قدرت کے ساتھ رقص
کیا آپ نے کبھی قدرت کا رقص دیکھا ہے؟
قدرت میں کون کون سی حرکتیں ہیں؟ قدرت کی حرکات کب ہوتی ہیں؟ اور ہاں! آپ کے ارد گرد مختلف قسم کے رقص کے عناصر بھرے ہوئے ہیں۔ قدرت کے اپنے مخصوص رقص کے حرکات ہوتے ہیں۔

سرگرمی1 قدرت اور جسمانی حرکتیں
اپنے ہاتھ، بازو اور جسم کا استعمال کرتے ہوئے اسی طرح کی نازک حرکت کو جو آپ کو قدرت میں نظر آتی ہے، نرم اور رواں انداز میں دکھانے کی کوشش کریں۔ قدرت میں بہت سے درخت اور پھول ہیں۔ ان کی مختلف شکلیں بھی ہیں! اپنے
ارد گرد غور کریں۔
جانور، پرندے، تتلیاں اور کیڑے ہاتھی کیسے چلتا ہے، بندر کیسا سلوک کرتا ہے؟
اپنے پورے بازو کا استعمال کرتے ہوئے، لمبے قدم اٹھا کر ، اپنے جسم کو حرکت دیتے ہوئے، اُن کی حرکتوں کی نقل کرنے کی کوشش کریں۔ آئیے ہم اپنی حرکتوں میں قدموں اور تال کو شامل کریں۔ آپ اپنی آواز سے .
موسیقی پیدا کر سکتے ہیں۔
سرگرمی2 قدرت اور تال کی حرکات
قدرت سے کسی بھی پرندے، جانور یا عصر کا انتخاب کریں۔ اپنے جسم کے بڑے اور چھوٹے حصوں کا استعمال کر کے حرکتیں دکھائیں۔ مثلا یہ دکھائیں کہ مور 4 تھاپوں میں تال کے ساتھ کیسے رقص کرتا ہے:
. اپنے سر کو آگے اور پیچھے ہلائیں۔
. دونوں ہاتھ پھیلائیں۔
. اپنے پیر کی انگلیوں پر چلیں۔

سرگرمی3 رقص میں قدرت کی کہانی
اب وقت آگیا ہے کہ سب مل کر تفریح کریں۔ کیا آپ تیار ہیں؟
قدرت سے اپنے پسندیدہ موضوع لیجیے۔
مثال :
. موسم جیسے سردی، گرمی، برسات ، بہار
جنگل کی سیر کا ایک دن
. تیز بارش
بدلتے ہوئے موسموں میں آپ دکھا سکتے ہیں :
گرمی کے لیے سورج - دائرے والی حرکت اور تھکے ہوئے جسم کے ساتھ۔
سردی کے لیے تیز ہوا ۔ اپنے ہاتھوں کو دونوں طرف لہرائیں۔
مانسون کے لیے بارش اور طوفان - بار بار مڑنے اور گھومنے کے ساتھ بڑے قدم بھرنا۔
. بہار کے موسم کے لیے ۔ اپنی پسند کے مطابق بہار میں ہولی کھیلنا۔

رقص کے ذریعے قدرت کی کہانی سنائیں۔ اس کے لیے پھر ایک دوسرے کے درمیان بہت زیادہ مطابقت اور سمجھ کی ضرورت ہے۔ کیا آپ کو ایسا لوک رقص یاد ہے جو آپ نے پہلے سیکھا ہو ؟
آئیے شروع کریں....
سرگرمی4 علاقائی گیت پر رقص


