لطف کے لیے رقص کرنا
رقص کا مطلب کوئی کہانی سنانا ہے جس میں آپ پورے جسم کا استعمال کرتے ہیں اور الفاظ کے بغیر اظہار کرنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں۔ یہ خوب صورت ، فن کارانہ انداز میں روزمرہ کی سرگرمیوں کا اظہار بھی کرتا ہے۔ رقص میں بہت سی نئی باتیں بھی داخل کی جا سکتی ہیں۔ جہاں ہر فر دنئے خیالات اور حرکات کے ساتھ شامل ہو سکتا ہے۔
سرگرمی1 اپنے جسم کے اعضا کو جانیں
اس سرگرمی میں ہم اپنے جسم کے اعضا کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ اپنے ہاتھ اٹھا کر اندر سانس لے سکتے ہیں۔
. ایسا کرنے سے توانائی میں اضافہ محسوس کریں گے۔
ہماری سانس ہمارے رقص میں موسیقی کی طرر رح ہے۔ یوگا کی طرح اندر سانس لیں اور باہر چھوڑ دیں۔

سانس لینے کی ورزش کے ساتھ چار تھاپوں کی تال میں اپنے جسم کو حرکت دینے کی کوشش کریں۔ ہمارا جسم حیرت انگیز حصوں کے ایک جادوئی بستے کی مانند ہے۔ جب آپ خود سے واقف ہوں گے تو آپ خود کو ظاہر کرنے کے مختلف انداز جانیں گے۔
رقص میں ، جسم کے اعضاد و حصوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں :
1. جسم کے بڑے حصے
2. جسم کے چھوٹے حصے
جسم کے بڑے حصے
سر ، بازو، ٹانگیں اور کمر ۔
جسم کے چھوٹے حصے
کندھے، آنکھیں، بھویں، آنکھوں کی ڈلی، گال ،ناک، جبڑا، ہونٹ ، دانت، زبان، ٹھوڑی، چہرہ، دیگر اعضا ایڑیاں، ٹخنے، پیر کی انگلیاں اور ہاتھ کی انگلیاں ہیں۔

تھر کنے کا وقت !

اب جسم کے بڑے اور چھوٹے دونوں حصوں سے کام لینے کی آپ کی باری ہے۔ اپنے جسم کی حرکات کے ساتھ ان روزمرہ کاموں کو دکھائیں جو آپ انجام دیتے ہیں۔
سرگرمی2 تال کے ساتھ جسم کو حرکت دیں
سوچیں یا تصور کریں کہ آپ باہر کی کھلی فضا میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ یہ دکھائیں کہ آپ پر جوش ہو کر اچھلتے یا لمبے قدم بھرتے ہوئے کیسے اپنی آنکھوں، اپنے سر ، ہونٹوں، ہاتھوں اور انگلیوں سے کام لیں گے اور پر جوش ہو کر دوڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ قتل بھی کریں کہ پرندے، جانور ، درخت کی طرح اپنے جسم کے بڑے اور چھوٹے حصے کو استعمال کرتے ہیں۔ ساتھ ہی چھوٹی چھوٹی حرکتوں میں تال کا استعمال کریں ، سر میں گائیں
اور رقص کریں۔ مثال: ایک، دو، تین، چار چار، تین، دو، ایک۔
آئیں ہم روزانہ رقص کریں!
آئیے ... تمام چھوٹی سرگرمیوں کو ایک ہی جگہ کریں اور اپنی روزانہ کی
سرگرمیوں کو رقص کے
ذریعے دکھائیں۔

ایک ایسا رقص تیار کریں جو آپ کے روز مرہ کے معمول کی کہانی بیان کرے۔
سرگرمی3 رقص میں معمول کی کہانی
اپنے جسم سے کام لیں اور دکھائیں ۔
نیند سے جاگنا
ناشتہ کرنا
مزے دار کھانے کھانا .
. ڈھیر سارا ہوم ورک کرنا
سائیکل چلانا
کوئی اور حرکت
کوئی بوڑھا شخص کیسے چلتا ہے۔ .
آپ آسمان میں کسی چڑیا کی طرح اڑ رہے ہیں۔
اپنی خود کی کہانی سنانے میں اپنے پورے جسم کو شامل کریں۔ آپ کہانی سنانے والے
ہیں اور یہ رقص ایک خاص کہانی ہے۔
کیا میں نے اپنے جسم کے بڑے اور چھوٹے اعضا کے بارے میں معلوم کیا ہے اور یہ جانا کہ ان کا استعمال رقص میں کیسے کیا جاتا ہے؟
میں نے کہانیاں کس طرح سنائیں؟
کیا میں اپنے دوست کا اچھی طرح ساتھ دیتا ہوں؟

