تصور کریں
ایکٹ 2 منظر 3 حالات سے متعلق تاثرات
سرگرمی 7 جادوئی پٹارا (حالات )
کام 1 (BASIC)
تیار ہونا اور اسکول آنا، کرنا اور ڈاکٹر کے پاس جانا۔
کام 2 (ADVANCED)
دو طالب علم ایک صورت حال تیار کرتے ہیں۔ ایک طالب علم شروعات کرتا ہے۔ دوسرا طالب علم صورت حال میں شامل ہوتا ہے اور اس میں اضافہ کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، گرنا اور ڈاکٹر کے پاس جانا۔ یہاں ایک مریض ہے اور دوسرا ڈاکٹر۔
آئیے نئی دنیاؤں کو بنائیں، مختلف انسان بنیں اور دل چسپ حالات میں شامل ہوں۔ یہ سب کچھ کیسے ہوتا ہے ؟ آپ کے دماغ کے ذریعے جو کچھ آپ سوچتے ہیں حقیقت بن جاتی ہے!
جسمانی زبان، اعتماد، انداز ہ لگانا، بنانے کے ذریعے بات چیت، سننے اور غور سے سننے کے درمیان فرق

یہ وقفہ دائرہ ہے!
بات چیت اور بازرسی
. کیا آپ حالات بنا پائے؟
کیا حالات آپ کے تجربات سے تھے
(دیکھے یا محسوس کیے ہوئے تھے) یا خیالی تھے ؟
. کیا دوسری نصابی کتابوں سے ترغیب پا کر آپ حالات بنا سکتے ہیں ؟
وقفہ دائرہ کانوٹ
......................................................................
......................................................................
......................................................................

لہذا ، اب آپ نے یہ سمجھنا شروع کر دیا ہے کہ عمل ( جسمانی زبان ) اور اظہار کے ذریعے بات چیت کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ یہاں بنانے کی صلاحیت اور خیالات کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ آپ نے نہ صرف الفاظ سمجھنا شروع کر دیا ہے جو تھیٹر کے لیے بنیادی ہیں بلکہ اس کو سیکھ بھی رہے ہیں تا کہ آپ تھیٹر میں مہارت حاصل کریں۔

ان دونوں حالات میں کیا ہو رہا ہے ؟ باریکی سے غور کریں کہ یہ کیا کر رہے ہیں؟ Body Langauge( جسمانی زبان اور چہرے کے اظہار بیان کریں۔

سرگرمی 8 سامان کی تدبیریں
ہدایات - استاد ایک بچے کو بلاتا ہے اور ایک چیز دیتا ہے۔ (جماعت کی روز مرہ کی کوئی بھی چیز جیسے قلم، ڈسٹر ، چاک کا ٹکڑ او غیرہ ) سامان کو اس طرح استعمال کرنا ہے جو اس کے اصل کام سے الگ ہو ۔ دوسرے لوگ سوچی ہوئی چیز کے بارے میں اندازہ لگائیں گے۔ وہ چیز آگے دوسرے بچے کو پاس کر دی جاتی ہے وہ اس کو کسی دوسری چیز کی طرح استعمال کرتا ہے اور دوسرے لوگ انداز لگاتے ہیں۔ جو دوسروں نے کیا اس کو آپ دوہرا نہیں سکتے۔
یاد رکھیں ۔ اداکاری والی چیز اصلی چیز کے قریب ہونی چاہیے۔ مثال کے طور پر ، قلم، اسے ٹوتھ برش، کنگھا یا چمچے کے طور پر دکھایا جاسکتا ہے کیوں کہ ان کی شکل تقریبا ایک جیسی ہے۔ اسے کتاب، ہیلمٹ اور جوتے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ اس کی شکل ان سے مختلف ہوتی ہے۔

یہ لڑ کی بوتل کو اس طرح استعمال کر رہی ہے جیسے:
..................................................
..................................................
..................................................

یہ لڑ کا پینسل کو اس طرح استعمال کر رہا ہے جیسے:
..................................................
..................................................
..................................................
اشارہ: جسمانی زبان (Body Language) اور اشاروں کے علاوہ چہرے سے بھی بات بتانے میں بہتر مدد ملتی ہے۔
کام 1 (BASIC)
قلم، چاک، ڈسٹر اور جماعت کی دوسری چیز یں
کام 2 ADVANCED)
کتاب تھیلا، کوئی ایسی چیز جو کام - 1 کے سامان سے بڑھی ہو۔

یہ وقفہ دائرہ ہے!
بات چیت اور بازرسی
آپ نے سرگرمی کے کون سے حقے سے سب سے زیاد و لطف اٹھایا ہے ؟ اور کیوں؟ کسی چیز کے دوبار و استعمال کرنے کو سوچنا آسان تھا یا مشکل؟
آپ نے کتنی چیزوں کا سی اند از دانگا یا؟ آپ کون سی ایک نئی چیز سرگرمی میں شامل
مشق کی سرگرمی کریں گے؟
وقفہ دائرہ کانوٹ
......................................................................
......................................................................
......................................................................

مشق کی سرگرمی

چیز پینسل کا بکس
لیپ ناپ
خزانے کا صندوق
دروازہ کھولنا

چیز رومال
..........................................
..........................................
..........................................

چیز پانی کی بوتل
......................................
..........................................
..........................................
منظر 4 آواز کے احساسات
ضروریات - بنیادی لوک ساز: ٹمٹے ، ہاتھ کا ڈھول، گھنٹیاں، ریکارڈ شدہ ساز و غیرہ ( کوئی آواز یا گیت نہیں استعمال کیا جائے گا۔ ہدایات - استاد کوئی آواز سنائے گا۔ آپ کو اپنی آنکھ بند کر کے مکمل توجہ کے ساتھ آواز سننی ہے۔
جو احساسات آپ کے اندر پیدا ہو رہے ہیں، ان کا مشاہدہ کریں۔ آپ کے ذہن میں کسی طرح کی تصویر میں آرہی ہیں۔ اب اپنی آنکھیں کھول کر ان تصویروں پر تخلیقی (Creative) انداز میں توجہ دیں۔ (رقص کریں ، حرکت کریں، رو عمل کریں اور جو آمحسوس کر رہے ہیں اس کا اظہار کریں۔ بات چیت نہ کریں)

اب ہم اگلی سطح کی طرف بڑھتے ہیں۔ آواز !
آواز کچھ خیالات او را احساسات کو پیدا کرنے کے لیے بذات خود خوبی رکھتی ہے۔ آپ کو کیسا لگتا ہے جب آپ پرندوں کے چہچہانے کی آواز سنتے ہیں؟ دریا کے بہنے یاسمندر کی لہروں کی آواز کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ ہر آواز کا مختلف لوگوں کے لیے مختلف مطلب ہو سکتا ہے۔ آیئے دیکھیں کہ آپ جو کچھ سنتے ہیں اسے کس طرح معنی دے سکتے ہیں اور مجھے بتائیں کہ کسی بھی قسم کی موسیقی آپ سے کیا ترسیل (Communicate) کر رہی ہے۔
سرگرمی 9 آواز میں بہتری کی تدبیریں
کام 1 (BASIC)
مقامی ڈھولوں کی تھا میں، سیٹیاں وغیرہ مختلف موڈس (Moods) اور جذبات پیدا کرنے کے لیے بانسری، اکتار او غیرہ کی ریکارڈ شدہ موسیقی استعمال کی جاسکتی ہے۔

کام 2 (ADVANCED)
یہ ایک ساتھ کی جانے والی سرگرمی ہے جہاں تاثرات گروپ میں سامنے آتے ہیں۔ وہ نی گئی آوازوں کے مزاج کے لیے ایک سادہ منظر تیار کرتے ہیں۔ مثال : موسیقی کے کسی خوب صورت حصہ کو جشن کے طور پر تصور کیا جاسکتا ہے ؛ ڈھولوں کی گہری آواز کو پر اسرار منظر کے طور پر دکھایا جا سکتا ہے۔

یہ وقفہ دائرہ ہے!
بات چیت اور بازرسی
کیا آوازیں آپ کو فطری طور پر حرکت کرنے کے لیے متاثر کرتی ہیں؟ آپ کو آوازوں کے مطابق حرکت کرنے میں آسانی ہوتی ہے یا مشکل؟ کیا کچھ ایسی آوازیں ہیں جنھیں آپ روز مرہ جماعت کے سامان کی مدد سے پیدا کرنا چاہتے ہیں ؟ وہ کون ہیں ایک نئی بات ہے جو آپ نے اپنے بارے میں سیکھی ہے؟
وقفہ دائرہ کانوٹ
......................................................................
......................................................................
......................................................................

اب تک ، آپ نے ان آوازوں کو کئی مرتبہ سنا ہو گا۔ لیکن آپ نے ان میں کوئی مطلب نہیں محسوس کیا ہو گا ابھی ہم نے جو کچھ کیا اسے سنا کہتے ہیں۔ یہ سماعت سے مختلف ہے سینٹا اس وقت ہوتا ہے جب آپ آوازوں یا بولے ہوئے الفاظ پر توجہ دیتے ہیں تا کہ آپ سمجھ سکیں ، جذب کر سکیں، اور مناسب جواب دے سکیں۔ جماعت میں آپ کے کانوں میں روزانہ بہت سی آوازیں آتی ہیں، لیکن آپ اس وقت سنتے ہیں جب آپ کا استاد بولتا ہے۔.

کیا یہ دیکھنا حیرت انگیز نہیں ہے کہ ہم بولے یا زبان کا استعمال کیے بغیر گفتگو کر رہے ہیں ؟ اور ہم نے سوچا تھا کہ گفتگو کا مطلب صرف بات چیت کرنا ہے ا ہم نے اپنے چہرے جسم اور آواز کا استعمال کر کے تصویریں بنائیں اور کہانیاں بیان کیں۔ کیا ہمیں واقعی میں زبان کی ضرورت ہے ؟ اس پر غور کریں۔ لیکن آئے فی الحال ہم بولنا شروع کرتے ہیں۔