کسی پرترنم اور سریلے گیت کا انتخاب کر کے اس کھیل کی مدد سے اس کی مشق کریں۔
کسی بچے سے کلاس سے باہر جانے کو کہیں۔ جب بچہ باہر چلا جائے تو پانی کی بوتل یا ڈسٹر جیسی کوئی چیز کلاس روم میں چھپا دیں۔
جب بچہ واپس آئے تو اس گانے سے چھپائی ہوئی چیز تلاش کرنے میں بچے کی رہنمائی کریں۔
گروپ کی صورت میں گانا شروع کریں ۔ جب بچہ اس چیز سے قریب ہو تو تیز آواز میں گائیں اور جب بچہ اس چیز سے دور ہو تو دھیمی آواز میں گائیں۔
سرگرمی3 آئیے اوڑیا گانا سیکھیں
چار تھاپ کے چکر میں یہ اوڑیا لوک گیت سنیں۔
ہر چکر کے شروع میں کمر مٹکائیں یا تالی بجائیں۔
گیت
بولودو گادی رے مو
ھولی ھولی جاو چھی
مو سندورو گاو کو جاو چھی× 2
ایک پوتھے نودی بوھے سے پوتھے پور بوتو× 2
پوکھیرو مودورو گیٹو پھولو راھوسو× 2
امبو گاچو تاولی پیلا مننے کھیلو چھونٹی× 2
تھینکو تھینکو تھیا تھا دنا تھا دنا تھا× 2
ھولی ھولی جاو چھی کیتے انندو× 2
مو سندرو گو کو جاو چھی× 2
بولودو گاندی رو مو
ھولی ھولی جاو چھی
مو سندرو گاو کو ھاو چھی× 2
معنی :
بیل گاڑی میرے خوبصورت گاؤں کی طرف دھیرے دھیرے اور ہنسی خوشی بڑھ رہی ہے۔اس دل خوشاں سفر کے دوران میں ایک طرف پہاڑ دیکھتا ہوں اور دوسری طرف بہتی ہوئی ایک ندی۔ پرندے اپنی سریلی آوازوں میں چہچہا رہے ہیں اور پھول خوشی سے کھلے جا رہے ہیں۔
میں گاؤں کے بچوں کو بھی دیکھتا ہوں جو آم کے پیڑ کے نیچے خوشی سے ناچ رہے ہیں۔

سرگرمی4 صوت ارکان کی مدد سےسر قائم رکھیں ایک ۔ دو ۔ تین۔ چار
سنیں اور انہیں ایک لگاتار ضَرب (Beat)میں گانے کی کوشش کریں۔
سروں کو بولتے ہوئےایسے صوت ارکان آتے ہیں جن کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر Konnakolمیں جو ایک ایسا طرز ہے جس میں ہم تال کو بنانے کے لیے اپنی آواز سے کام لیتے ہیں، مندجہ ذیل صوت ارکان استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
تھا دھی دھوم نم
نم دھوم دھی تھا۔
تھا دھی دھوم نم نم
دھم دھی تھا۔
تھا تھا دھی دھی دھوم دھوم
نم نم
کوشش کریں کہ ڈانڈیا یا تالی کی مدد سے یا اسکول میں موجود کسی ساز سے اِس کو تال میں کہیں۔
ہندوستانی طرز میں ہم سروں کو اس طرح بھی کہتے ہیں پدھنت( طبلہ)
دھا دھا تا تا
دھا دھا تن نا
تا تا تی تی
دھا دھا تن نا
سرگرمی5 کشمیری گیت سنیں اور سیکھیں بمبرو بمبرو
اِس گانے کے لَے پر غور کرتے ہوئے اپنے جسم سے تالی وغیرہ سے تال دیں۔
نغمہ:
بمبرو بمبرو
بمبرو بمبرو شام رنگ بمبرو
کیازی چھکھ یتھ نالانو
ھو ھو ھو
بمبرو بمبرو
ھال باو پاننوی ھا شام سوندھرو،
ایس کررو جان قربانو
ھو ھو ھو
بمبرو بمبرو
بمبورسس یمبرزل بی بی سمکھاون
نیرن پرین ارمانو
ھو ھو ھو
بمبرو بمبرو
گیت کے بارے میں
یہ کشمیر کا ایک گانا ہے۔یہ گانا بلیک بمبل بی کے بارے میں ہے کہ وہ کس طرح سےجشن مناتی ہے۔
سرگرمی6 کوکنی گیت سنیں اور سیکھیں اندر موجیا ماما
ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور بہت سے مختلف موسیقی کی اقسام، دنیا بھر میں سات سُر رکھتے ہیں۔ نغمہ:
اندر موجیا ماما،
آنی ھو سنگتا ٹوکا 2
انی مزوریچا پیلا لاگی فیلوما دی نا کا 2
اندر ماما آئیلو،
آنی پاچھے پونا لمپلو 2
انی موزوریچا پیلں ٹکا ایکا گاھسا خیلو 2
یا یا مایا یا 2
گیت کے بارے میں
یہ کوکنی زبان میں لکھا گیا ایک روایتی گوان لوک گیت ہے۔ یہ چوہے کے لیے نصیحت ہے کہ وہ بلّی سے دور رہے اور اس کے ساتھ ہر گز نہ کھیلے۔
سرگرمی7 تمل گیت سنیں اور سیکھیں چنا چنا چٹو
گیت
چنا چنا چٹو
سنگارا چٹو
پٹو پولا مینی
وتامنا کنگال
امبو پولا تھاوی
اگایتھل پارکم
کومبو میلا ناروکم
کادیل العم اروکم
کورائی میلا ونتھو نیندرو سیتی اڈیکم
گیت کے بارے میں
یہ گانا ایک خوبصورت چھوٹی چڑیا کے بارے میں ہے جو آسمانوں کے درمیان اُڑتی رہتی ہے۔ اسے کھیتوں سے دانے چگنا اور چھتوں پر چہچہانا پسند ہے۔