دریافت

استاد کے لیے
ابواب اور اسباق کے ناموں کو ڈرامہ کی تحریر کی مانند ایکٹس (Acts) اور مناظر میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ابواب اور اسباق کی تقسیم کی گئی۔
ایکٹ 1 = باب 1
منظر 1 = سبق 1
منظر 2 = سبق 2
و دو شک ہندوستانی روایتی تھیٹر سے ایک کردار ہے۔ اس کردار کا استعمال سنسکرت تھیٹر میں ہوا تھا تا کہ مناظر کو مزاح اور کرتب سے جوڑا جا سکے۔ یہ کردار موقع کی مناسبت سے کوئی بھی شکل اختیار کر سکتا اور اس کے بارے میں بول سکتا ہے۔ یہاں اس کا استعمال بچوں کے دوست کی حیثیت سے ہوا ہے جو ان کو تھیٹر کے نظریے اور خیالات سے آگاہ کرتا ر ہے گا اور ایک سرگرمی سے دوسری سرگرمی کے دوران معلومات سے رہنمائی کرتا رہے گا۔ ودو شک بچوں سے باتیں کرے گا۔
سرگرمی کے لیے ایک کشادہ خالی کمرہ یا کھیل کا میدان جو ہر رکاوٹ یا دھار دار نکیلی چیزوں سے محفوظ ہو، مہیا کیا جائے جس میں وہ آزادی سے حرکت کر سکیں۔
طلبا سے کچھ کرنے کے لیے کہنے سے قبل استاد کو سرگرمی خود کر کے دکھانی ہوگی۔ یہ ضروری ہے کہ طلبا غور و فکر کے بعد خود اپنے خیالات یا Ideas کے ساتھ آگے آئیں۔ کیو آر کو ڈ میں مثالیں اور خیالات دے دیے گئے ہیں تاکہ سرگرمی کے دوران ان سے اساتذہ کی مدد ہو سکے۔
کلاس کی ضرورت کے مطابق جتنی مرتبہ چاہے، استاد کو سرگرمی دہرانے کی آزادی ہے۔


مجھے معلوم ہے آپ کو مختلف صورت حال تخلیق کرنے میں مزہ آتا ہے۔

کیا آپ نے دوستوں کے ساتھ دکھاوا کرنے کا ناٹک کیا ہے؟

مجھے یقین ہے کہ اپنے کھلونوں سے آپ نے کہانیاں بنائی ہیں!

آپ نے ضرور کسی الگ دنیا میں جانے کا تصور کیا ہو گا۔
اگر ہاں! تو آپ پہلے سے ہی تھیٹر میں اچھے ہیں! تھیٹر ایک تفریحی طریقہ ہے جس میں کہانیاں زندہ ہو جاتی ہیں، جو کچھ آپ نے سوچا ہے وہ آپ کے سامنے واقع ہو سکتا ہے مثلاً خیال (Ideas)، جذبات اور کہانیاں زندہ ہو کر آپ کے سامنے آجاتی ہیں۔ جب آپ انھیں اپنے سامنے کھلتے ہوئے دیکھتے ہیں تو خوش گوار معلوم ہوتا ہے نا؟

اب آپ تصور کریں کہ آپ ان کہانیوں، حالات اور جذبات کا حصہ ہیں۔ مختصر وقت کے لیے، اپنی اصل زندگی میں لوٹنے سے پہلے آپ انھیں جی رہے ہیں؟ کیا یہ دل چسپ نہیں ہے ؟
آئیے، ہم اس ڈرامے کی دنیا میں سفر کا آغاز کریں۔ یہ آپ کو ہنسائے گا،رلائے گا اور ساتھ ہی آپ زندگی کے کچھ اہم سبق سیکھیں گے۔
نمستے ! میرا نام و دو شک ہے

سب سے پہلے ہم ایک فہرست بنائیں کہ جنھیں آپ تھیٹر کا حصہ سمجھتے ہیں
--------------------- --------------- -----------------
--------------------- --------------- -----------------
حیرت انگیز ! آپ سے کچھ چھوٹ تو نہیں گیا؟ آپ نے جو فہرست بنائی ہے وہ اچھی رکھتی ہے، لیکن جو کچھ بھی آپ نے فہرست میں لکھا ہے، کیا آپ کو یاد ہے، آپ نے لکھا ہے جو جگہ آپ کے پاس ہے اور جو جگہ آپ کے ذہن میں ہے؟ یہ سب سے اہم چیزیں ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہو گی۔ آئیے ہم ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔
چلیں تلاش کریں!
دریافت
ایکٹ 1 منظر 1 حیرت ناک طور سے چلنا
سرگرمی 1 تیز رفتار چال
آپ کمرے یا میدان میں یوں ہی چلیں۔ ایک ہی راستے پر یا دائروں میں نہ چلیں ۔ جب تک ہدایت نہ دی جائے، آپ رکیں نہیں۔ دوسروں کو نہ چھو ئیں ، اُن کے پیروں پر قدم رکھنے سے بچیں ۔ غور سے سنیں اور ہدایت پر عمل کریں۔
استاد آپ کو چلنے کی رفتار سے متعلق لگا تار ہدایت دیں گے۔
رفتار 5 آپ کے چلنے کی عام رفتار ہے۔ رفتار 1 سب سے ست، رفتار 10 تیز ترین ہے۔ ( دوڑ نا منع ہے) .
شروع کریں۔ کمرے میں 5 کی رفتار سے چلیں، 8 کی رفتار سے چلیں 3 کی رفتار سے چلیں ( اور اسی طرح 20-25 سیکنڈ کے وقفے کے بعد )
اسے تقریبا 5-4 منٹ تک دہرانے کے بعد ( یا جب استاد کو یہ احساس ہو کہ بچہ درست سرتال میں ہے) جم جاؤشامل کریں اور پھر مختلف رفتاروں کے ساتھ جاری رکھیں۔

سرگرمی 2 آپ ایک صورت حال میں ہیں!

تلاش کا لفظی معنی ہے نا معلوم سے معلوم کی طرف جانا، یعنی نئی چیزیں سیکھنے کے لیے کھوج کرنا۔ تو کیا آپ اپنے اردگرد کی جگہ کو تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں جس کمرے میں آپ ہیں اس کی دیواریں، فرش، چھت اور آپ کے آس پاس کی دیگر چیز میں .... اور آپ کے اندر کی جگہ جو کہ آپ کا دماغ ، خیالات اور نظریات ہیں۔

خود کو ایک صورت حال میں تصور کریں
کام (BASIC(1)
ایسے چلیں جیسے آپ کا نٹوں پر چل رہے ہیں۔ ایسے چلیں جیسے تیل گرنے کی وجہ سے فرش پر پھسلن ہو۔ ایسے چلیں جیسے آپ ملائم روئی پر ہوں وغیرہ وغیرہ۔
کام (ADVANCED( 2
ایسے چلیں جیسے ننگے پاؤں برف پر ہوں ... اب ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے ... آپ کے پاس مفلر کے علاوہ گرم کپڑے نہیں ہیں تیز ہوا اسے اڑا دیتی ہے۔

یہ وقفہ دائرہ ہے!
وقفہ دائرہ کانوٹ
........................................
........................................
........................................
........................................
بات چیت اور بازرسی
سرگرمی کے کسی حصے میں آپ کو سب سے زیادہ مزہ آیا ؟ کیوں؟
سب سے زیادہ مشکل یا کم دل چسپ کیا تھا؟ کیوں؟
مشاہدے کے دوران آپ نے کون سی نئی باتیں محسوس کیں؟
وہ ایک نئی چیز کیا تھی جو آپ نے اپنے بارے میں سیکھی؟ اگر موقع دیا جائے تو آپ کون سی صورت حال پیدا کریں گے؟
کیا آپ کسی بھی صورت حال کو حقیقی زندگی کے کسی ایسے واقعہ سے جوڑ سکتے ہیں، جس کا آپ نے تجربہ کیا ہو؟

وہ بہت مزے دار ہوتا ہو گا آپ کے پاس جب بھی فارغ وقت ہو ، آپ اس سے کھیل سکتے ہیں۔ کیسے؟ آپ میں سے کوئی ایک ہدایت دے سکتا ہے اور باقی سب اس پر عمل کریں گے۔ یہ ضروری ہے کیوں کہ ، مزہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو ہوشیار بناتا ہے۔ چوں کہ آپ کو فوری طور پر ہدایت کا جواب دینا ہے ، اس لیے آپ کی توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔ جب کو ئی شوہور ہا ہو تو تھیر میں چوکنا اور توجہ رکھنا بہت ضروری ہے۔ یہاں تک کہ چند سیکنڈ کی دیری پورے شو کو خراب کر سکتی ہے۔
سرگرمی 3 بیٹھنا ۔ مڑنا ۔ چھلانگ لگانا
تیز رفتاری کے ساتھ سرگرمی کی ابتدا جسم گرمانے سے کریں۔ محتاط رہیں ! چھلانگ لگانے کے بعد دوسروں کو ہاتھ نہ لگائیں یا اپنے دوست کے پاؤں پر نہ کو دجائیں۔
استاد کی ہدایتوں پر عمل کریں اور چلنا شروع کریں۔ جب آپ کو مڑنے کے لیے کہا جائے تو مڑ جائیں اور پھر چلنا جاری رکھیں۔ جب جب ٹیچر اچھلنے کو کہے تو اچھلیں اور چلتے رہیں۔ ایسے ہی رفتار میں اور ہدایت میں تبدیلی آئے گی تو ذرا چو کنار ہیں۔


آئیے ہم ایک دوسر ا کھیل کھیلیں جس میں آپ کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہوشیار اور متوجہ ہونا ہے۔ آپ تیار ہیں؟
یہ وقفہ دائرہ ہے!

بات چیت اور بازرسی
آپ کو سرگرمی کا کون سا حصہ سب سے زیادہ پسند آیا ؟
کیوں؟
کیا ہدایات کے معنی کو آپس میں تبدیل کرنے سے یہ سرگرمی زیادہ مشکل ہو گئی۔
. آپ اڈلی ، وڑے اور سانبھر کو تبدیل کرنے کے لیے کیا استعمال کریں گے۔
وقفہ دائرہ کانوٹ
................................................................
................................................................
................................................................
................................................................
................................................................

منظر 2 بغیر بولے ترسیل

سرگرمی 4 مجسمہ بنا اور اداکاری کی پہچان
بے ترتیبی سے چلیں یہاں تک کہ استاد کی تالی کی آواز سنیں۔ جب آپ کا استاد تالی بجائے تو آپ مجسمے کی طرح جامد ہو جائیں۔ استاد آپ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔ دوسرے لوگ اس بچے کے عمل کے معنی کا اندازہ کریں گے۔ دوبارہ بے ترتیبی سے شخص چلتا ہے اور جب تک آپ تالی نہیں سنتے ہیں، یہ چلتا رہتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اپنے قیاس کو زیادہ سے زیادہ تخلیقی پرلطف اور دل چسپ بنانے کی کوشش کریں۔ کوئی کی بھی صحیح یا غلط جواب نہیں ہے۔

پانی پینا کسی کو پکارنا

زمین کھودنا رسی کا کھینچنا

یہ وقفہ دائرہ ہے!
بات چیت اور بازرسی
آپ کو سرگرمی کا کون سا حصہ سب سے زیادہ پسند آیا؟ کیا بھی حرکتوں کو پہچاننا آسان تھا؟ کیوں؟
آپ نے آج کون سے نئے عمل سیکھے ہیں ؟
آپ اس سرگرمی میں کون سی نئی بات شامل کریں گے ؟
وقفہ دائرہ کانوٹ
......................................................................
......................................................................
......................................................................
کام 1 کچھ اشارے (BASIC)
مختلف حرکات مان لیں۔ اور استاد جب تالی بجائے تو جامد ہو جائیں۔ مثال کے طور پر ۔ تھوڑی پر ہاتھ (سوچنا)، صرف ہاتھ استعمال کرتے ہوئے پوچھنا کیا ؟

کام 2 کچھ آسن (ADVANCED)
کچھ مختلف حرکات کو پیش کرتی ہوئی حرکتیں کریں اور جب استاد تالی بجائیں تو جامد ہو جائیں۔ مثال کے طور پر : کھیت میں کام کرنا، تصویر بنانا، لکڑی کاٹنا، وغیرہ۔
شاندار امیہ مزے دار تھا! جب بھی آپ لوگوں کو مختلف حالت میں دیکھیں، گھر میں ، سڑک پر یا آپ کہیں بھی جائیں، اسے ایک دل چسپ معنی دینے کی کوشش کریں۔ مگر ہاں اپنے دماغ میں!
مجھ پر یقین کرو، بہت مزہ آئے گا انئے معنی دینے کی یہ صلاحیت آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے۔ تخلیقی صلاحیت کچھ نیا، اصل اور کبھی کبھی غیر معمولی بنانے کی صلاحیت ہے۔ یہ وہ تصور ہیں جو گفتگو ، مسائل کو حل کرنے یا صرف مزے کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تخلیقی طور پر سوچنے کی یہ صلاحیت جب آپ بڑے ہوں گے تو آپ کی مدد بھی کرے گی۔
تھیٹر میں، آپ اس سے مختلف منظر اور تصویر بنانے میں استعمال کر سکتے ہیں۔ نئے مناظر اور تصویروں کی بات کرتے ہوئے، اگلی سرگرمی بالکل یہی ہے!

سرگرمی 5 گروپ کی بناوٹیں

محفوظ آسرے کے لیے دعا کرتے ہوئے
گروپ کی بناوٹیں
ہدایات: آپ کو ایک کی خفیہ لفظ دیا گیا ہے۔ آپ اپنے گروپ میں تین منٹ تک بات چیت اور منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔ گروپ کے بھی لوگ مختلف منظر کو بیان کرنے کے لیے مختلف جگہ لیتے ہیں۔ ایسی مشکل پوزیشن نہ لیں جس سے آپ کو تکلیف ہو سکتی ہے۔ یاد رہے، پورے موضوع کو دکھانے کے لیے ہر ایک کی پوزیشن یکساں طور پر اہم ہے۔ عمل کرنے اور خاکہ بنانے کے دوران بات چیت نہ کریں۔
کام 1 BASIC
ٹی وی دیکھنا ، کرکٹ ، بس وغیرہ دیا جا سکتا ہے، طلبا کو زیادہ سے زیادہ تفصیلات دکھانے کے لیے اپنی جگہ کو فرض کرنا ہو گا۔
کام 2 ADVANCED
بازار، کھیت کے کام، شادی وغیرہ ( دشواری کی سطح بڑھائیں اور باریکیوں پر غور کریں)
اندازہ لگائیں کہ ان شکلوں کا کیا مطلب ہے


استاد کے لیے نوٹ جماعت کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے بچوں کو 6-5 کے گروپ میں تقسیم کریں۔

یہ وقفہ دائرہ ہے!
بات چیت اور بازرسی
آپ کو سرگرمی کے کس حصے سے سب سے زیادہ مزہ آیا اور کیوں ؟
کس ساخت کو بنانا بہت مشکل تھا ؟ آپ کون کی ساخت بنانا پسند کریں گے؟
وہ ایک نئی چیز کیا ہے جو آپ نے اپنے بارے .میں سکھی؟
وقفہ دائرہ کانوٹ
........................................................
........................................................
........................................................
........................................................
........................................................
........................................................
........................................................


سرگرمی 6 جادوئی پٹارا ( چیزیں)
ہدایات - آئیے ایک دائرے میں بیٹھیں ۔ اب ہم سب کی تعداد گنیں گے۔ استاد کوئی بھی نمبر پکارتا ہے۔ جب آپ کا نمبر پکارا جاتا ہے، تو آپ دائرے کے بیچ میں جاتے ہیں، جہاں خیالی جادوئی پٹارا موجود ہے۔ آپ وہاں سے ایک چیز چن لیتے ہیں اور اس طرح سے نکالتے ہیں جیسے آپ جادوئی پٹارے سے لی گئی چیز استعمال کر رہے ہیں۔ دوسرےبچے آپ کی چیز کا اندازہ لگائیں گے۔
اشارہ: نہ صرف آپ کا عمل ( جسمانی زبان ) بلکہ آپ کے چہرے کا انداز بھی لوگوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔


کیا وہ گیند پکڑی ہوئی ہے یا بھاری چٹان اٹھائی ہوئی ہے ؟ ( عمل میں دونوں ممکن ہیں لیکن اظہار میں؟) آپ کیا سوچتے ہیں؟
................................................................
................................................................
................................................................
................................................................
کام 1 BASIC
قلم، کتاب، کافی کا مگ و غیرہ ( اشیا کے استعمال کرنے کے مشورے ) مثال کے طور پر قلم لکھنا، کتاب صفحہ پلٹنا اور پڑھنا، کافی مگ اس سے پینا اور اس کو گرم محسوس کرنا۔
کام 2 ADVANCED
ہتھوڑا اور کیل، سبزی اور چاقو، ٹوتھ برش اور پیسٹ ( طلبا ایک ساتھ استعمال ہونے والی دو چیز میں دکھاتے ہیں)
وہ اپنے ہاتھ میں کمان اور تیر لے کر میدان جنگ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آپ کے خیال میں اس تصویر میں کیا تبدیلی کی جاسکتی ہے ؟
یہ وقفہ دائرہ ہے!

بات چیت اور بازرسی
آپ کتنے عمل کا انداز ہ لگا سکتے تھے؟
کون سی شکل بنانا سب سے زیادہ مشکل تھا ؟
آپ جادوئی پٹارے سے کون سی چیزیں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
آپ نے اس سرگرمی سے کون سی نئی چیز سیکھی؟
وقفہ دائرہ کانوٹ
............................................................
............................................................
............................................................
............................................................
............................................................

تو، آپ کی جسمانی حرکتوں (Body Language) کے علاوہ اور کیا یکساں طور پر اہم ہے؟ آپ کا اظہار (Expression)، آپ کے چہرے پر جو ہے وہ ادا کاری کرتے ہوئے بہت اہم ہو جاتا ہے۔ جب آپ باڈی لینگویج اور اظہار کو ایک ساتھ رکھتے ہیں تو آپ کیا کیا کر رہے ہوتے ہیں؟ آپ بات کر رہے ہیں۔ یہ تخلیقی صلاحیت کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر آپ اپنے خیالات کو دوسروں تک نہیں پہنچا سکتے تو بہترین خیال بھی ضائع ہو جاتا ہے۔ تھیٹر کا مقصد سامعین کے لیے کہانیاں بنانا اور سنانا ہے ۔ ٹھیک ہے؟ تو ، اگر آپ تخلیقی صلاحیت میں اچھے ہیں تو آپ بھی سیکھ جائیں گے کہ ان سے گفتگو کیسے کریں۔
لہذا، با قاعدہ طور پر تھیٹر سے جڑے رہنے سے آپ کو نہ صرف تخلیقی طور پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، بلکہ آپ کی گفتگو بھی بہتر ہو جائے گی۔ اگر آپ بہتر اظہار کر سکتے ہیں تو آپ کو اچھی طرح سمجھایا جائے گا۔ اب ہم اس تخلیق کرنے کے عمل اور ترسیل کے عمل کو اگلی سطح تک لے جائیں گے۔

