Skip to content


 اپنے آس پاس دیکھیں


ایکٹ 4


و دوشک ۔ جس طرح ہم نے سننے اور غور سے سننے کے فرق کے بارے میں بات چیت کی، ہم اب مشاہدے (Observation) کے بارے میں بات کریں گے۔ مشاہدہ کرناکسی چیز کو قریب سے دیکھنایا توجہ دینا ہے، تاکہ اس کے بارے میں معلومات جمع کی جائیں یا اس کے بارے میں زیادہ سیکھا جائے۔ یہ دیکھنے (Seeing) سے مختلف ہے۔ آپ اسکول جاتے ہوئے بہت سے لوگوں کو دیکھتے ہیں۔ لیکن آپ ایک شخص کا مشاہدہ اس کے عمل اور برتاؤ سے کرتے ہیں۔ جب آپ مزید معلومات کے لیے کسی صورت حال ، عمل یا شخص پر زیادہ توجہ دیتے ہیں تو آپ مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں۔

Screenshot 2024-10-28 165657
اپنے آس پاس دیکھنے سے اور مشاہدہ کرنے سے ہی ادا کار بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ ہم نے ابھی تک اپنے دماغوں کے پر کام  اندر تخلیقیت پر (Creativity)کیا ہے۔ اب ہم اپنے ارد گرد تخلیقیت اور  خیالات کی تلاش (Inspiration) کریں گے۔


آپ سیکھیں گے
خیالوں میں صفائی، تخلیقیت ، بات چیت میں اعتماد، کہانی سنانا ، سوال کرنا، مشاہدہ، مقامی تھیٹر ، روایت۔


منظر 7 واقعه سازی 

سرگرمی 12  مشاہدہ اور کہانی سنانا

اپنے آس پاس کے ماحول کو دیکھیں۔ مثال کے طور پر ایک پڑوسی دوکان دار ، دودھ والا، کچن میں کھانا بناتے ہوئے آپ کے ماں باپ ۔ ان میں سے کسی ایک کو پہچانیں اور ان کے برتاؤ پر عمل کریں۔ ان کے چلنے، بات کرنے، ان کی آواز ، ان کے استعمال میں آنے والے ساز و سامان ، ان کے مختلف انداز اور ان کے پہنے گئے کپڑوں پر دھیان دیں وغیرہ۔ آپ ان تمام تفصیلات کا مشاہدہ کرنے اور اسے نوٹ کرنے میں دو تین دن لے سکتے ہیں۔
Screenshot 2024-10-28 165712

کسی کہانی کا تصور


کام 1 (BASIC)

کسی شخص کا تعارف آسان لفظوں میں بیان کریں۔ اس کے بعد کوئی کہانی سنائیں جس میں وہ شخص مرکزی کردار کی حیثیت رکھتا ہو۔ ( یہ کوئی خیالی کہانی ہو سکتی ہے۔ )


کام 2 (ADVANCED)

ان خصوصیات کے ساتھ اس شخص کی اداکاری جس کی خصوصیات درج کی گئی ہیں ( جذبات، ادائیگی، اشاروں اور آواز کے بین تفاعل کے ساتھ)۔



Screenshot 2024-10-26 110531

یہ وقفہ دائرہ ہے!

بات چیت اور بازرسی

سرگرمی کے کس حصہ میں آپ کو سب سے زیادہ مزہ آیا اور کیوں؟

 کیا آپ یا آپ کو اپنے مشاہدے مفید لگے ؟

 کیا آپ اس شخص کی آسانی سے نقل کر سکے، جس کا آپ مشاہدہ کر رہے تھے ؟

 آپ نے کون سی ایک نئی بات اپنے بارے میں سیکھی؟

وقفہ دائرہ کانوٹ

......................................................................

......................................................................

......................................................................

Screenshot 2024-10-28 165729

یہ کون ہیں ؟ یہ کیا کر رہے ہیں؟
............................................................................
............................................................................
تصویر کا مشاہدہ کر کے اس کے بارے میں آسان کی کہانی بنائیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ کہانی کلاس میں سنائیں۔
............................................................................
............................................................................



سرگرمی 13  تصویری کہانی سنانا

ضروریات - اچھی دکھنے والی تصویر یں۔ یہ ایسی تصویریں ہو سکتی ہیں جو طلبا نے اپنی آرٹ کی جماعتوں میں تیار کی ہوں۔ ہدایات ۔ اس تصویر کو دیکھیں جو آپ کی ٹیچر دکھا رہی ہے۔ تصویر میں دی گئیں تمام باریکیوں کو دیکھیں۔ اس کی بنیاد پر حرکات اور تاثرات کی مدد سے آپ کو کوئی کہانی تخلیق کرنی ہے اور اسے سنانا ہے۔

Screenshot 2024-10-28 165805

ایک تصویری کہانی تخلیق کریں


کام 1 (BASIC)

کسی چیز یا جانور کی عام سی تصویر استعمال کریں ( کوئی پیر ، کوئی برتن یا کوئی بلی وغیرہ) اور اس سے متعلق کہانی سنائیں۔

Screenshot 2024-10-28 165828

کام 2 (ADVANCED)
دو تصویروں کو جوڑ کر ایک نئی کہانی ( کلاس میں استعمال کی گئی موجودہ تصویروں سے بنائیں۔ مثال کے طور پر اوپر کی تصویر کے مطابق بلی کی کہانی کو مچھلی سے جوڑیں۔


Screenshot 2024-10-26 110531

یہ وقفہ دائرہ ہے!

بات چیت اور بازرسی

سرگرمی کے کسی حصہ میں آپ کو سب سے زیادہ مزہ آیا اور کیوں؟

 کیا آپ اس سرگرمی کو کہیں اور استعمال کر سکتے ہیں؟

آپ نے کون سی ایک نئی بات اپنے بارے میں سیکھی؟

وقفہ دائرہ کانوٹ

......................................................................

......................................................................

......................................................................


Screenshot 2024-10-28 165837

اب آپ کو اپنے ارد گرد ہر جگہ کہانیوں کے لیے خیال (Ideas) مل سکتے ہیں۔ کیا یہ عمدہ بات نہیں ہے؟ جب بھی آپ کے سامنے کوئی دل چر مچھ، صورت حال یا چیز آئے تو آپ کہانیوں کے آئیڈیاز سے جڑی ایک نوٹ بک اپنے ساتھ رکھیں۔ یہ آپ کی اگلی کہانی (Script) بن سکتی ہے۔ اس لیے حیرت کے ساتھ اپنے آس پاس کا مشاہدہ کریں کیوں کہ گہرے مشاہدے کے فن سے آپ اپنے آس پاس کی دنیادریافت کرنا سیکھیں گے۔



منظر 8 اجتماعی تخلیقت

سرگرمی 14

جیسا کہ ہم نے کہانیوں کے بارے میں آئیڈیاز تلاش کرنا سیکھ لیا ہے، آیئے یہ بھی دیکھیں کہ ہمارے ارد گرد تھیٹر کے کون سے انداز اور شکلیں موجود ہیں۔ ہمارا ملک ہندوستان آرٹ اور ثقافت میں اتنا مالا مال ہے کہ آپ کو ہر 100 کلو میٹر پر ایک نیا اور مختلف آرٹ فارم ملے گا یہ ہمارے ملک کی خوب صورتی اور رنگارنگی ہے۔ اپنی ریاست کے تھیڑ کا ایک فارم تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

Screenshot 2024-10-28 165931

اپنے ضلع یا اس کے اطراف میں کھیلے جانے والے تھیٹر کی دو قسموں کی پہچان کریں۔ آپ اپنے خاندان یا دوستوں کی مدد لے سکتے ہیں۔ نیچے کی جگہ میں اس کی تصویر چسپاں کریں اور اس کے بارے میں تین سطر میں لکھیں۔

آپ کی ریاست اور ضلع کا نام
..........................................................................................

یہاں ایک تصویر چسپاں کریں یا اس کی تصویر بنائیں




یہاں ایک تصویر چسپاں کریں یا اس کی تصویر بنائیں