Skip to content


    جشن منائیں



سرگرمی1 آئیے دیوالی کا گانا سنیں اور یاد کریں

جگمگ آئی دیوالی

Screenshot 2024-10-14 124112

دیوالی
جگمگ جگمگ آئی دیوالی
خوشیاں ڈھیر لائی دیوالی
جگمگ جگمگ آئی دیوالی
دیپ جلے ہیں گھر گھر دیکھو
رنگولی سے سجا ہے آنگن
روشن کی لڑیاں ہیں تالی
جگمگ جگمگ آئی دیوالی
نئے نئے کپڑے پہنے ہیں 
نئی نئی چیزیں ہیں آئی
نئی نئی سی گلیاں سجالی
جگمگ جگمگ آئی دیوالی
پھر کر کے بڑھیا سا بھوجن
 ہنستے کھیلتے گانا گاتے
پھول جھڑی اور چرکھ جلا لی
جگ مگ جگ مگ آئی دیوالی
جگمگ جگمگ آئی دیوالی
خوشیاں ڈھیر لائی دیوالی
جگ مگ جگ مگ آئی دیوالی

Screenshot 2024-10-14 124108
گیت کے بارے میں 
یہ گیت دیوالی کے بارے میں بتا رہا ہے، روشنیوں کا یہ تہوار رام جی کی ایودھیا واپسی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اِسی دن لوگ نئے کپڑے پہتے ہیں اور دِیوں سے اپنا گھر روشن کرتے ہیں۔ اِس دن چاروں طرف خوشی اور جوش کا ماحول ہوتا ہے۔


سرگرمی2 آئیے سنسکرت میں نئے سال کا گانا سنیں اور یاد کریں 

Screenshot 2024-10-14 124119

گیت

کشنم پرتی کشنم یان نوم نوم

تاچا سندرم سچا تچھیوم

ورشا نوتنم تے شبھم مدم

اتروترم بھاواتو سدھیدم۔

معنی :

وہ جو ہمیشہ تازہ اور سدا بہار ہے وہ جو اپنے آپ میں بھلائی ،سچائی اور حسن ہے۔ یہ نیا سال آپ کے لیے اچھائیاں ، خوشیاں اور کامیابیاں لائے ۔

 گیت کار:  سوامی تیجومایانند

Screenshot 2024-10-14 124124


سرگرمی3 آئیے کرسمس کا گیت سنیں اور یاد کریں 

جِنگل بیلز

Screenshot 2024-10-14 124130

گیت

برف سے گزرے چلیں سلیج گھوڑا گاڑی میں

میدانوں کے اوپر سے سارے راستے نہیں

چھوٹی دم پر گھنٹی بجائیں جو رو حیں روشن کریں

کیا مزے کی ہے سواری 

سلیچ گانا گائیں آج کی رات

 اوه! جنگل بیلز ، جنگل بیلز

 سارے راستے گاتے چلیں

اوہ! کیا مزے کی ہے یہ سواری

ایک گھوڑے والے سلیچ گاڑی میں، ہوئے!

گیت کار اور موسیقار : جیمز لارڈ پیر پونٹ


Lyrics

Dashing through the snow, in a one-horse open sleigh.

O'er the fields we go, laughing all the way.

Bells on bobtails ring, making spirits bright.

What fun it is to ride and sing a sleighing song tonight.

Oh! Jingle bells, jingle bells, jingle all the way.

Oh what fun it is to ride in a one-horse open sleigh. Hey!


مزےدار سچائی

کرسمس کے موقع پر لوگ جمع ہوتے ہیں اور کرسمس کے گانے گاتے ہیں یا آپس میں دعائیں گنگناتے ہیں۔ اور اسے اس موقع کی (Carolling) مناجات کہا جاتا ہے۔

سرگرمی4 آئیے ہم عید کے لیے ایک گیت سنیں اور یاد کریں

Screenshot 2024-10-14 124147

آؤ عید منائیں

گیت
آؤ عید منائیں
ایک دوجے کے سنگ
توڑیں نفرت کی دیوار
گلے لگائیں پیار سے
گھر کو دیپو سے سجائیں
بھید بھاو کو من سے مٹائیں 
 نئے کپڑوں کے سنگ - سنگ
مہندی اور چوڑیوں کے رنگ ۔ رنگ
دعوت کی خوشیاں منائیں
چھوٹے بڑوں کے ساتھ ساتھ
خدا سے دعائیں مانگیں ہم
نانا-نانی دادا-دادی
عید مبارک اور کرم

گیت کے بارے میں
’آؤ عید منائیں گیت‘،عید کو اتحاد اور محبت کے ساتھ منانے کے بارے میں ہے۔ اس میں گھروں کو سجانے، نفرت کو بھلانے، خوبصورت لباس پہننے اور خاندان کے ساتھ تہوار سے لطف اندوز ہونے کی بات کی گئی ہے۔ یہاں خدا سے دعا مانگنےاور بڑوں سے دعا لینے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سرگرمی5 آیئےمہاتما بُدّھا کی نذر کردہ ایک دُعا سنیں اور یاد کریں

Screenshot 2024-10-14 124154
گیت
بدّھم شرنم گچھّامی
دھمّام شرنم گچھّامی
سنگھم شرنم گچھّامی
بدّھم شرنم گچھّامی
دھمّام شرنم گچھّامی
سنگھم شرنم گچھّامی

گیت کے بارے میں 
مہاتما بدھ کی نذر کروہ اِس دعا میں، 
دعا کرنے والا گوتم بدھ اور دھرما (مذہب) میں اپنے ا


سرگرمی6 آئیے حب الوطنی کاگیت سنیں اور یاد کریں

آئیے ہم ایک گیت سیکھیں جس میں ہمیں یہ بتایا جائے گا کہ قدرت بھارت کی سرزمین کو کس طرح اپنے دامن میں سمیٹے ہوئی ہے۔
Screenshot 2024-10-14 124201
گیت
ہند دیش کے نواسی بھی جن ایک ہیں
 رنگ روپ ویش بھاشا چاہے انیک ہیں
بیلا گلاب جوہی چمپا چنبیلی 2
پیارے پیارے پھول گوندھے مالا میں ایک ہیں..
ہند دیش کے نواسی بھی جن ایک ہیں..
رنگ روپ ویش بھاشا چاہے انیک ہیں ...
گنگا یمنا برہم پترا کرشنا کاویری 2
جاکے مل گئی ساگر میں ہوئی سب ایک ہیں
 ہند دیش کے نواسی بھی جن ایک ہیں
 رنگ روپ ویش بھاشا چاہے انیک ہیں
کوئل کی کوک پیاری پپیہے کی تیر نیاری 2
 گار ہی ترانہ بلبل راگ مگر ایک ہیں
 ہند دیش کے نواسی بھی جن ایک ہیں
 رنگ روپ دیش بھاشا چاہے انیک ہیں

گیت کار : پنڈت و نے چند رمد گل

کیا آپ نے گیت کی تال کو محسوس کیا ؟ یہ ہے دھاگے نائی نا کا دھی نا کیہر وا




سرگرمی7 ساتھ میں گائیں

گیت کو آن لائن سنیں اور ساتھ میں گائیں 

Screenshot 2024-10-14 124209

ہم کو من کی شکتی دینا

گیت
ہم کو من کی شکتی دینا من وجے کریں
 دوسروں کی جے سے پہلے خود کی جے کریں
بھید بھاؤ اپنے دل سے صاف کر سکیں
 دوستوں سے بھول ہو تو معاف کر سکیں
 جھوٹ سے بچیں رہیں، سچ کا دم بھریں 
دوسروں کی جے سے پہلے خود کی جے کریں
مشکلیں پڑیں تو ہم پر
اتنا کرم کر
 ساتھ دیں تو دھرم کا 
چلیں تو دھرم پر
 خود پہ حوصلہ رہے،
 بدی سے نہ ڈریں 
دوسروں کی جے سے پہلے
خود کی جے کریں

گیت کار: گلزار
موسیقار: وسنت دیسائی
Screenshot 2024-10-14 124216

گیت کے بارے میں

اس گیت میں ہم خدا سے اپنے دل کو اعتماد سے بھرا ہوا بنانے کی دعا کرتے ہیں۔
اے خدا! ہمیں وہ طاقت عطا کرنا کہ ہم اپنے دل کو اپنے قابو میں رکھ سکیں جس سے منفی خیالات سے ہم خود کو بچاسکیں اور خود کو قابل بنا سکیں۔
ہم اپنے دل سے تعصب ( بھید بھاؤ) کو ختم کر سکیں غلطی ہو جائے تو بھی دوسروں کو معاف کر سکیں ہمیں جھوٹ کی راہ سے بچا کر بچ کے راستے پر لے چلیں۔
زندگی کے مشکل حالات میں بھی ہم اپنے مذہب اور ذمے داری سے کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔ خود پر ہمیشہ اعتماد ہو اور کسی سے بھی نہ ڈریں۔