Skip to content



اکائی   2

ہمارےآس پاس کی زندگی

اکائی  کے بارے میں

ہمیں اپنے علاقے میں کئی طرح کے پودے اور جانور نظر آتے ہیں۔ ہم  ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور اپنے آس پاس موجود پودوں اور جانوروں کی مختلف خصوصیات اور رویوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
ہم جتنا زیادہ انھیں دیکھتے ہیں اتنا ہی ہم ان کی حیرت انگیز زندگی کے بارے میں واقفیت حاصل کرتے ہیں۔ یہ تجسس ہمیں مزید جانچ پڑتال کرنے اور نئی اور حیرت انگیز چیزوں کا پتہ لگانے کی تحریک دیتا ہے۔ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور معاشرے میں ہمدردی کے جذبے کو مزید فروغ دینے کے لیے پودوں اور جانوروں دونوں کی فلاح و بہبود کو شناخت کرنا اور اس کا احترام کرنا ضروری ہے۔ 

استاد کے لیے ہدایت

یہ اکائی ’ہمارے آس پاس کی زندگی ‘ کے بارے میں ہے۔ ان ابواب میں جن تصورات کا احاطہ کیا گیا ہے ان کی فہرست درج ذیل  ہے:
باب 4: ’پودوں کے بارے میں جاننا‘ سے ہمیں ایسے طرح طرح کے پودوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے جو ہمارے آس پاس پائے جاتے ہیں۔ مشاہدے کے ذریعہ لوگوں کو ان کی مادی خصوصیات، اہمیت اور تنوع سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔ وہ پودوں کے پتوں، پھولوں، پھلوں اور دیگر حصوں کو استعمال کرکے اپنی تخلیقی صلاحیت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، وہ پودوں کی بقا کے لیےضروری چیزوں کا پتہ لگاتے ہیں اور ان کی نشو و نما کےلیے فعال اقدامات کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پودوں کی ضروری  دیکھ بھال کی جائے اور ان کی ضرورتوں کو پورا کیا جائے۔
باب 5:  ’پودے  اور جانوروں کا ساتھ ساتھ رہنا‘ سے ان کے تعلقات کا پتہ چلتا ہے۔ یہ مشاہدہ کرکے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی اندرونی صلاحیت کا پتہ لگاتے ہیں۔ لوگ اپنے آس پاس موجود جانوروں کی گوناگونیت کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ان کی عادات اورمسکنوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے وہ مٹی، جانوروں اور پودوں کی نشو و نما  کو ترجیح دیتے ہیں اور ایک مشترکہ ماحولیاتی نظام کے اندر متوازن بقائے باہمی کو فروغ دیتےہیں۔ 
باب6: ’ہم آہنگی کے ساتھ رہنا‘ سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم سبھی کا پودوں اور جانوروں سے گہرا تعلق ہے۔ ان میں سے کچھ پودے اور جانور تو ہمارے گھروں  کے پاس پائے  جاتے ہیں جب کہ دیگر کچھ دوری پر ہوتے ہیں۔ تمام جانداروں کے تئیں ہمدردانہ رویہ اختیار کرنا ، ان کی نشو و نما اور دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔ قدرت کے ساتھ اپنے تعامل میں توازن اور ہم آہنگی کو فروغ دے کر ہم اجتماعی خوشی اور فلاح و بہبود کی راہ
                                                                                                                                                     ہموار کر سکتے ہیں۔ 


چھت سے لٹکتے ہوئے جانوروں کے متحرک مکھوٹا لگائیں، جانوروں کی چھوٹی شبیہ اور گملوں میں پودوں کا استعمال کرتے ہوئے جانوروں اور ہرے بھرے مقامات کے منظر تیار کریں۔ 
جانوروں، پرندوں، کیڑے مکوڑوں، پھولوں اور پودوں کے فلیش کارڈتیار کریں۔ 
مذکورہ بالا تصورات کے مطابق مصدقہ اور عمر کے حسا ب سے موزوں چھوٹے ویڈیوز، فلمیں، کہانیوں کی کتابیں اور نظمیں تیار رکھیں۔ 
سیر وسیاحت:کسی نیچر پارک، فارم ،  جانوروں کی پناہ گاہ یا پودوں کی نرسری کے سیر و سیاحت کا منصوبہ بنائیں یا  وہاں پر کام کرنے والے ایسے  پیشہ ورانہ افراد سے ملاقات کریں جو بچوں سے بات کر سکتے ہوں۔

باب 4

پودوں کے بارے میں  جاننا


انواع و اقسام کے پودے

   گوپو، سمّی اور راج روزانہ پیدل اسکول جاتے ہیں۔ راستے میں وہ خوبصورت پھول، پہاڑ اور نہریں دیکھتے ہیں۔ 
ایک دن، گوپو چِلّایا،”قدرت کتنی حیرت انگیز ہے؟ یہاں پر طرح طرح کے پودے، پرندے اور کیڑے مکوڑے ہیں ...مجھے لگتا ہے کہ یہ سبھی کوئی کہانی سنانا چاہتے ہیں۔“ 
سمّی نے اس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا ،”ہاں، پودے طرح طرح کی  سائز اور شکلوں کے ہوتے ہیں: بہت چھوٹے، چھوٹے اور بڑے ہوتے ہیں اور گچھے دار بھی ہوتے ہیں...“ 
راج نےاضافہ کرتے ہوئے کہا،”پتلے اور گھماؤدار، سیدھے اور لمبے...!“
Screenshot 2024-11-12 115248

گوپو نے کہا،”کچھ پتے کھردرے ہوتے ہیں اور کچھ چکنے۔ ان کو چھونا اور سونگھنا مجھے اچھا لگتا ہے۔‘‘
سمّی نے کہا،”دیکھو، اس جامن کے پیڑ میں کتنی اچھی موٹی اور چمکدار پتیاّں ہیں! کیا یہ تمہارا خاص پیڑ نہیں ہے راج؟‘‘
راج نے ہاں میں ہاں ملائی،”ہاں، ہے! تمہیں اس کے چھوٹے سفید پھول یاد ہیں نا؟ اور چھوٹے چھوٹے ہرے پھل بھی یاد ہیں نا، جو کچھ دنوں بعد لال ہو گئے تھے اور اس کے بعد جامنی؟ ہم نے پیڑ سے جامنی پھل توڑے تھے تو کتنا مزہ آیا تھا!“
سمّی نے مسکرا کر کہا، ”ان پیڑوں کے ٹھنڈے سائے میں چلنا کتنا اچھا لگتا ہے“۔

درختوں میں لکڑی کا ایک تنا ہوتا ہے اور بہت سی شاخیں ہوتی ہیں جو اپنے پتّوں کے ساتھ پھیلی ہوتی ہیں۔ درختوں کی جڑیں مٹی میں بہت گہرائی تک جاتی ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 115256

کٹھل کھجری ناریل آم چنار پیپل املتاس برگد

لکھیے
جن درختوں کو آپ پہچان سکتے ہیں ان کے نام لکھیے۔ یہ یاد کرنے کی کوشش کریں کہ آپ نے ان درختوں کو کہاں دیکھا ہے۔ان میں سے کس درخت کو آپ نے اپنے گھر کے پاس یا اپنے اسکول کے راستے میں دیکھا ہے؟

جھاڑیاں

گوپو نے کہا،”سبھی پودے بڑھ کر درختوں کی طرح لمبے نہیں ہوتے۔ لال رنگ کے خوبصورت پھولوں والے اس پودے کو دیکھو۔ کسی درخت کی طرح اس کا  موٹا سا تنا نہیں ہے۔‘‘
”اس کی جگہ، اس میں بہت سی بھورے رنگ کی ٹہنیاں ہیں،“راج نے اس کی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا۔
اس پر سمّی نے بتایا،”ان گچھےدار پودوں کو جھاڑ کہتے ہیں۔ گھر پر ہمارا تلسی کا پودا بھی ایک جھاڑی ہی ہے۔‘‘
Screenshot 2024-11-12 115304

 جھاڑیاں درمیانے قد کے پودے ہوتی ہیں، جن میں لکڑی کی کئی ٹہنیاں اور شاخیں ہوتی ہیں جو زمین کے قریب ہی اگتی ہیں۔ 

Screenshot 2024-11-12 115311

کیا آپ جانتے ہیں 
جو دالیں ہم کھاتے ہیں—    تور، مسور، مونگ اور اڑد—        یہ سبھی جھاڑیوں کے بیج ہوتی ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 115320
اڑد  مونگ مسور تور

لکھیے

کچھ جھاڑیوں کے نام لکھیے۔ کیا آپ نے اوپر کی تصویر میں دی گئی کوئی جھاڑی دیکھی ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کو آپ کی مادری زبان میں کیا کہا جاتا ہے؟ 

جڑی بوٹیاں 

راج نے کہا،”ہمارے گھر میں پودینے اور ٹماٹر کے پودے ہیں۔ ان کے تنے نرم اور ہرے ہوتے ہیں۔‘‘
گوپو نے راج کی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا،”میرے دادانے بتایا ہے کہ جن پودوں کے تنے نرم ہوتے ہیں، لکڑی کی طرح سخت نہیں ہوپاتے، انھیں جڑی بوٹیاں کہا جاتا ہے۔‘‘
Screenshot 2024-11-12 115326
سمّی نے گھاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا،” یہاں دیکھو، یہاں پر طرح طرح کی گھاس اگی ہوئی ہیں۔ ان کے تنے بھی ہرے اور نرم ہیں۔ ان کی پتیاں لمبی، پتلی اور چپٹی ہیں۔‘‘
“تم صحیح کہتی ہو سمّی! کیا تم گھاس کو بھی جڑی بوٹیوں کی کوئی قسم سمجھتی ہو؟”گو پو نے پوچھا۔

جڑی بوٹیاں چھوٹے پودے ہوتے ہیں، جن کے تنے نرم ہوتے ہیں اور لکڑی کی طرح سخت نہیں بن پاتے۔ گھاس بھی ایک قسم کی جڑی بوٹی ہی ہے۔
گھاس کی پتیاں پتلی اور چپٹی ہوتی ہیں اور ان کے تنے کھوکھلے ہوتے ہیں۔ اپنے آس پاس پائی جانے والی مختلف قسم کی گھاس کو دیکھیے۔ آپ نے کتنے قسم کی گھاس دیکھی ہیں؟

Screenshot 2024-11-12 115338


کیا آپ جانتے ہیں
جواناج آپ کھاتے ہیں — چاول، گیہوں، باجرہ، جوار، راگی وغیرہ وہ بڑی قسم کی گھاس کے بیج ہوتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 115350
Screenshot 2024-11-12 115356

جوار  راگی باجرہ گیہوں چاول
گنّا اور بانس لمبی قسم کی گھاس ہوتی ہے۔ بانس ایک خاص قسم کی گھاس ہوتی ہے جو ایک سال سے زیادہ مدت تک زندہ رہتی ہے۔


لکھیے

ایسی کچھ جڑی بوٹیوں کے نام لکھیے جو آپ نے دیکھی ہیں اور یہ بھی بتائیے کہ آپ  نے وہ کہاں دیکھی ہیں۔ 

اوپر چڑھنے والی اور نیچے پھیلنے والی بیلیں

“دیکھو! وہاں ایک انگور کی بیل لمبے درخت پر چڑھی ہوئی ہے!” راج نے پرجوش انداز میں چلاتے ہوئے کہا۔
گوپو نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا،” ارے ہاں! میرے دوست جارج کے گھر میں ایک منی پلانٹ ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ وہ اوپر کی طرف کیسے چڑھتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ دیوار پر چڑھ رہا ہو۔“
  سمیّ نے بتایا کہ منی پلانٹ کا تنا لمبا اور پتلا ہوتا ہے۔ یہ اپنے آپ کھڑے نہیں رہ سکتے۔اگر انھیں چڑھنے کے لیے کوئی سہارا نہیں ملتا تو یہ زمین پر ہی پھیلتے رہتے ہیں۔ 
راج نے کہا،”کدّو کا پودا بھی ایک بیل کی طرح ہی ہوتا ہے۔ میں نے اس کی شاخیں زمین پر پھیلتی ہوئی دیکھی ہیں۔“

بیلوں کے تنے پتلے اور لچکدار ہوتے ہیں۔ جو پودے دوسرے پودوں کا سہارا لے کر اوپر چڑھتے ہیں انھیں اوپر چڑھنے والی بیلیں (Climbers) کہا جاتا ہے اور  جو بیلیں زمین پر پھیل کر آگے بڑھتی ہیں انھیں پھیلنے والی بیل (Creepers) کہا جاتا ہے۔کچھ اوپر چڑھنے والی بیلیں ان پودوں یا درختوں سے ہی اپنی  غذا حاصل کرتی ہیں جن پر وہ چڑھتی ہیں۔

Screenshot 2024-11-12 115408


اندازہ لگائیے

یہ اوپر چڑھنے والی بیل ہے یا پھیلنے والی؟
آپ اس کو اپنی زبان میں کیا کہتے ہیں؟
Screenshot 2024-11-12 115418

لکھیے

کچھ ایسی اوپر چڑھنے اور پھیلنے والی بیلوں کےنام  جو آپ نے دیکھی ہوں اور یہ بھی بتائیے کہ کہاں دیکھی ہیں۔ کیا ان میں سے کوئی  بیل صفحہ 53پر دی گئی ہے؟ ان کو آپ کی زبان میں کیا کہا جاتا ہے؟
اپنی زبان میں ان پودوں کے ناماور بتایئے کہ یہ درخت ہیں، جھاڑی ہیں، اوپر چڑھنے والی بیل ہیں یا پھیلنے والی بیل۔



گیندا
 (تیلگو میں بانتھی)
نیم
(کنّڑ میں بیووگڈا)
جوجوبے یا بیر
(منی پوری میں بوروئی)

__________________ __________________ __________________
__________________ __________________ __________________

سرگرمی 1

آپ کے اسکول میں یا اس کے آس پاس جو درخت یا جھاڑی ہے اس کے آس پاس دو یا چار کے گروپ میں کھڑے ہو جائیں۔
اب اپنے آس پاس دیکھیں، جہاں تک بھی آپ دیکھ سکتے ہوں۔ اپنے پیروں کے آس پاس بھی دیکھیں۔ 
کتنے قسم کے درخت، جھاڑیاں، جڑی بوٹیاں، گھاسیں، چڑھنے والی اور پھیلنے والی بیلیں آپ دیکھ سکتےہیں؟

استاد کے لیے نوٹ 

مقامی طور پر دستیاب مختلف پودوں کے مقامی ناموں کو استعمال کریں۔ بچوں کو اصلی پودے دکھا کر پھیلنے  والی اور اوپر چڑھنے والی بیلوں کے فرق کو واضح کریں۔ یاد رکھیے کہ کچھ بیلیں دستیاب سہارے کے ڈھانچے کے مطابق اوپر چڑھ بھی سکتی ہیں اور نیچے پھیل بھی سکتی ہیں۔  


سرگرمی 2

کسی پودے سے دوستی کیجیے!

ایک پودے کا انتخاب کیجیے،جو موٹے تنے والی جھاڑی ہو یا کوئی درخت ہو، جس سے آپ دوستی کرنا چاہتے ہوں۔ آپ یہ  کام خود بھی کر سکتے ہیں اور اپنی کلاس کے ساتھیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بھی۔
اسی طرح اپنے پودےکا نام رکھیے جس طرح آپ اپنے پالتو جانور کا نام رکھتے ہیں۔ اپنے پودے کا خیال رکھیے اور اسے روز پانی دیجیے۔ اپنے دوست کی طرح ہی اس کی حفاظت بھی کیجیے۔ 
اب اپنے دوست پودے کا قریب سے مشاہدہ کیجیے۔ خصوصی طور پر اس کی پتیوں، پھولوں اور پھلوں کا مشاہدہ کیجیے۔ دیکھیے کہ اس میں کئی پتیاں ہیں، تھوڑی سی پتیاں، پھول اور پھل ہیں یا کوئی پتیّ پھول اور پھل نہیں ہے۔ اپنے مشاہدات کو اگلے صفحے پر دی گئی جدول میں درج کیجیے۔ 
مشاہدے کا وقت اور تاریخ:.................................................................
مہینہ:____________________________________
جس دن آپ یہ معلومات درج کر رہے ہوں اس دن کا موسم:
_____________________________________________

جتنی بار آپ اپنے دوست پودے کے پاس جا سکتے ہیں، جائیے اور غورسے اس کا مشاہدہ کیجیے۔ 
Screenshot 2024-11-12 115430

 پودے کے حصے
بہت سی، تھوڑی سی یا کوئی بھی نہی
جوجوبے یا بیر
(منی پوری میں بوروئی)
شکل
(بیان کریں یا تصویر بنائیں)
کوئی دیگر مشاہدہ
پتیاں
پھول
پھل

سرگرمی 3

کیا آپ نے دیکھا ہے کہ پودے میں نئی پتیاں نکل رہی ہیں؟ جب پتیاں بڑی ہو جاتی ہیں تو  کیا ان کا رنگ بدل جاتا ہے؟ 
کیا پرانی بھوری  پتیاں زمین پر گر جاتی ہیں؟ 
کیا آپ پھولوں کو کھلتے دیکھ رہے ہیں یا آپ نے کوئی پھل دیکھا ہے؟
آپ نے اور کیا کیا مشاہدہ کیا ہے؟
اپنے مشاہدات درج کیجیے۔

لکھیے

اپنی نوٹ بک میں اپنے پودے کے بارے میں لکھیے۔
مختلف پودوں کی پتیوں کے مختلف رنگ، شکل اور سائز ہوتے ہیں۔ 

Screenshot 2024-11-12 115442

آئیے مزید جانتے ہیں

سرگرمی 4

اپنے آس پاس موجود پتیوں کا مشاہدہ کیجیے۔
انھیں اپنی نوٹ بک میں بنائیے، ان میں رنگ بھریں اور ان پرنام لکھیے۔
کلاس میں اپنے دوست کو ان کے رنگ، شکل، سائز، بناوٹ اور بو کے بارے میں بتائیے۔ 
اس سرگرمی کو انجام دینے کے بعد ہم پتیوں کے بارے میں کیا بیان دے سکتے ہیں؟ 

Screenshot 2024-11-12 115449
راج نے سمّی کو بتایا،”پتیوں کی بو ایک دوسرے سے الگ ہوتی ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ تلسی، دھنیا، کڑی پتّے، پودینے اور لیمن گھاس کی خوشبو ایک دوسرے سے الگ ہوتی ہے۔“
سمّی نے راج کو بتایا،”کیا تم نے کبھی آم کے پتےّ کو رگڑ کر سونگھا ہے؟ مجھے اس کی خوشبو بہت اچھی لگتی ہے۔“
راج نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا،”اس گفتگو سے مجھے آم کی میٹھی میٹھی خوشبو یاد آ گئی! میرا بھائی دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، لیکن وہ آس پاس کے کسی بھی پھل، جیسے آم، انناّس، کٹھل، امرود یا جامن کو فوراً سونگھ لیتا ہے۔“

سرگرمی 5

اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لیجیے، پھر اپنے دوست سے کہیے کہ وہ کوئی  پھل آہستہ آہستہ آپ کے پاس لائے۔ اپنی بند آنکھوں سے کتنی دور سے آپ پھل کو پہچان سکتے ہیں؟ اب یہی تجربہ پھل کے کٹے ہوئے ٹکڑے کے ساتھ کیجیے۔ کیا ثابت پھل کے مقابلے میں کٹے ہوئے پھل کو پہچاننا آسان تھا؟ کس پھل کو آپ سب سے زیادہ فاصلے سے پہچان سکتے ہیں؟ اس تجربے کو گھر پر بھی کیجیے۔ 

پودے کے حصے

پودوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے وقت ہم پودوں کے کئی حصوں کے نام استعمال کرتے ہیں جیسے جڑیں، تنے، پتیاں، پھول، پھل اور بیج۔ اب ہم ٹماٹر کے ایک پودے کی تصویر دیکھیں گے اور توجہ کے ساتھ اس کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کریں گے۔

•کسی پودے کے کون کون سے حصے ہوتے ہیںی 􀖽؟
• پودے کے مختلف حصوں کی تصویر بنائیے اور ان کے نام لکھیے۔

Screenshot 2024-11-12 115500

سرگرمی 6

درخت کی چھال کے بارے میں جانیے
Screenshot 2024-11-12 115507
چھال کسی درخت کے تنے کا باہری حصہ ہوتا ہے جس سے وہ ڈھکا ہوا ہوتا ہے۔ کسی درخت کی چھال کو چھوئیں اور توجہ کے ساتھ اسے دیکھیں۔ کیا آپ کو اس پر کوئی جانور، کیڑا مکوڑا یا پودا نظر آیا؟ ایک کاغذ کی شیٹ چھال پر لگائیے۔ اس پر آہستہ آہستہ کریون یا پنسل بار بار چلائیے۔ آپ کو کیا نظر آتا ہے! کاغذ کے پچھلے حصے پر اپنے درخت کا نام )یا تفصیل( لکھیے۔ اب اپنے تمام دوستوں کے کاغذ جمع کیجیے اور دیکھیے کہ کیا آپ کاغذ پر بنے چھال کے نمونے کو دیکھ کر درخت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

• یا کیا آپ کو پودے پر کوئی د 􀊑ریگر جانور، پرندہ اور ی کیڑڑ􀇗ا مکوڑا نظر آ یاا􀋄؟

•وہ یا کیا کر رہے تھے؟

کیا آپ جانتے ہیں 
چینی گنےّ کے تنے سے پیدا کی جاتی ہے۔
بانس سب سے لمبی گھاس کی قسم ہے۔
میزورم میں پایا جانے والا ریفلیسیا (Rafflesia) سب سے بڑا پھول ہوتا ہے جو کہ ایک چھتری کے برابر ہوتا ہے۔

Screenshot 2024-11-12 115518

اپنی رائے کا اظہار کیجیے

A. بات چیت کیجیے

اگر زمین پر کوئی پودا نہ ہو تو کیا ہوگا؟
جڑ کسی پودے کے بڑھنے میں کس طرح مدد کرتی ہے؟
تنے کا رول کیا ہوتا ہے؟ 

B. لکھیے

اپنے اسکول، پارک یا اپنے گھر کے آس پاس آپ نے جو پودے دیکھے ہیں ان کے ناموں کی فہرست بنائیے۔ پہچانیے کہ وہ کس قسم کے پودے ہیں— درخت، جھاڑی، جڑی بوٹی، گھاس، اوپر چڑھنے والی بیل یا پھیلنے والی بیل۔
پودے کی قسم کی شناخت کرنے میں پودے کے کس حصے نے خصوصی طور پر آپ کی مدد کی ہے؟
اپنے پسندیدہ پودے کا نام بتا ئیے۔ یہ آپ کا پسندیدہ کیوں ہے؟ 

C. بنائیے

مختلف قسم کے ایسے پتوّں کی تصویر بنائیے جنہیں آپ نے اپنے آس پاس دیکھا ہے۔ 

D. رنگولی بنائیے

زمین پر گرے ہوئے پتے اور پھول جمع کیجیے۔ رنگولی بنانے کے لیے انھیں پیٹرن میں ترتیب دیجیے۔ آپ جمع شدہ پتوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جانوروں کی شکلیں بھی بنا سکتے ہیں۔ 

Screenshot 2024-11-12 115530
پتّیوں کا چڑیا گھر
ماخذ: http://arvindguptatoys.com