آؤ منظر تیارکریں
ایکٹ 3 منظر 5 کوئی منظر تیار کریں
سرگرمی 10 کردار کی ادائیگی


تخلیقیت کے تصور کی بنیادی سمجھ، تخیل اور ترسیل جو کہ تھیٹر کی مبادیات ہیں، کے ساتھ ہم اداکاری کے لیے تیار ہیں۔
کام 1 (BASIC)
پولیس اور چور ، مریض اور ڈاکٹر کے درمیان بات چیت، چاکلیٹ خریدنے کے پیسے دینے کے لیے اپنی ماں کو منانا، کسی دوست کو برتھ ڈے سر پرائز دینے کے لیے پلان بناناوغیرہ۔
کام 2 (ADVANCED)
حالات پر مبنی تصورات: مدد، شرکت ایمان داری، احترام و غیره
ایک دوسرے کا ساتھ دینا، ساز و سامان کا استعمال، اعتماد، کسی بصری صورت حال کا پیدا کرنا، ٹیم ورک وغیرہ۔

یہ وقفہ دائرہ ہے!
بات چیت اور بازرسی
کیا آپ کو دوسرے کردار کی طرح ادا کاری کرنا اچھا لگا ؟
آپ کے لیے کسی صورت حال پر ادا کاری مشکل تھی اور کیوں ؟
. کیا یہ بولنے کے ساتھ آسان تھی یا بغیر بولے؟
. وہ کون سی ایک نئی بات ہے جو آپ نے اپنے بارے میں سیکھی؟
وقفہ دائرہ کانوٹ
......................................................................
......................................................................
......................................................................

کیا بول چال کے جادوئی آلے نے اسے آسان بنادیا ہے ؟ یا آپ جسمانی زبان کے بارے میں سب بھول گئے، کیوں کہ آپ نے صرف اس پر توجہ دی کہ آگے کیا کہا ہو گا ؟ اپنی جسمانی آواز ، تاثرات اور بول چال کو ہم آہنگ کرنا اداکاری کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ بہت زیادہ ؟ فکر نہ کریں، مشق اسے آسان بنادے گی۔ روزانہ کی مشق کے لیے: جب بھی آپ گھر میں، اسکول میں یا دوستوں کے ساتھ بات کریں تو اس پر توجہ دیں کہ آپ کے کام اور الفاظ کس طرح کے ہوتے ہیں۔ دوسروں کو بھی دیکھیں۔
منظر 6 اداکاری میں کہانیاں

سرگرمی 11 گروپ میں کردار کی ادائیگی
کلاس کو 5 یا 6 گروپ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہر گروپ کو کوئی آسان کہانی دی جاتی ہے۔ بچے تیار کریں، مشق کریں اور فن کا مظاہرہ کریں۔
کام 1 (BASIC)
مانوس کہانیاں دیگر درسی کتابوں میں مختلف اسباق سے لی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر زبان کی کتابوں اور تاریخ کی کتابوں وغیرہ ہے۔

کام 2 ADVANCED)
موضوعات دیو مالا، تینالی رام، پنچ تنتر او غیرہ یاد دوسرے ادب سے لیے جاسکتے ہیں۔ مثال: چالاک کو ، اکلویا، بلی کا فیصلہ مشق کے دوران ارجن کی توجہ ، شرون کمار یا گنیش کی شیو اور پاروتی سے عقیدت۔

یہ وقفہ دائرہ ہے!
بات چیت اور بازرسی
سرگرمی کا کون ساحصہ آپ کو سب سے زیادہ پسند آیا اور کیوں؟
ہماری تاریخ اور روایتی کہانیوں سے آپ کو کتنی کہانیاں پہلے سے معلوم تھیں ؟
وہ کون سی دوسری کہانیاں ہیں جن میں آپ ادا کاری کرنا چاہتے ہیں؟
وہ کون سی ایک نئی بات ہے جو آپ نے اپنے بارے میں سیکھی؟
وقفہ دائرہ کانوٹ
......................................................................
......................................................................
......................................................................

کیا ٹیم میں کام کرنا اور اپنے طور پر کام کرنا آپ کے سوچنے اور طریقہ کار کے اعتبار سے مختلف نہیں ہے؟ گروپ میں کام کرتے ہوئے آپ کئی مختلف ہنر سیکھتے ہیں۔ آپ یہ یقینی بناتے ہیں کہ کار کردگی میں ہر شخص کو برابر مواقع ملیں۔ہرشخص کے خیالات اور آئیڈیا کا خیال رکھنا ہے اور آپ کس طرح سے اپنی کار کردگی کا تعین کرتے ہیں۔ ان سب کو نظر میں رکھنا ٹیم ورک “ کہلاتا ہے۔
آگے بڑھتے ہوئے آپ بہت سی سرگرمیاں ٹیم کی شکل میں کریں گے کیوں کہ تھیٹر کا تعلق علیم میں رہ کر کام کرنے سے ہے۔ میرے پاس ایک آسان سا طریقہ ہے جس پر آپ کو عمل کرنا ہے جو آپ کی ٹیم کو زیادہ اثر دار بنادے گا۔ ہمیشہ یہوچھیں کہ آپ ٹیم کو کیا دے رہے ہیں بجائے اس کے کہ دوسروں میں خامیاں تلاش کریں اور الزام لگائیں۔ اگر ٹیم کا ہرفر داس پر عمل کرے تو آپ کی ٹیم سب سے بہترین ہو گی۔
