Skip to content


کبھی آرٹ فارم کا یکجا ہونا


کیا آپ جانتے ہیں ؟

Screenshot 2024-10-29 151616
بانسری
آپ کی درسی کتاب کا نام بانسری ہے۔ یہ جادوئی اور سریلی آواز والا ایک ساز ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں، بانسری بانس سے بنتی ہے؟ آپ اسے خود بھی بنا سکتے ہیں اور بجا بھی سکتے ہیں؟ جب آپ کسی مقامی میلے میں جاتے ہیں تو وہاں ہمیشہ کوئی نہ کوئی کھلونے بیچتا ہوا بانسری بجارہا ہوتا ہے۔ آپ سب اس آواز کی طرف کھنچتے ہیں۔ یہی بانسری رقص اور ڈرامے میں اداکاری کے دوران بجائی جاتی ہے۔ یہ بانس، کاغذ اور مٹی سے بھی بنائی جا سکتی ہے اور کھیتوں اور جنگلوں میں بانسری بجاتے ہوئے منظر کی بھی تصویر بنائی جاسکتی ہے۔

آرٹ کی تمام شکلیں ایک دوسرے سے بہت الگ بھی ہیں اور ساتھ ہی ان میں بہت سی ایک جیسی خصوصیات بھی ہیں اور وہ سب آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ مثال کے طور پر سر، لے ، بھاؤ اور تال کا تعلق تمام فنون لطیفہ جیسے موسیقی، رقص، تھیٹر اور بصری آرٹ سے ہے۔ ان سب میں حرکت ہوتی ہے، تال ہوتی ہے، بات چیت کی اپنی خود کی زبان ہوتی ہے۔ جس کے ذریعے آپ اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں۔
یہاں ہمارے پاس کچھ سرگرمیاں ہیں، جو تمام فنون لطیفہ کو ایک ساتھ ملاتی ہیں۔ آپ یہ سرگرمیاں کر سکتے ہیں اور لطف اٹھا سکتے ہیں۔
Screenshot 2024-10-29 151621

سرگرمی 1 سبھی آرٹ فارم کا یکجا ہونا

یہاں پر چار لائن کی مثال دی گئی ہے جو کہ سنسکرت زبان میں نند یکیشور کے ذریعے لکھی گئی ہیں جس کا ذکر ہزار سال پہلے لکھی گئی کتاب ’ابھینے درپن‘ میں ہے۔ عام طور سے فن کار اپنی پیش کش (Presentation) شروع کرنے سے پہلے اسے سناتے ہیں۔ آپ اسے اداکاری کے ساتھ اونچی آواز کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں آپ دیے گئے کیو آر کو ڈ کو اسکین کر کے ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں

आङ्गिकं भुवनं यस्य, वाचिकं सर्व वाङ्गयम्। आहार्यं चन्द्र तारादि, तं वन्दे सात्त्विकं शिवम्॥

انگیکم بهوانم یسیا، وا چیکم سرواو انگما یم اہاریم چند را ترادی، تم وندے ساتو یکم شیوم
معنی
جہاں جسمانی شکل ایک کائنات ہے 
بولنا یا گانا ہے سب آوازوں کارس
سجاوٹ ہے جہاں چاند اور تارے
اسی معبود کے آگے میں جھکتا ہوں بس


یہ ان تمام قسموں کو ایک جگہ لاتا ہے جو آپ سیکھ رہے ہیں۔ 
آنگک: جسمانی پیش کش کے ذریعے ترسیل، عمل اور اظہار
و اچک: بولنا، بات چیت، گیت اور اس کے بول
 آہاریه :لباس، گہنے، مجسمہ ، پینٹنگ
ساتوک :فن کار اور موجود لوگوں کے لیے سب سے گہر اجذباتی اور روحانی تجربہ

سرگرمی 2 بانسری

آپ ایک بانسری بناسکتے ہیں جس کے لیے آپ کو صرف موٹا کاغذ (جیسے چارٹ پیپر) گوند، قینچی اور کچھ موم کے رنگ اور رنگین پنسل کی ضرورت ہوگی۔
ایک سادہ کاغذ پر بانسری کی تصویر بنائیں۔ اسے سلنڈر کی شکل میں رول کریں اور گوند سےچپکائیں۔ اس میں چھوٹے سوراخ کریں لیجیے !آپ کی بانسری تیار ہے۔
آپ بانسری کی تصویربھی بناسکتے ہیں، اس کے ساتھ کئی چیزیں بھی شامل کرسکتے ہیں جیسے لوگ، جنگل اور چیزیں ۔ جنگل کی دلچسپ چیزوں کی تصویر کشی کرسکتے ہیں جیسے جانور، پھول وغیرہ۔
اب جو تصویریں آپ نے بنائی ہیں انھیں اور بانسری کو موضوع (Theam)کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایک کہانی سنائیں اور جماعت میں کچھ عمل کرتے ہوئے سب اسے دکھائیں۔
آپ اپنے آس پاس کی کسی بھی چیزکو کہانی سنانے کے لیے بانسری کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ بانسری کو مدد کے لیے پروپ (Prop)کی طرح بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
اپنے آپ کو موسیقی کا آلہ بانسری  تصور کریں اور ویسے ہی اداکاری کریں۔
آپ بانسری پر گیت گھن کے ساتھ کچھ حرکات اور رقص(Steps) بھی تیّار کرسکتے ہیں۔

استاد کے لیے یاد دہانی: 
بچوں کو بانسری کی آواز سننے کے لیے بولا جاسکتا ہے اور تصور کروایا جاسکتا ہے کہ کرشنا چراہ گاہ میں گایوں کے ریوڑ کو چراتے ہوئے بانسری بجا رہے ہیں۔ بچے کوئی بھی لوگ گیت یا کوئی روایتی گیت اِس موضوع پر سیکھ سکتے ہیں۔ مندرجہ بالا تمام سرگرمی کو 4-5 طلبا کے گروپ میں تقسیم کیا جاسکتا  ہے اور پوری کلاس اس میں شریک ہوسکتی ہے۔

Screenshot 2024-10-29 151650

سرگرمی 3 قدرت کے قریب

ہم سب قدرت سے محبت کرتے ہیں ، ہم اسے محسوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہم اس کے قریب رہتے ہیں، اور آوازوں، رنگوں اور ہریالی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آپ سب اپنے کلاس روم کے اندر
بھی جنگل بنا سکتے ہیں۔
ایک کاغذ کے بیچ میں ایک پھول بنائیں۔ آپ کے گروپ کا ہر بچہ پھول کے اردگرد کچھ جوڑے گا اور باغ یا جنگل کی تصویر بنائے گا۔
ایک ایسی کہانی بنائیں جس میں پھول، پرندے، پیڑ اور جانور وغیرہ ہوں۔ اس انداز سے چلیں جیسے آپ جنگل میں چل رہے ہیں۔ کیا آپ پر جوش ہیں اور کچھ جاننا چاہتے ہیں؟
جو کچھ بھی آپ سوچ رہے ہیں اس پر رد عمل دکھائیں۔ ( اپنا پسندیدہ جانور ، پھولوں کی خوشبو ، بڑے پتھر وغیرہ)۔
آپ کو جنگل یا باغ میں کس قسم کی آوازیں سنائی دیں گی ؟ ( چہچہاتے ہوئے پرندے، بہتا ہوا پانی)۔ ایسی ہی آوازیں نکالنے کی کوشش کریں۔
ایسا محسوس کریں جیسے آپ قدرتی ماحول، کسی جنگل یا پارک میں ہیں۔
Screenshot 2024-10-29 151659
استاد کے لیے یاد دہانی: 
بچے فطرت، پرندے یا جانوروں پر ایک گانا سیکھ سکتے ہیں، مندرجہ بالا تمام سرگرمیاں 4-5 طلبا کے گروپ میں تقسیم کی جاسکتی ہیں اور تمام جماعت اس میں شریک ہوسکتی ہے۔

Screenshot 2024-10-29 151707

سرگرمی4 تہوارمنانے کے لیے

ہم سب مختلف تہوار مناتےہیں، ہمیں عام طور پر بڑے تہواروں کے آس پاس چھٹیاں ملتی ہیں، یہ ہماری زندگیوں میں خوشی اور رنگ لاتے ہیں۔ چھوٹا ہو یا بڑا تہوار ہمیں اِن سے خوشیاں ملتی ہیں کیوں کہ ہمیں نئے کپڑے ملتے ہیں، اچھاکھانا ملتا ہے، دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات ہوتی ہے، گھومتے پھرتے ہیں اور اپنے گھروں کو صاف ستھرا کرکے سجاتے ہیں۔

استاد کے لیے یاد دہانی: 
اس سرگرمی کا بنیادی خیال آرٹ کی اصناف کے درمیان تعلق قائم کرنا ہے۔
بچے تہواروں کے گانے سیکھ سکتے ہیں۔
ان سرگرمیوں کو اسکول کی اسمبلی میں کسی تہوار یا کسی خاص موقع کے لیے کلاس کی سرگرمی کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ کلاس کو گروپوں میں تقسیم  کیا جاسکتا ہے جو تھیم کی بنیاد پر فنون کی مختلف اصناف کو پیش کرتے ہیں۔ اس سے نہ صرف بچوں کو سامعین کا سامنا کرنے کا موقع ملے گا بلکہ مختلف آرٹ کے بیچ تعلق کا احساس بھی ہوگا۔



کوئی تہوار چنیں جسے ہم ساتھ مناتے ہیں۔
اپنے گروپ میں اس بات پر بات کریں کہ آپ اسے کیسے مناتے ہیں اور تیاریوں کے طور پر کیاکیا جاتا ہے، کون سے خاص کھانے تیار کیے جاتے ہیں، آپ اپنے گھر کو کیسے سجاتے ہیں، اس تہوار سے متعلق  کون سے گانے اور رقص کیے جاتے ہیں۔

دیگر گروپ درج ذیل کام کرسکتے ہیں۔
کسی خاص تہوار کے لیے کاغذ کاٹ کر رنگولی یا کوئی اور سجاوٹ  کا سامان بنائیں۔
اس تہوار سے متعلق کوئی گانا سیکھیں۔
باورچی خانے کے برتن کا استعمال کرتے ہوئے اسے گائیں۔
تہوار کی تقریب کے دوران پیش آنے والا کوئی واقعہ بتائیں۔
منائے جانے والے تہوار سے متعلق کہانی بتائیں اور اس کی اداکاری کریں۔
اسی باورچی خانے کے برتنوں کی موسیقی کی آوازوں کا استعمال کرتے ہوئے، دوبارہ کسی تہوار پر مبنی گانے پر کچھ حرکات اور رقص کیجیے۔
اس موقع پر پہنے جانے والے روایتی کپڑوں کی تصویریں بنائیں۔
Screenshot 2024-10-29 151714