Skip to content



باب 5

 پودوں اور جانوروں کا ساتھ ساتھ رہنا


باب 4 میں ہم نے بہت سے پودے دیکھے۔ کیا آپ نے دیکھا کہ جہاں پودے ہوتے ہیں وہیں جانور بھی ہوتے ہیں۔غور سے دیکھیں توآپ پائیں گے کہ پودوں کے آس پاس اور اس کے نیچے بھی جانور رہتے ہیں۔

Screenshot 2024-11-12 154606

یہاں پودوں کے ساتھ رہنے والے کچھ جانوروں کی تصویریں دی گئی ہیں۔ تصویر سے آپ ان جانوروں میں سے کس کو پہچانتے ہیں؟ آپ نے ان میں سے کس کو پہلے دیکھا ہے؟ ان میں سے کون سا جانور زمین کے نیچے رہتا ہے؟ بیان کیجیے کہ آپ نے انھیں کہاں اور کیسے دیکھا ہے۔

Screenshot 2024-11-12 154635
گھاس کھاتے ہوئے ہاتھی
Screenshot 2024-11-12 154640
پتے پر آرام کرتا ہوا پتنگا
Screenshot 2024-11-12 154646
پتے کو کھاتا ہوا ریشم کا کیڑا
Screenshot 2024-11-12 154652
پتوں اور مٹی پر رینگتا ہوا کیچوا
Screenshot 2024-11-12 154657
چہچہاتا ہوا بیا
Screenshot 2024-11-12 154703
درخت کے تنے پر ہدہد
Screenshot 2024-11-12 154708
پیڑ پرچڑھتی ہوئیں چیونٹیاں
Screenshot 2024-11-12 154713
رنگین بدبودار کیڑا
Screenshot 2024-11-12 154719
پتے پر آرام کرتا ہوامینڈک
Screenshot 2024-11-12 154724
پتے پر بیٹھی ہوئی تتلی

Screenshot 2024-11-12 154732
درخت کے کھوکھلے 􀄅 ے حِصّے کے اندر چھپتی اور آرام کرتی ہوئی گلہریاں
Screenshot 2024-11-12 154737
گھونسلے بنانے کے لیے درخت کے کھوکھلے تنے کا استعمال کرتی ہوئی بسنت گوری چڑیا

بات چیت کیجیے

صفحہ 63 پر دکھائے گئے جانوروں میں سے کون سا جانور آپ نے پہلے دیکھا ہے؟ بتائیے کہ آپ نے انھیں کہاں اور کیسے دیکھا ہے۔ یہ بتانے کے لیے کہ یہ جانور کتنے چھوٹے اوربڑے ہیں۔ اپنی انگلیوں، ہاتھوں اور بازوؤں کا استعمال کیجیے۔



Screenshot 2024-11-11 155959یہ جانور پودوں کے قریب رہنا کیوں پسندکرتے ہیں؟ 

مٹی میں زندگی

پودے کے قریب مٹی کے پاس کھڑے ہو جائیے۔ اگرآپ کو پریشانی نہ ہو تو جوتے اتار دیجیے۔

 آپ کے پیروں کے نیچے کی مٹی کا رنگ کیساہے؟

Screenshot 2024-11-12 154745

سرگرمی 1

اپنے پودے دوست کے قریب اپنے ہاتھوں سے تھوڑی سی مٹی اٹھائیے۔ 
یہ کیسی دکھائی دیتی اور محسوس ہوتی ہے؟
کیا یہ خشک، نم، کھردری، ہم وار ،سخت اور دانےدار ہے؟
کیا آپ کو مٹی میں پتے یا کیڑے ملے ہیں؟
اب اس مٹی کو سونگھیے اور یاد رکھیے۔

مجھے مٹی محسوس ہوئی کھردری ہموار سخت دانےدار
میری مٹی میں تھے کچھ نہیں پتے چھوٹے پتھر کیڑے

بارش ہونے کے بعد اوپر دی گئی سرگرمی کو دہرائیے۔ یاد رکھیے مٹی اسی جگہ سے اٹھانی ہے۔ مٹی کی صورت، احساس اور مہک میں کیا آپ نے کوئی فرق محسوس کیا؟
Screenshot 2024-11-12 154754
کسی بھی پودے سے دور کسی دوسری جگہ سے تھوڑی سی مٹی اٹھا 􀇎 ے یئے۔ کیا یہ اس مٹی سے مختلف ہے جو آپ نے پہلے جمع کی تھی؟ کس طرح سے مختلف ہے؟ بتائیے۔

مٹی کو بہت احتیاط سےجا 􀆴ن􀅧چ􀆸یے۔ آپ کو اس میں کون سی چھوٹی چھوٹی چیزیں نظر آتی ہیں؟

مٹی زمینی سطح کی سب سے اوپری پرت ہے۔ مٹی چٹانوں کے چھوٹے چھوٹے ریزوں کے ٹوٹنے سے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پرانے پتے، جڑیں، ڈنٹھل اور کیڑے مکوڑے جیسے مردہ جانورکے اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 154759

مٹی میں مختلف قسم کے جانور اور کیڑے مکوڑے رہتے ہیں۔ بعض اتنے چھوٹے رہتے ہیں کہ دکھائی نہیں دیتے۔ اوپری سطح یا مٹی پر اور گھاس اور پتوں کے درمیان گھومتے ہوئے آپ کو چیونٹیاں ،دیمک، چھوٹے کاکروچ اور ٹڈوں جیسے کیڑے مکوڑے نظر آ سکتے ہیں۔ جب بارش ہوتی ہے اور مٹی نم ہوتی ہے تو آپ کو دوسرے جانور جیسے کیچوے اورکن کھجورے بھی نظر آتے ہیں۔ آپ کو مٹی میں مزید گھاس اور دیگر پودے بھی اگتے ہوئے مل سکتے ہیں۔

بات چیت کیجیے
مانسون میں آپ کو آس پاس اور بھی بہت سے پودے اور جانور ملے ہوں گے۔ یہ نئے پودے اور جانور کہاں سے آئے؟آپ انھیں پہلے کیوں نہیں دیکھ سکتے؟

سرگرمی 2

اپنے دوست پودے کے قریب کھڑے ہو جائیے اور آس پاس دیکھیے۔ آپ کتنے مختلف جانوروں کو دیکھ سکتے ہیں۔ انھیں الفاظ میں بیان کیجیے اور جدول مکمل کیجیے۔ اگرضرورت ہو تو آپ دی گئی تصویروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔


میں میں نےنے دیکھایکھا) بیابیان کیجیےکیجیے(
یہ کہاں پر تھا یہ کیا کررہا تھا
ایک چھوٹا سا کودنے والا کیڑا گھاس ادھر ادھر کو د رہا تھا
ایک پتلا مڑا ہوا پودا
ایک اور پودا قریب میں کچھ نہیں
ایک کالی چڑیا



Screenshot 2024-11-12 154808
سڑتے ہوئے پھل پر سرخ کیڑے
Screenshot 2024-11-12 154814
نیلا اڑنے والا کیڑا
Screenshot 2024-11-12 154819
پتوں پر چیونٹیاں
Screenshot 2024-11-12 154824
لال ٹینا کے پھولوں پرتتلی
Screenshot 2024-11-12 154829
چٹان پر چھپکلی

استاد کے لیے ہدایت
کچھ کیڑے مٹی سے نکلنے کے لیے بارش کا انتظار کرتے ہیں۔ پودوں کے بیج مٹی میں طویل عرصے تک رہ سکتے ہیں۔ اور جب بارش ہوتی ہے یا انھیں پانی دیا جاتا ہے توان سے کونپل نکلنے لگتی ہیں۔


کیاآپ جانتے ہیں ؟
جانور، پرندے اور کیڑے مکوڑے بھی خوراک، رہائش اور آرام کے لیے پودوں کے مختلف حصوں کا استعمال کرتے ہیں۔

Screenshot 2024-11-12 154836

اونٹ پودوں کے پتے کھاتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 154840

الو جیسے پرندے اپنے بچوں کی پرورش کے لیے درختوں میں کھوکھلے تنے کا استعمال کرتے ہیں۔

Screenshot 2024-11-12 154845
گلہریاں اور کوے اپنے گھونسلے بنانے اور اپنے بچوں کی پرورش کے لیے پودوں کی ٹہنیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 154850

بندر پودوں کے پھل کھانا پسند کرتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 154856Screenshot 2024-11-12 154903

ثمیرہ پرندے اورتتلیاں مختلف پھولوں سے   ان کے رس چوستے ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 154907
بیا پرندے اپنے گھونسلے بنانےکے لیے پودوں کے  پتوں کی سلائی کرتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 154913Screenshot 2024-11-12 154918
چمگادڑ اور چیتے درختوں کواپنے  آرام کرنے اور پناہ لینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-12 154923
ریشم کے کیڑے غذا کے لیے مختلف پتوں کو  کھاتے ہیں۔


سرگرمی 3

پرندوں کی آواز

•اپنی 􀄳آنکھیں بند کیجیے اور پرندوں کی آوازیں 􀘩 سننے کی کوشش کیجیے۔

کیا آپ نے کسی پرندے کی آواز سنی ہے؟

کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کون سے پرندے آواز نکال رہے ہیں؟

نیچے دی گئی تصویر کو دیکھتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو کان کے پاس اور اپنے چہرے کو پرندوں کی آواز کی طرف لے جایئے۔ کیا آپ آواز کو اور واضح طریقے سے سن سکتے ہیں؟
Screenshot 2024-11-12 154931

مختلف پرندوں کی مختلف آوازیں

پرندوں کی وہ آوازیں یاد کیجیے جو آپ نے سنی ہیں۔ مختلف پرندوں کی آواز نکالنے کی کوشش کیجیے۔
اب مندرجہ ذیل جدول میں کسی پرندے کی آواز لکھنے کی کوشش کیجیے جو آپ نے  سنی ہو۔

پرندوں کے نام     بنائی گئی آوازیں
کبوتر غٹر غوں





اگر آپ کو پرندوں کی آوازیں نہیں آئیں تو آپ کے خیال میں اس کی کیا وجہ ہے؟
کیا آپ کو پرندوں کی زیادہ آوازیں سنائی دیتی ہیں؟

 صبح سویرے؟

دوپہر میں؟

شام میں؟

Screenshot 2024-11-12 154939




اپنی رائے کا اظہار کیجیے

A. بات چیت کیجیے

1. پچھلی سرگرمی کے دوران آپ نے مٹی کے جو دو نمونے جمع کیے تھے۔ ان کا رنگ اور ساخت کیا تھا؟ کس مہینہ میں آپ نے اسے جمع کیا تھا؟ کیا ان کی مہک مختلف تھی اور کیا آپ اس مہک کی وضاحت کر سکتے ہیں؟

2. کس مہینے کے دوران پودوں پر تازہ پتے نمودار ہوئے تھے۔ آپ جس کا مشاہدہ کر رہے تھے؟

3. آپ نے پودوں کے ارد گرد کون سے جانور،پرندے اور کیڑے دیکھے ہیں؟ 

4. یاد کیجیے اور لکھیے کہ کیسے جانور، پرندے اور کیڑے، پودوں کے بھروسے زندہ  رہتے ہیں۔آپ کی پسندیدہ  مثال کون سی تھی؟

5. مٹی کن  چیزوں سے  مل کر بنی ہوتی ہے؟

B. لکھیے

دو جانوروں کے نام لکھیےجنہیں آپ نے پودوں کے قریب یا ان کے اوپر دیکھا ہے۔
ان جانوروں کی شکل، جسامت اور رنگ کی وضاحت کیجیے۔
 اندازہ لگائیے کہ کیوں یہ جانور پودوں کے قریب رہتے ہیں۔   
آپ نے ان جانوروں کے بارے میں اور کون سی دلچسپ چیزوں کی معلومات حاصل کیں؟

C. بنائیے

یاد ہے، آپ نے اپنے پودے دوست کے بارے میں لکھا تھا۔اب اپنے پودے دوست کی تصویر بنانے کی کوشش کیجیے۔ اپنی ڈرائنگ میں الگ الگ  رنگوں کے نقطوں کا استعمال کر کے ان جگہوں کو دکھائیے جہاں آپ نے جانوروں، پرندوں اور کیڑوں کو دیکھا تھا۔






D. ترتیب وار رکھیے

ایک دن سوما نے تاگر کے پودے پر اِلّی کو دیکھا۔ اسے یہ بہت د ل چسپ لگا۔ اس نے تقریباً 10منٹ تک اس کا مشاہدہ کیا۔ وہ مسلسل نرم پتے کھا رہی تھی۔ اس کی والدہ اس کے قریب آئی۔ انھوں نے سوُما سے ہر دن اِلّی کا مشاہدہ کرنے کو کہا۔ سوما کے اندر اور شوق پیدا ہوا۔ اپنے بڑوں کے ساتھ مشورہ کیجیے اور درج ذیل تبدیلیوں کو صحیح  ترتیب دیجیے۔
.........اب یہ ایک تتلی ہے۔
.........اِلّی نے کوکون بنالیا ہے۔
..........یہ دھیرے دھیرے اُڑ گئی۔
...........ایک دن اس نے کھانا بند کر دیا۔
............یہ کوکون سے باہر آگئی۔