Skip to content



باب 6

ہم آہنگی کے ساتھ رہنا 


Screenshot 2024-11-13 125243


بات چیت کیجیے

کیا ان جانوروں، پرندوں، کیڑوں اور پودوں میں سے کوئی آپ کے گھر میں آپ کے ساتھ رہتا ہے؟ 
کیا آپ اور آپ کے گھر والے ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں؟

تلاش کیجیے
کیا ایسے جانور، پرندے اور کیڑے جوآپ نے دیکھے ہیں لیکن ان کی تصویر صفحہ 72 پر موجود نہیں ہے۔
دی گئی مثال کے مطابق ان کے نام کو جاننے کی کوشش کیجیے اور دیے گئے جدول میں اسے لکھیے۔


جانوروں کے نام وہ جگہ جہاں آپ نے انھیں دیکھا ہے
بندر
پیڑ




 کچھ جانور اور پودے ہم اپنے گھروں میں لاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے ان میں سے کچھ نے ابھی وہاں رہنا شروع کیا ہو۔ کبھی کبھی ہم خوشی سے ان کے ساتھ اپنا گھر بانٹتے ہیں، لیکن کبھی کبھی ہم انہیں پسند نہیں کرتے۔
• اپنے گھر کے بڑوں سے بات کیجیے کہ جب وہ ان  کی عمر کے تھے تو انھوں نے کون سے جانور اور پودے گھر میں دیکھے تھے۔ ان سےکہیے کہ وہ ان جانوروں اور پودوں کے بارے میں کہانی سنائیں۔



استاد کے لیے ہدایت 
تمام معلومات کو یکجا کیجیے، فہرست کو ترتیب دیجیے اور طلبا کو اس کے بارے میں بات کرنے کی ترغیب دیجیے۔

بات چیت کیجیے

دو  دو کی جوڑی میں بتایئے

وہ کون سے بِن بلائے جانور، پرندے اور کیڑے ہیں جو آپ کے گھر آتے ہیں؟
• آپ کو کیوں لگتا ہے کہ وہ آپ کے گھر میں آتے ہیں؟
• آپ اپنے گھر میں ان کی موجودگی کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟
• آپ ان میں سے کس کس کو پسند کرتے ہیں؟
• جب آپ انھیں پسند نہیں کرتے تو آپ کیا کرتے ہیں؟
ہم اپنے گھروں میں کچھ جانوروں اور پودوں کو پانی، خوراک اور پناہ دے کر ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

استاد کے لیے ہدایت
طلبا کو یہ سمجھائیے کہ وہ جانوروں کو تکلیف نہ دیں۔ چاہے وہ انھیں نا پسند ہوں یا وہ ان سے خوفزدہ ہوتے ہوں۔ عام طور پر جانور اس وقت تک ہمیں نقصان نہیں پہنچاتے جب تک کہ انھیں ہم سے خطرہ نہ ہو۔
Screenshot 2024-11-13 125318


Screenshot 2024-11-13 125357

آم کا درخت

ایک دن، شمبھو نامی ایک چھوٹا سا لڑکا اپنے والد کے ساتھ جنگل سے گزر رہا تھا۔ وہ دونوں آم کے ایک بڑے درخت کے سائے میں بیٹھ گئے۔ آم کا درخت پرندوں، گلہریوں، بندروں اور بہت سے دوسرے جانوروں کا گھر تھا۔ شمبھو نے دیکھا کہ ایک بندر آم کھا رہا تھا اور اس کی گٹھلیاں پھینک رہا تھا۔ اس نے اپنے والد کو اس کے بارے میں بتایا۔ اس کے والد نے کہا، ’’شمبھو کیا تمھیں پتہ ہے کہ اس کے  بیج سے ایک نیا پودا نکلے گا؟ جانور اور پودے اسی طرح ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔‘‘ 

شمبھو درخت سے گرا ہوا آم لینے کے لیے بھاگا۔ اس نے کہا:  ’’دیکھو! مجھے بھی آم ملا۔‘‘ شمبھو کے والد نے کہا، ’’ ہمیں پودوں سےنہ صرف پھل بلکہ سبزیاں اور دیگر بہت سی چیزیں بھی ملتی ہیں۔‘‘

’’اوہ، ہاں، اب مجھے یاد آیا، آپ نے مجھے پہلے بتایا تھا۔ ہمیں پودوں سے دوائیں، کپڑوں کے لیے ریشہ اور اپنے گھروں کے لیے لکڑی ملتی ہے۔‘‘

’’اوہ، ہاں، اب مجھے یاد آیا، آپ نے مجھے پہلے بتایا تھا۔ ہمیں پودوں سے دوائیں، کپڑوں کے لیے ریشہ اور اپنے گھروں کے لیے لکڑی ملتی ہے۔‘‘

Screenshot 2024-11-13 125406

بات چیت کیجیے
ہم پودوں اور جانوروں پر کس طرح منحصر ہیں؟
پودے جانوروں کی مدد کیسے کرتے ہیں؟
جانور پودوں کی مدد کیسے کرتے ہیں؟
آپ اپنے آس پاس کے پودوں اور جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرتے ہیں؟ جانور اور پودے ہم پر کیسے منحصر ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں 

گلہریوں کے ذریعے ہزاروں پیڑ حادثاتی طور پر اگتے ہیں۔ وہ میوؤں کو مٹی میں دباتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ انھوں نے اسے کہاں چھپایا تھا۔ ٹھیک اسی طرح بہت سے جانور اور پودے مختلف طریقوں سے ہم آہنگی اور توازن برقرار رکھتے ہیں۔
ہمیں ایک دوسر ے کی ضرورت ہے
 جس طرح ہم جانوروں اور پودوں کی دیکھ بھال، تحفظ، خوراک اور پناہ فراہم کرتے ہیں، اسی طرح ہم ان سے بہت سی چیزیں لیتے بھی ہیں۔ مثال کے طور پر گائے، بھینس اور بکریوں سے ہمیں دودھ اور پیار بھرا ساتھ ملتا ہے۔ اس لیے ہم ان جانوروں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ نرمی، پیار اور شفقت کا برتاؤ کرتے ہیں۔
جانور اور پودے خوراک اور پناہ کے لیے ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ جانور بیجوں کو منتشر کرکے اور اپنے فضلے کے ذریعے مٹی کو زرخیز بنا کر پودوں کی مدد کرتے ہیں۔  اس سے پودوں کو قریب اور دور تک بڑھنے اور پھیلنے میں مدد ملتی ہے۔ ہم خوراک، رہائش، لباس اور ساتھ کے لیے بھی جانوروں اور پودوں پر منحصر ہیں۔

استاد کے لیے ہدایت
  تمام نکات کو یکجا کرنے کے بعد آپ اصطلاح منتشر اور زرخیزی  کو آسان لفظوں میں بیان کریں گے اور خلاصہ پیش کریں گے۔


سرگرمی 1

ایک جانور کو جانیے 
اپنے آس پاس کے جانوروں کا مشاہدہ کیجیے۔
جانوروں میں سے ایک ایسے جانورکا انتخاب کیجیے جیسے بکری، گائے، کتّا، بلّی، یا کوئی پرندہ جیسے کوا، کبوتر، چڑیا، طوطا، بطخ جنھیں آپ اکثر دیکھتے ہیں۔ 
جب بھی آپ کو موقع ملے ان کو غور سے دیکھیے۔ 
آپ ان کے لیے ایک پیالہ پانی اور کچھ اناج  کے دانے بھی رکھ سکتے ہیں۔


لکھیے

 مندرجہ ذیل نکات کا استعمال کرتے ہوئے ایک مختصر نوٹ لکھیے: 
اس جانور یا پرندے کا نام لکھیے اور بیان کیجیے جسے آپ نے اوپر منتخب کیا ہے۔
آپ نے اسے پہلی بار کب اور کہاں دیکھا تھا؟
یہ اکیلا تھا یا اپنے ساتھیوں کے ساتھ؟
اس کی نقل و حرکت بیان کیجیے۔
اس نے کیسی آوازیں نکالیں؟
کیا آپ نے اسے کھانا کھاتے، سوتے، اپنے ساتھیوں سے بات کرتے، یا کبھی لڑتے دیکھا ہے؟
کیا اس نے کچھ ایسا کیا جس سے آپ کو حیرانی ہوئی ہو یا آپ کو ہنسایا ہو؟ 
اپنے ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ اپنی کہانی بیان کیجیے۔  
Screenshot 2024-11-13 125414

سرگرمی 2
مصروف ، مصروف ، مصروف اور سمجھ دار چیونٹیاں! 
آپ یہ سرگرمی اپنے پودے دوست کے قریب، اپنے کلاس روم میں یا گھر پر کرسکتے ہیں۔ اپنے باورچی خانے سے تین قسم کے کھانےتھوڑی مقدارمیں لائیے۔
 میٹھا جیسے کہ چینی یا گڑ
کوئی تلی ہوئی چیز جیسے پاپڑ  یا مُرکّو
کوئی ابلی ہوئی یا پکی ہوئی چیز جیسے روٹی، بریڈ، اڈلی، چاول یا راگی۔
ان تین قسم کے کھانوں کو فرش پر ایک سیدھی لکیر میں رکھیے جس کے درمیان  ایک فٹ کا فاصلہ ہو۔ 

Screenshot 2024-11-13 125428

اندازہ لگائیے

  کھانے کے لیے کون آئے گا؟ 
ان کا پسندیدہ پکوان کون سا ہو سکتا ہے؟
کیا آپ کے کھانے کے پاس کوئی چیونٹی آئی؟
 وہ کہاں سے آئی؟
 کیا تمام چیونٹیاں ایک جیسی نظر آتی ہیں؟ 
وہ کون سے پکوان کی طرف سب سے پہلے گئی؟
کتنی چیونٹیاں کھانے کی طرف آئیں؟
وہ کھانے کے ساتھ کیا کریں گی؟

اپنے پودے دوست سے ملاقات

جب آپ اداس، پریشان، یا غصے میں ہوں تو آپ اپنے پودے دوست کے پاس جاسکتے ہیں اور اس سے بات کرسکتے ہیں کہ آپ کیسا محسوس کررہے ہیں۔

استاد کے لیے ہدایت
چھوٹے بچوں کی درخت کے ساتھ دوستی کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ ہمدردی کے لیے بہت طاقتور اور مؤثر طریقہ ہے۔یہ سرگرمی ان بچوں کی مدد کرے گی جو شرمیلے اور خاموش ہیں۔ تاکہ وہ اپنے جذبات کا اشتراک کرسکیں۔


جب آپ خوش ہوں تو آپ اپنے پودے سے بات بھی کرسکتے ہیں؟ 
پودے کے ساتھ اپنے احساسات کا تبادلہ کرنے کے بعد آپ کو کیسا محسوس ہوا؟ 
پودوں اور جانوروں کوبھی ہماری دیکھ بھال اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم سبھی ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔

Screenshot 2024-11-13 125501
سرگرمی 3

اندازہ لگائیے کہ میں کون ہوں؟
دو دو کی جوڑی میں مل کر بیٹھیے۔ آپ میں سے کوئی کسی جانور، پرندے، کیڑے یا درخت کا نام سوچے گا اور اپنے ساتھی کے کان میں سرگوشی کرے گا۔ اس بات کو یقینی بنائیے کہ آپ اسے زیادہ اونچی آواز میں نہ بولیں!   آپ کے ساتھی کو جانور، پرندے یا کیڑے کی طرح اداکاری اور حرکت کرنی ہوگی اور کلاس کو اندازہ لگانا ہوگا! اس کے بعد آپ کردار تبدیل کرسکتے ہیں۔
مثال کے طور پر:   
گوپا کے دوست علی نے اس کے کان میں ‘مینڈک’ کہا۔ آپ کے خیال میں گوپا نے کیا کیا ہوگا؟ 
سکھیا کے دوست سوریا نے اس کے کان میں ‘پیپل کا درخت’  کہا۔  آپ کے خیال میں سکھیا نے کیسی حرکت کی ہوگی؟  


اپنی رائے کا اظہار کیجیے

A.بتائیے

1. ہم پودوں اور جانوروں پر کیسے منحصر ہیں؟

2. ہمیں اپنے ماحول میں پودوں اور جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرنی چاہیے؟

3. پودے اور جانور کس طرح ہم پر منحصر ہیں؟

B. لکھیے

1. پودوں، پرندوں، جانوروں یا کیڑے مکوڑوں کے ناموں کے ساتھ ان جملوں کو مکمل کیجیے: 

a. مجھے____________ کودیکھنا پسند ہے کیوں کہ    ________________

b. _____________ مجھے ہنساتا ہے کیوں کہ __________________

_________________________________________

c. ميرے دوست کو  ___________  پسندہے کیونکہ ______________

d. میں ____________کا خیال رکھنا چاہتا ہوں کیوں کہ _____________

2. a.        آپ کا پسندیدہ جانور، پرندہ، کیڑا، یا پودا کون سا ہے جس کا آپ نے اوپرنام  درج کیا ہے؟ 

_________________________________________

_________________________________________

  b .  آپ کو یہ کیوں پسند ہے؟ 

_________________________________________

_________________________________________

c. چھوٹے سے بڑے تک ان تمام جانوروں، پرندوں، کیڑوں کے نام لکھیے جن کے بارے میں آپ نے اس کتاب میں دیکھا یا سیکھا ہے۔

C. بنائیے

1. اُن جانوروں ،پودوں اور کیڑوں کے نام  لکھیے اوربنائیے جن میں درج ذیل پائی جاتی ہیں:

a. دو ٹانگیں         b .  چار ٹانگیں

c. چھ ٹانگیں d . آٹھ ٹانگیں










کیا آپ جانتے ہیں 

ایک سچی کہانی!

Screenshot 2024-11-13 125515
یہ تمل ناڈو میں والپارائی نامی ایک چھوٹے سے قصبے کی کہانی ہے۔ پورے تعلیمی سال کے دوران والپارائی کے مختلف اسکولوں کے طلبا اور اساتذہ اپنے شہر میں آنے والے پرندوں کی تلاش کرتے اور ان کو درج کرتے ہیں۔ بارش کے فوراً بعد اور سردیوں کے مہینوں میں وہ بہت خاص پرندوں کے لیے ایک خصوصی استقبال کی منصوبہ بندی کرتے ہیں جنھیں گرے ویگٹیلز کہا جاتا ہے۔ سرد مہینوں کے دوران گرے ویگٹیلز پہاڑوں سے نکل کر ہندوستان کے گرم حصوں تک پہنچتے ہیں اور کچھ مہینوں کے لیے ٹھہرتے ہیں۔ 
جب پہلے گرے ویگٹیلز والپارائی پہنچتے ہیں تو طلبا اور اساتذہ پرندوں کے لیے خوش آمدید کا پوسٹر لگا کر ان کی آمد کا جشن مناتے ہیں اور وہ سب کو مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں! 
کیا آپ جانتے ہیں کہ ان پرندوں کو ویگٹیلز کیوں کہا جاتا ہے؟ معلوم کیجیے! 
کیا آپ اس کہانی کو عنوان دینا چاہتے ہیں؟