Skip to content

اکائی1-

ہمارے خاندان اور برادریاں



اکائی کے بارے میں

ہم سب مختلف گھروں سے آتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ رہتے اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ ہم ایک ساتھ مل کر طرح طرح کے پودے لگاتے ہیں اور مختلف قسم کے جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں جو ہمارے مشترکہ ماحول کی بہتری کے لیے ضروری بھی ہے۔ باہمی امداد  اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم متحرک اور ہم آہنگ برادریاں بناتے ہیں۔ 

یہ اکائی ہمارے خاندانوں اور برادریوں کے بہت سے پہلوؤں کو تلاش کرتی ہے اور ہمارے باہمی تعاون اور آپسی مدد کو اُجاگر کرتی ہے۔ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو برقرار رکھنے اور اس کا احترام کرنے اور پودوں و جانوروں کی حفاظت کے لیے سرگرم ہیں۔ جو ہمیں خوراک، لباس اور بہت کچھ فراہم کراتے ہیں۔ تقریبات جیسے میلے اور تہوار ہمیں کھیلنے، گانے، ناچنے کے لیے اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ہم قدرتی عناصر جیسے سورج، چاند، ہوا، پانی اورمٹی کا احترام کرتے ہوئے شکر ادا کرتے ہیں۔

Screenshot 2024-11-04 171958

استاد کے لیے ہدایت

اس کتاب میں چار اکائیاں ہیں۔ ہرا کائی میں تین ابواب ہیں۔ پہلی اکائی ”ہمارے خاندان اور برادریاں“ ہے۔ اس میں شامل ابواب کے خاص تصورات مندرجہ  ذیل ہیں۔

باب 1:  ’خاندان اور دوست‘ یہ دکھاتاہے  کہ کس طرح خاندان کے مختلف افراد ایک دوسرے سے رشتوں کی بنیاد پر جڑے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ایک ساتھ خوشی خوشی زندگی گزارتے ہیں۔

باب2:              ’میلے کی سیر‘ میں ایک ساتھ اور دور دراز رہنے والے خاندانوں کے رشتوں اور ان کی مزے دار سرگرمیوں کو دکھاتا ہے۔ گھر والوں کومیلے کی سیر میں بہت لطف آتا ہے۔ سب میلے میں مزے کرتے ہیں، بہت سی چیزیں دیکھتے ہیں اور نئے لوگوں سے ملتے ہیں۔ میلے میں کئی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انھیں پتہ چلتا ہے کہ برادری میں سبھی لوگ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور خوشحال رہتے ہیں۔

باب 3:   ’تہواروں کا جشن‘دکھاتا ہے کہ کس طرح لوگ تہواروں میں مختلف پکوان، لباس اور رسمی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور مزہ کرتے ہیں۔ ہر عمر کے لوگ برادری کے تہواروں میں حصہ لیتے ہیں اور ایک ساتھ مل جل کر تہوار مناتے ہیں۔

Screenshot 2024-11-04 172010

سرگرمیوں کے لیے متعلقہ مقامی اور بغیر صرفہ کےآموزشی تدریسی مواد کو جمع کریں۔ اشتراک اور بات چیت کے لیےباب ایک شروع کرنے سے پہلے بچوں سے اپنے خاندان کی تصاویر لانے کو کہیں۔

بچوں کو دکھانے لیے ٹریفک کی علامات، مقامی کھانے، لباس اور کھلونے وغیرہ کی تصاویر جمع کریں۔

سیرو سیاحت: ٹریفک پارک، مقامی پولیس اسٹیشن، کلینک، بازار وغیرہ کے دورے کا منصوبہ بنائیں۔ تربیت کار اشخاص کو مدعو کریں جیسے پولیس والے، آگ بجھانے والے، ڈاکٹر وغیرہ۔ اگر ان کی آمد ممکن نہ ہو تو پالتو جانور کے ساتھ والدین، دادا دادی وغیرہ۔



خاندان اور دوست


ایک ساتھ کھیلنا
آداب! میرے گھر میں خوش آمدید! میرا نام  بیلا ہے۔
میرے دو بھائی ہیں۔ بنکو بھیا اور چھوٹے بشو ۔
ہمیں باہرچھپن چھپائی کھیلنے میں بڑا مزہ آتا ہے۔ کیا  آپ جانتے ہیں کہ چھُپن چھپائی کیسے کھیلا جاتا ہے؟
Screenshot 2024-11-06 125000

گھر میں ہر کوئی بشو کے ساتھ ’’پیکابو*‘‘ کھیلنا پسند کرتا ہے۔ ہم سب گھر کے باہر کھلی جگہ میں کھیلتے ہیں۔
ہم نے اپنے گھرکے باہر مختلف قسم کے پھول والے پوددں کا باغ لگایا ہے۔ ہمارے رشتہ دار، دوست اور پڑوسی ہمارے باغ کا رخ کرتے ہیں جو یہاں بیٹھ کر بات کرتے، ہنستے ہیں اور لطیفے سناتے ہیں۔ کبھی کبھی شام کوجب میرے ابا اور امی کام سے تھکے ہوئے ہوتے ہیں، تو وہ یہاں بیٹھ کر آرام بھی کرتے ہیں۔ ہم سب اپنی شامیں ایک ساتھ گزار کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-06 125026
Screenshot 2024-11-06 125034

ایک ساتھ گانا

Screenshot 2024-11-06 125043
بارش کے دنوں میں ہم باغ میں ہمارے ذریعے بنائے ہوئے ایک چھوٹے سے سائبان کے نیچے بیٹھتے ہیں۔ جب بارش ہوتی ہے
 تو باہر بیٹھنے میں بڑا مزہ آتا ہے۔ ہم انتاکشری، سانپ اور سیڑھی جیسے کھیل کھیلتے ہیں۔ میری امی اور دادی جن کو ہم ”دادی جان‘‘ کہتے ہیں بارش کے وقت ہمارے لیے گرما گرم پکوڑے اور چائے بناتی ہیں۔
ہم سب اپنے دادا اور دادی کے ساتھ گرما گرم پکوڑوں  کا لطف اٹھاتے ہیں۔
کئی بار دادی جان بارش میں گانے گاتی ہیں۔ اُنہوں نے ہمیں کچھ گانے سکھائے ہیں۔ جو ہم بھی اُن کے ساتھ گاتے ہیں۔

بارش کےگیت

آسمان پر سیاہ بادلو ں کو دیکھو 
بارش آئے گی اورآئے گی
اوہ، ہمیں بارش میں بھیگنا کتنا پسند ہے
کھڑکیوں پر گرتی ہوئی بارش کی بوندوں کو دیکھو
کاغذ کی کشتیاں ہم پانی سے بھرے گڑھے/جوہڑ میں تیرتے دیکھتے ہیں
درختوں پر پرندے ایک ساتھ جڑ کر بیٹھے ہیں
مور چمک دار پنکھوں کے ساتھ ناچتے ہیں
واہ! کیا شاندار ہے بارش کانظارہ

–   لوک گیت سے متاثر
Screenshot 2024-11-06 125051

بات چیت 

بیلا کے گھر میں کون کون سے لوگ ہیں؟
بارش کے وقت آپ اور آپ کے گھر کے افراد کیا کرتے ہیں؟
کیا آپ بارش پر کوئی گانا سوچ سکتے ہیں؟ اور اسے کلاس میں اپنے دوستوں کے ساتھ گا سکتے ہیں؟

لکھیے

ذیل کے جدول میں آپ اپنے گھر کے افراد کے نام لکھیے

آپ انھیں کیا بلاتے ہیں
(آپ انھیں کیسے مخاطب کرتے ہیں)
آپ کے ساتھ رشتہ نام
خالہ امّی کی بہن اُرملا
Screenshot 2024-11-06 125108

ایک ساتھ ہنسنا

میرے داداجان نے بنکوکو اور مجھے وہ کھیل سکھائے ہیں جو وہ خود ہماری عمر میں کھیلا کرتے تھے۔وہ بھی ہمارے ساتھ کچھ کھیلوں میں شامل ہوتے ہیں۔ شِرُو بھی ہمارے ساتھ کھیلتا ہے۔ ہمارے ارد گرد چکر لگاتا ہے۔ بھونکتا ہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دم اٹھاکر چلتا ہے۔شِرو کا ہمارے خاندان میں خاص مقام ہے۔  وہ ہمارے خاندان کا ایک رکن ہے۔ ہمارے دوست بھی اس کے ساتھ کھیل میں شریک ہوتے ہیں۔

بنکو اور بیلا نے شِرُو کو آج تک نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ وہ اپنا کھانا شِرُو کے ساتھ بانٹتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-06 125113

تلاش کیجیےScreenshot 2024-11-06 125118
کیاآپ جانتے ہیں کہ آپ کے دادا ،دادی جب آپ کی عمر کے تھے تو وہ کون کون سے کھیل کھیلا کرتے تھے؟

خاندان کے اقسام

خاندان بڑے ہوتے ہیں،

خاندان چھوٹے ہوتے ہیں،
کچھ خاندان مختلف ہوتے ہیں،
لیکن سب ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔
ہر خاندان کا ایک سرپرست ہوتا ہےاور اس میں بچّے بھی ہوتے ہیں،
اور یقینی طور پر دادا، دادی ہوتے ہی ہیں،
اور بھی بہت سارے لوگ، کیا آپ بتاسکتے ہو؟
Screenshot 2024-11-06 125123
اور کون سے لوگ ہوتے ہیں،
گھر والے وہ ہوتے ہیں جو آپ کا خیال رکھتے ہیں،
اور آپ کے بھی گھر والے!
Screenshot 2024-11-06 125129

آپ بیلا کے خاندان کو بڑا خاندان کہیں گے یا چھوٹا؟


ایک خاندان میں کچھ یا بہت سے افراد ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے پاس پڑوس میں نظر ڈالیں تو آپ کوکئی طرح کے خاندان ملیں گے۔
Screenshot 2024-11-06 125136

بات چیت 

آپ اپنے خاندان کے بزرگوں اور دیگر ممبروں کے ساتھ کون سے کھیل کھیلتے ہیں؟
آپ کے گھر یا پڑوس میں کون سے جانورآتے ہیں؟
کیا آپ نے کبھی جانوروں کے ساتھ کھانا بانٹا ہے جو آپ کے گھر آتے ہیں؟ اپنے تجربے کو بتائیں۔
آپ کو کیوں لگتا ہے کہ ہمیں جانوروں کو چوٹ پہنچانا یا تنگ کرنا اچھی بات نہیں ہے؟

ہمارے خاندان کے افراد، دوست، پڑوسی اور رشتہ دار ہمیں محبت، دیکھ بھال اور مدد فراہم کرتے ہیں۔ خاندان میں دیگر بزرگوں کے ساتھ والدین (ماں اور باپ)، دادا دادی، نانا نانی، بھائی اور بہنیں (جیسے بنکو اور بیلا) ہوسکتے ہیں۔ ایک خاندان میں، ہر کوئی ایک دوسرے سے محبت کرتا ہے اور دوسرے کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔ خاندان میں جانوروں، درختوں اور پودوں کو بھی پیار کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
 گائے، بھینس، کتے، طوطے، بلیاں اور بکریاں جیسے جانور بھی خاندان کا حصہ ہوتے ہیں۔ ہمیں جانوروں سے محبت اور ان کی دیکھ بھال کرنی چاہیے جیسے بیلا اور بنکو اپنے پالتو کتے شِرو کے ساتھ کرتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-06 125143

ایک دوسرے کی مدد کرنا

1 سرگرمی

آپ نے اپنے خاندان میں جو کچھ دیکھا ہے اس پر نشان لگائیں اور رنگ بھریں۔ 
Screenshot 2024-11-06 125150
Screenshot 2024-11-06 125207
ہم اپنے گھر میں مل جل کر بہت سارے کام کرتے ہیں۔ میرے لمبے بال ہیں۔ میری دادی صبح میرے اسکول جانے سے پہلے میرے بالوں میں تیل لگاتی ہیں اور اُن کی چوٹی بناتی ہیں۔ وہ جس طرح تیل لگاتی ہیں اس سے مجھے بہت مزا آتا ہے۔ میں نے ان سے بہت سارے گانے سیکھے ہیں۔ میرے والدین گھر کے کام میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں جیسے کھانا بنانا، صاف صفائی  اور کھانے پینے کی چیزوں کی خریداری وغیرہ۔
میرے دادا جی کو باغبانی پسند ہے۔ بنکو بھیا اور میں اپنے والدین اور دادا دادی کے روز مرہ کے کاموں میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ بنکو بھیا صاف صفائی اورباغبانی میں اس وقت میری مدد کرتے ہیں جب میں دادا جی کی مدد کرتی ہوں۔
Screenshot 2024-11-06 125242
منی ہماری ایک قریبی دوست ہے۔ وہ اور ان کی والدہ کسم خالہ (امی کی سہیلی جو بہن کی طرح ہیں)، ہمارے گھر کے پاس رہتی ہیں۔ کسم خالہ بہت لذیذ کھانا پکاتی ہیں۔ وہ تہواروں کے دوران ہمارے لیے مزیدار مٹھائیاں اور خصوصی پکوان بناتی ہیں۔
وہ اور منی ہمارے گھر آتی ہیں اور تہواروں میں شامل ہوتی ہیں۔ منّی بہت اچھی رنگولی بناتی ہے۔ وہ مختلف پھولوں کو سکھاکر ان کی پتیوں سے رنگ بناتی ہے۔ خاص تہواروں میں وہ پھولوں او رپتیوں کا بھی استعمال کرتی ہے۔ مجھے اس کی مدد کرنا اچھا 
لگتا ہے۔
Screenshot 2024-11-06 125253Screenshot 2024-11-06 125247

بنائیے

 آپ اور تصاویر بنائیے جس سے پتہ چلے کہ آپ کے خاندان کے افراد ایک دوسرے کی مدد کیسے کرتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-06 125301
ہم سب اپنے خاندان کے افراد اور پڑوسیوں سے بہت ساری چیزیں سیکھتے ہیں۔
آپ نے اپنے خاندان سے کیا سیکھا ہے؟ اور کس سے ؟
کیا کسی نے آپ سے کچھ سیکھا ہے؟

سرگرمی 2

  کچھ گرے ہوئے پتے اور پھول جمع کیجیے اور دی گئی جگہ میں رنگولی بنائیے۔

 بات چیت کیجیے

آپ اپنے خاندان کی مددکیسے کرتے ہیں؟
خاندان کے کچھ لوگوں کو خاص دیکھ بھال اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے جیسے دادا دادی یا چھوٹے بچے یا کوئی اگر بیمار ہے۔ آپ ان کی مدد کیسےکرتے ہیں؟

لکھیے

آپ کے خاندان میں سب سے عمر رسیدہ شخص کون ہے؟
_________________________________________________
آپ کے خاندان میں سب سے کم عمر فرد کون ہے؟
_________________________________________________
آپ کے خاندان میں سب سے لمبا فرد کون ہے؟
_________________________________________________
کیا آپ کے خاندان میں کچھ ایسے افرادہیں جو آپ کے ساتھ نہیں رہتے؟ وہ کون ہیں اور کہاں رہتے ہیں؟
_________________________________________________
_________________________________________________
آپ کے ان دوستوں کے نام کیا ہیں جو آپ کے ساتھ گھر یا محلے میں کھیلتے ہیں؟ 
_________________________________________________
_________________________________________________
آپ کے خاندان میں سب سے عمر رسیدہ شخص کون ہے؟
_________________________________________________
آپ کے خاندان میں سب سے کم عمر فرد کون ہے؟
_________________________________________________
آپ کے خاندان میں سب سے لمبا فرد کون ہے؟
_________________________________________________
کیا آپ کے خاندان میں کچھ ایسے افرادہیں جو آپ کے ساتھ نہیں رہتے؟ وہ کون ہیں اور کہاں رہتے ہیں؟
_________________________________________________
_________________________________________________
آپ کے ان دوستوں کے نام کیا ہیں جو آپ کے ساتھ گھر یا محلے میں کھیلتے ہیں؟ 
_________________________________________________
_________________________________________________


اساتذہ کے لیے نوٹ
 بچوں کو وضاحت سےسمجھائیے کہ رنگولی بہت سارے مواد سے بنائی جا سکتی ہے۔ 
سرگرمی 2 کو اُستاد کی موجودگی میں کلاس روم کے فرش پر بھی بنایا جا سکتا ہے۔

سرگرمی 3
ذیل میں دی گئیں تصاویر دیکھیے اور بیلا کا اس کے خاندان کے تمام افراد کے ساتھ رشتوں کو لکھیے۔

Screenshot 2024-11-06 125327

سرگرمی 4 

خاندان کے تمام افراد کی تصاویر بنائیے۔ اُن کے ساتھ اپنا رشتہ لکھیے۔ آپ صفحہ نمبر 13پر دی گئی مثال کی مدد لے سکتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-06 125336


لکھیے

ان رشتہ داروں کے نام لکھیے جو آپ کے خاندان سے ملنے آتے ہیں۔
ان کا آپ سے کیا رشتہ ہے؟


آپ انھیں کیا بلاتے ہیں
آپ  سے رشتہ رشتے دار کا نام




خاندان میں، ہم بیلا اور بنکو کی طرح گھر کے روز مرہ کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ ہمارے خاندان میں ایسے رشتہ دار بھی شامل ہوتے ہیں جو شاید ہمارے ساتھ نہیں رہتے۔ وہ ہمارے والدین (ماں اور باپ) کی وجہ سےہم سے رشتہ رکھتے ہیں۔

Screenshot 2024-11-06 125344
بیلا کے خاندان میں تمام لوگ کچھ نہ کچھ کام کرتے ہیں۔
آپ کے خاندان میں کون کام کرتا ہے اور کیا کام کرتا ہے؟ 
تلاش کریں اور صفحہ 16 پر دئیے گئے جدول کو پُر کریں۔


یہ کام کون کرتاہے؟ کام
کھانا پکانا
 پودوں کو پانی دینا
 چیزوں کی مرمت کرنا (گھریلو سامان کی مرمت، سلائی، بٹن لگانا وغیرہ)
 گھر کی صفائی
 بازار سے چیزیں خریدنا


 فہرست میں آپ اور کام بھی شامل کر سکتے ہیں جو آپ کے خاندان کے افراد آپ کے گھر میں کرتے ہیں۔

خاندان اور دوستوں کے ساتھ مزے 

Screenshot 2024-11-06 125409
چُھٹی کادن تھا۔ ہم سب داداجی کے ساتھ پارک میں چلے گئے، جب ہم وہاں پہنچے تو وہاں پر ہمارے کئی دوست پِٹھو کھیل رہے تھے۔ پنکو، رنکو، روہت، رونی اور تارا ایک دوسرے کا نام لے کردوڑنے اور پتھروں کو ایک دوسرے پر رکھنے کے لیے کہہ رہے تھے۔
ہم بھی کھیل میں شامل ہوگئے۔ ہم نے دو ٹیمیں بنائیں۔ دادا جی ایک گیند لے آئے۔ انھوں نے گیند ماری اور سب پتھروں کواِدھر اُدھر بکھیر دیا! بہت تیز تیز دوڑے اور پتھروں کو ایک دوسرے پر جمانے لگے۔ روہت، پنکو اور رونی نے ہمیں گیند سے مارنے کی کوشش کی تاکہ ہم کھیل سے آؤٹ ہوجائیں۔
ہمیں بہت مزہ آیا۔ کچھ دیر بعد ہمیں تھکاوٹ محسوس ہوئی۔ تب دادا جی نے ہمیں کچھ دیر آرام کرنے کو کہا۔ تقریباً 20 منٹ کے بعد وہ ہمارے لیے آئس کریم لائے۔ جلدہی اندھیرا ہونے لگا۔ پھرہم گھرکی جانب چل دیے۔
ہم ایک ساتھ کھیلے، ہنسے، کھائے پیے اور مل کرخوب مزےکیے۔


اپنی رائے کا اظہار کیجیے

A. لکھیے
خاندان کے افراد ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت اور دیکھ بھال کیسے ظاہر کرتے ہیں؟
آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کون سے کھیل کھیلتے ہیں؟
B. بنائیے
اپنے خاندان کے ساتھ گزارے ہوئے خوشیوں کے کچھ پلوں کی تصویر بنائیے۔
C. بات چیت کیجیے
آپ خاندان کے بزرگوں سے کیا سیکھتے ہیں؟  
ہم خاندان میں ایک دوسرے کا خیال کیوں رکھتے ہیں؟ 
ہم ایسے بہت سے لوگوں کا خیال رکھتے ہیں جن کا تعلق ہمارے خاندان سےنہیں ہے۔ وہ کون لوگ ہیں؟ ہم ان کا خیال کیوں رکھتے ہیں؟
D. سرگرمی
تلاش کیجیے اور دائرہ بنائیے 
نیچے دیے گئےمعما میں کھیلوں سے متعلق کن ہی پانچ ناموں کو تلاش کیجیے اور ان  پرگولالگائیے ۔ مثال کے طور پر ایک لفظ پر گولا بنا دیا گیا ہے۔

پ ا د س ف ر ز
ک ل م ج ٹ ا کھ
ب د ن ی گ ش کھ
ق و ڈ و ل ط ل
ن ا ل ل ب ر و
ی ن ن م س ن ن
ت ی ف ل ف ج ا
Screenshot 2024-11-06 125419