Skip to content




باب 11

چیزیں بنانا



Screenshot 2024-11-19 144047

آپ نے پانی جمع کرنے کا برتن ضرور دیکھا یا اسے استعمال کیا ہوگا۔ آپ نے اپنے گھر یا اطراف میں پیسے جمع کرنے کا گلّہ، کونڈی اور مٹی کی پیالیاں بھی ضرور دیکھے ہوں گے۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟

یہ چیزیں کن چیزوں سے بنتی ہیں؟

یہ چیزیں کون اورکیسے بناتا ہے؟

Screenshot 2024-11-20 151824

کمہار کاخاندان

سمندر کے کنارے واقع قصبے میں مِنی نے اپنے اپّوپن (دادا)کو مٹی کے برتن بناتے دیکھا۔ پہلے وہ مٹی میں پانی ملاتے اس کے بعد وہ اُس میں تھوڑا اور پانی ڈالتے تاکہ مٹی کا گیلا پن برقرار رہے۔ بعد میں وہ اِسے خوب اچھی طرح گوندھتے۔ وہ اِس بات کا خاص خیال رکھتے کہ مٹی کا گولہ نہ زیادہ خشک ہو اور نہ ضرورت سے زیادہ گیلا ہوجائے۔وہ مٹی کو خوب اچھی طرح گوندھ کر اُس کا گولہ بنالیتے۔ آخر میں وہ مٹی کے گولے کو پتھر سے بنے چاک پر رکھتے اور اُس گیلی مٹّی سے گھماکر مختلف شکلوں میں ڈھال دیتے۔

Screenshot 2024-11-20 151847

مٹی کے برتنوں کے خشک ہوجانے کے بعد مِنی کی امّو (ماں) نے انھیں ایک بڑی سی بھٹّی میں رکھ دیا جس میں آگ جل رہی تھی۔ برتن ساز اس بھٹّی کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ آگ مٹی کے برتنوں کو پکاتی ہے۔ اب یہ مٹی کا برتن استعمال کے لیے تیار ہے۔ اَپو پن، امّو اور خاندان کے دوسرے لوگوں نے مٹی کے کچھ برتنوں پر پیٹرن بنائے تاکہ وہ اور زیادہ خوبصورت نظر آئیں۔

Screenshot 2024-11-20 151853

بات چیت 

اپنے کلاس روم کو سمجھیے

مٹی کے برتن کس کام میں استعمال ہوتے ہیں؟
کمہار اور کون سی چیزیں بناتے ہیں؟
مٹی کے برتن کو بھٹی میں کیوں پکایا جاتا ہے؟


سرگرمی 1
اپنے والدین یا گھر کے بڑوں کے ساتھ اپنے اطراف میںکسی  کمہارسے ملیے۔
مشاہدہ کیجیے کہ کمہار پتھر کے چاک پر یا اپنے چاک پر کس طرح کام کرتا ہے؟
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گھومتے ہوئے چاک پر مٹی کس طرح خوبصورت شکل اختیار کرلیتی ہے؟
کمہار کے ذریعے بنائی گئی کن چیزوں کو آپ گھر میں استعمال کرتے ہیں؟
نیچے دیے گئے باکس میں ان چیزوں کی تصویریں بنایئے جنھیں آپ نے کمہار کے پاس دیکھا ہے۔
Screenshot 2024-11-20 151901

مِنی عمر میں بہت چھوٹی تھی اس لیے وہ کمہار کے چاک کو استعمال نہیں کرسکتی تھی لیکن اس نے مٹی کے برتنوں پر نقاشی کرنے اور ان میں رنگ بھرنے میں اپنے دادا کی مدد کی۔اس کا پسندیدہ مٹی کا برتن پیسے جمع کرنے کا گلہ تھا۔مِنی کو اپنے گلک پر خوبصورت پیٹرن بنانے میں بہت مزہ آیا۔ وہ اپنے گلک کو پیسے جمع کرنے کے لیے استعمال کرنے لگی۔ 
Screenshot 2024-11-20 151910

آپ اپنے والدین یا دادا، دادی کی کس طرح مدد کرتے ہیں؟

سرگرمی 2

مٹی کا گولہ خود بنائیے

(یہ سرگرمی آپ  اپنے بڑوں کی مدد سے کیجیے)

کسی گیلی جگہ یا گاڑھی مٹی والی جگہ سے مٹی لے لیجیے۔
جالی یا چھلنی کا استعمال کرتے ہوئے اس سے بڑے پتھر ، ریت، پتے یا پودوں کے ٹکڑوں کو الگ کرلیجیے۔
اس مٹی کو پانی سے بھرے ہوئے چپٹے برتن میں رکھ دیجیے۔
کچھ دنوں بعد برتن کے اوپر جمع پانی کو پھینک دیں۔
اب اس مٹی کو گوندھ لیجیے اور اسے گیند کی شکل دیجیے۔
آپ نے جو مٹی کا گولہ تیار کیا ہے اُس سے اپنی پسند کی دو چیزیں بنائیے اور انھیں سورج کی روشنی میں خشک ہونے کے لیے رکھ دیجیے۔
Screenshot 2024-11-20 151918
سرگرمی 3
دی گئی تصویروں کو 1 سے 5 نمبر تک صحیح ترتیب سے لگائیے۔
Screenshot 2024-11-20 152653


قدرت میں پیٹرن
قدرت میں ہر جگہ الگ الگ پیٹرن دیکھے جاسکتے ہیں۔ چاہے وہ چیتے کے جسم پر بنے دھّبے ہوں یا گلہری کے جسم پر بنی دھاریاں۔ مٹی کے برتنوں پر نقاشی کرنے والے کئی فن کار قدرت سے اپنے پیٹرن کے لیے تحریک حاصل کرتے ہیں۔یہ قدرتی اشیا کے پیٹرن اور رنگ دیکھ کر اپنے پیٹرن بنائے جاسکتے ہیں۔
آپ نے اپنے اطراف جانوروں اور پودوں پر کئی طرح کے پیٹرن دیکھے ہوں گے۔
مثال کے طور پر اگر آپ نیم کی ڈالیوں پر لگے پتوں کا مشاہدہ کریں تو ان میں بھی پیٹرن نظر آئیں گے۔ اسی طرح مختلف جانوروں جیسے مور، بلّی، شیر، تتلی اور مچھلی پر بھی کئی طرح کے پیٹرن دیکھے جاسکتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-20 152702

سرگرمی 4
نیچے کچھ بار بار دہرائی جانے والی شکلوں اور خطوط کی مدد سے بننے والے پیٹرن دکھائے گئے ہیں۔

اپنے اردگرد موجود پودوں پر بنے پیٹرن کا مشاہدہ کیجیے۔

دیے گئے خانے میں پتّے پر بنے پیٹرن کو دیکھ کر اپنی پسند کا کوئی پتّا بنائیے۔
Screenshot 2024-11-20 154504

اپنے اردگرد موجود جانوروں پر بنے پیٹرن کا مشاہدہ کیجیے۔

دیے گئے خانے میں پتّے پر بنے پیٹرن کو دیکھ کر اپنی پسند کا کوئی پتّا بنائیے۔
Screenshot 2024-11-20 154511

اپنے اردگرد موجود چیزوں پر بنے پیٹرن کا مشاہدہ کیجیے۔

دیے گئے خانے میں مرتبانوں میں پیٹرن بناکر اُن کو خوبصورت بنائیے۔

Screenshot 2024-11-20 154518

دیے گئے خاکوں  میں پیٹرن بناکر ان کو خوبصورت بنائیے۔

Screenshot 2024-11-20 152742

ہندوستانی برتنوں کے پیٹرن

یہاں ہندوستان کے مختلف حصوں کی مٹی کے برتنوں کے خوبصورت نمونے دیے گئے ہیں۔
پیٹرن والے برتنوں پر نشان لگائیے۔
Screenshot 2024-11-20 152748
Screenshot 2024-11-20 152753
اب آپ مٹی سے تیار کردہ برتنوں سے واقف ہوگئے ہیں۔آئیے اب اینٹوں کے بارے میں پڑھتے ہیں۔

اینٹ سے اینٹ جوڑنا

Screenshot 2024-11-20 152814
آپ نے اینٹیں کہاں دیکھی ہیں؟
کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ اینٹیں کیسے بنتی ہیں؟

اَپّو پن کے تیار کردہ مٹی کے برتنوں کی طرح اینٹیں بھی مٹی سے بنتی ہیں۔
آپ نے اِڈلی، کیک، ڈھوکلا یاقلفی بنانے کے سانچے ضرور دیکھے ہوں گے۔ اسی طرح اینٹیں بھی مخصوص سانچے میں بنائی جاتی ہیں تاکہ انھیں خاص شکل دی جاسکے۔ بھٹی میں پکنے کے بعد اینٹیں مضبوط ہوجاتی ہیں۔ اینٹوں کو عمارتوں کی تعمیر جیسے گھر، اسکول اور اسپتال بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Screenshot 2024-11-20 152834
روہن اور اس کے والد جے پور میں رہتے ہیں۔ روہن کو گھربنتے ہوئے دیکھنا بہت پسند ہے۔ روہن یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ اس کے والد اور ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدور کس طرح اونچی اونچی اور خوبصورت عمارتیں بنا لیتے ہیں۔ 
اینٹوں کی دیوار کو بنتے دیکھنا روہن کو پسندہے۔ اس نے کسی بنتی ہوئی خاص دیوار کو  دیکھا ہے۔
Screenshot 2024-11-20 152841
روہن دیکھ سکتا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اینٹ سے اینٹ جوڑ کر دیوار کی تعمیر مکمل ہورہی ہے۔ کچھ مہینے بعد روہن نے دیکھا کہ یہ دیواریں اب بڑی عمارت بن گئی ہیں۔
Screenshot 2024-11-20 152859
بات چیت کیجیے
کیا سبھی گھر اینٹوں سے بنتے ہیں؟
آپ کے خیال میں گھر بنانے میں اور کون سے مادّے استعمال ہوتے ہیں؟
Screenshot 2024-11-20 152908

ہمارے ملک کے کچھ گرم علاقوں میں لوگ گھروں کو اندر سے ٹھنڈا رکھنے کے لیے روایتی مٹی کے گھر بناتے ہیں۔ ان گھروں کو بنانے کے لیے لوگ قدرتی اشیا جیسے گھاس اور لکڑی کا استعمال کرتے ہیں۔ کئی لوگ سیمنٹ کے بجائے گائے کے گوبر کا استعمال بھی کرتے ہیں تاکہ دیوار اور فرش ہموار ہوسکیں۔ گائے کے گوبر کی وجہ سے گھر کو گرمی اور کیڑوں مکوڑوں سے محفوظ رکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔

لکھیے
1. آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ مٹی سے بنے گھر ماحول کے لیے بہتر ہوتے ہیں؟
––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––
––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––
2. اپنے اطراف کے گھروں کو دیکھ کر بتائیے وہ کن چیزوں سے بنے ہیں؟
––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––
––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––

سرگرمی 5
نیچے دی گئی تصویروں کو دیکھیے ۔اپنے اندازے سے ہر طرح کے گھر کا نام لکھیے۔
نیچے دی ہوئی جدول کو مکمل کیجیے۔

گھروں کی تصویریں یہ گھر کیا کہلاتا ہے؟ یہ گھرکن چیزوں سے بنے ہیں؟
Screenshot 2024-11-20 152916
Screenshot 2024-11-20 152921
Screenshot 2024-11-20 152928
Screenshot 2024-11-20 152933

سرگرمی 6
دیوار بنایئے
ماچس کی ڈبیا کاغذ کی چھوٹی ڈبیا، مٹی یا آٹے کا استعمال کرتے ہوئے کچھ اینٹیں بنائیے۔ ڈرائنگ میں دکھائے گئے ان دو نمونوں کی طرح انھیں ایک دوسرے پر رکھیے۔
کون سی دیوار مضبوط ہوگی؟
کون سی دیوار دھکّا دینے پر آسانی سے گرجائے گی؟
Screenshot 2024-11-20 152945

حفاظتی اقدامات کو اوّلیت دینا

کام کے دوران روہن کے والدسبھی اہم حفاظتی تدابیر پرعمل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ ہمیشہ ہیلمیٹ باندھتے ہیں اور حفاظتی جیکٹ و مضبوط جوتے بھی پہنتے ہیں۔
Screenshot 2024-11-20 152952
بات چیت 
کیا آپ گھر پر حفاظت کے کچھ اصولوں پر عمل کرتے ہیں؟
کیا آپ کے اسکول میں حفاظتی اصولوں پرعمل کیا جاتا ہے؟


اپنی رائے کا اظہار کیجیے

A. لکھیے

1. مٹی کے برتن بنانے کا کیا طریقہ ہے؟

2. فنکار اپنے فن پاروں کے لیے نئے نئے پیٹرن بنانے کا تصّور کہاں سے حاصل کرتے ہیں؟

3. بھٹی کیا ہوتی ہے؟

4. گھر کن چیزوں سے بنائے جاتے ہیں؟

5. آپ یو ٹیوب پر ایسے ویڈیوز تلاش کرسکتے ہیں جن میں چیزوں کو بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر کسی چیز کے بننے کے مرحلوں کو تفصیل سے لکھیے۔

B.  تین مختلف اقسام کے گھر بنائیے اور اُن میں رنگ بھرئیے۔










C.  بات چیت کیجیے

1. ہمارے یہاں مختلف طرح کے گھر کیوں ہوتے ہیں؟

2. تعمیراتی مقام پر لوگ ہیلمیٹ کیوں پہنتے ہیں؟

3. اگر قدرت میں پیٹرن ہی نہ ہوں تو  کیا ہوگا؟

D. انٹرویو

4. اپنے علاقے کے کھلونے بنانے والے یا دستکاری کرنے والے شخص کا انٹرویو لیجیے۔ اس بارے میں کلاس میں بات چیت کیجیے۔

5. معلوم کیجیے کہ پنسل ، ربر، قلم اور نوٹ بک جیسی عام استعمال کی چیزیں کس طرح بنائی جاتی ہیں۔ اس بارے میں اپنے بڑوں سے معلومات حاصل کیجیے۔



کیا آپ جانتے ہیں 

کیا آپ نے اپنے قصبے یا شہر میں کوئی مجسمہ دیکھا ہے؟
Screenshot 2024-11-20 153001

کیا مجسمے بھی اُسی مٹی سے بنتے ہیں جن مٹی کے برتن یا اینٹیں بنائی جاتی ہیں؟

Screenshot 2024-11-20 153008